گزشتہ
دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں اسلامی بھائیوں کی تربیت کے سلسلے میں
سات (7)دن پر مشتمل ”مسائل نماز “کورس کا
اہتمام کیا گیا ۔
نگران
پاکستان مشاورت و مرکزی مجلس شوری کے رکن
حاجی محمد شاہد عطاری نے اس کورس میں اسلامی بھائیوں کو نماز کے اہم مسائل اور
نماز کا عملی طریقہ سکھایا، اسکے علاوہ وضو ، غسل اور تیمم کے مسائل بھی بتائے۔
کورس
کے اختتام پر اسلامی بھائیوں کا ٹیسٹ لیا گیا اور فرسٹ ، سیکنڈ ، تھرڈ آنے والے اسلامی بھائیوں کو نگران پاکستان نے
مدنی انعامات میں دینی کتابیں اور فیضان ڈیجیٹل قرآن پیش کیا ۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:شیخ محمد مصطفیٰ انیس انصاری)
فیصل
آبادمدنی مرکز فیضان مدینہ میں
پروفیشنل ڈپارٹمنٹ کے تحت افطار اجتماع کا انعقاد
گزشتہ
دنوں فیصل آبادمدنی مرکز فیضان مدینہ میں
پروفیشنل ڈپارٹمنٹ کے تحت افطار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں آئی ٹی ،ایچ آر پروفیشنلز ،انجینئرز اور فنانس آفیسر ز نے شرکت کی ۔
اس
اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و
نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے پروفیشنلز اسلامی بھائیوں میں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے فیضان مدینہ میں اعتکاف کر نے کا ذہن دیا ۔ اسکے علاوہ نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:شیخ محمد مصطفیٰ انیس عطاری)
گزشتہ دنوں فیضان مدینہ فیصل آباد میں امیر اہلسنت مولانا محمد الیاس عطار قادری کی سالگرہ پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی مذاکرہ کیا جس میں نگران پاکستان مشاورت نے سوشل میڈیا پر ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے ،اجتماع کےآخر میں امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکی درازیِ عمر کے لئے دعا کی ۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:شیخ محمد مصطفیٰ انیس انصاری)
)
مدنی
مرکز فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت کا مختلف شعبہ جات کے نگران کیساتھ مشورہ
گزشتہ
دنوں فیصل آبادمدنی مرکز فیضان مدینہ میں
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگران پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران کاآن لائن مدنی مشورہ کیا جس میں شعبہ تعلیم ، مدنی کورسز ، اصلاح اعمال اور مدرسۃالمدینہ بالغان کے نگران مجالس اور ذمہ داران نے شرکت کی ۔
نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے آخری عشرے کے اعتکاف کی تعداد اور انتظامات کے مسائل اور تجاویز کے بارے میں مدنی مشورہ کیا ۔ ذمہ داراسلامی بھائیوں نے اعتکاف کے دوران پیش آنے والے مسائل کو حل کرنے کے لے اپنے عزم کا اظہار کیا ۔ نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اعتکاف انتظامات کو بہتر سے بہتر بنانے کے حوالے سے مدنی پھول بھی دیئے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:شیخ محمد مصطفیٰ انیس انصاری)
)
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیصل آباد قیصر عباس رند کا فیضانِ
مدینہ فیصل آبادکا دورہ
گزشتہ دنوں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیصل آباد قیصر
عباس رند نے فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا دورہ
کیا، اس دوران انہوں نے دعائے افطار اجتماع میں شرکت کی۔
بعد اجتماع قیصر عباس رند کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات ہوئی، نگرانِ
پاکستان مشاورت نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی، فلاحی و سماجی خدمات کے بارے میں بتایا نیز ’’ڈیجیٹل قراٰنِ پاک‘‘ کا بھی تفصیلی تعارف کروایا جس پر انہوں دعوتِ اسلامی کے
دینی و فلاحی کاموں کو سراہا۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گزشتہ
دنوں فیصل آباد مدنی مرکز فیضان مدینہ میں دعوت اسلامی کے پر وفیشنل ڈپارٹمنٹ
کے تحت تاجر حاجی عبد اللہ سندھی نے
فیضان مدینہ فیصل آباد کا وزٹ کیا ۔
حاجی عبد اللہ نے فیضان مدینہ میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی ، دوران ملاقات نگران پاکستان نے صدقۂ فطر کے احکا مات بیان کئے اور حاجی عبد اللہ کو اپنا صدقہ ٔفطر دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں استعمال کے لئے جمع کروانے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:شیخ محمد مصطفیٰ انیس انصاری)
)
فیضان مدینہ فیصل آباد میں معتکفین اسلامی بھائیوں کے
سیکھنے سکھانے کے لئے مدنی حلقے کا اہتمام
گزشتہ دنوں فیضان مدینہ فیصل آباد میں معتکفین اسلامی بھائیوں کے سیکھنے سکھانے کے لئے مدنی حلقے کا اہتمام لگایا جس میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے معتکفین کو نماز کا عملی طریقہ سکھایا اور عاشقان رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور مدنی پھولوں سے نوازا ۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:شیخ محمد مصطفیٰ انیس انصاری)
گزشتہ دنوں پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں
قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں فیصل آباد ڈویژن کے ایگری کلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ، شعبہ
عشر، شعبہ اصلاحِ اعمال اور ٹوبہ ڈسٹرکٹ (ٹوبہ شہر، گوجرہ،
کمالہ اور ٹوبہ اطراف) کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی حاضری ہوئی۔
اس دوران ذمہ داران نے عصر تا مغرب ہونے والے
مدنی مذاکرے میں شرکت کی۔بعدازاں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں رمضانُ المبارک
میں اخلاص کے ساتھ عبادت کرنے، نیکی کے کاموں میں حصہ لینے، قراٰنِ پاک کی تلاوت
کرنے اور قراٰنِ پاک کو ترجمے کے ساتھ سمجھنے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کی
ڈیجیٹل ایپ استعمال کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز
فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیصل آباد ڈویژن کے علاقائی نگرانوں کی نگران ِپاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری کی بارگاہ میں حاضری
پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں
قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں فیصل آباد ڈویژن کے علاقائی نگران اسلامی بھائیوں کی نگران ِپاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی بارگاہ میں حاضری ہوئی۔
نگران
پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں رمضان شریف میں اعتکاف کے لئے اسلامی بھائیوں کو شرکت کروانے اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے لئے زیادہ
سے زیادہ رمضان عطیات جمع کروانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ایک ماہ کا اعتکاف کرنے والے عاشقانِ رسول کے
درمیان تفسیر سننے سنانے کا حلقہ
پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آبادمیں ہونے والے
ایک ماہ کے اعتکاف کے دوران عاشقانِ رسول کے لئے تفسیر سننے سنانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں معتکفین سمیت دیگر اسلامی
بھائیوں کی بھی شرکت رہی۔
دورانِ حلقہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے صراط الجنان سے قراٰنِ پاک کی تفسیر پڑھ
کر عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔بعدازاں نگرانِ پاکستان
مشاورت کا حاضرین کے
ساتھ سوال و جواب کاسلسلہ ہوا۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دورانِ اعتکاف تفسیر سننے سنانے کا حلقہ، نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری
نے تربیت کی
یکم رمضانُ المبارک سے پاکستان کے مختلف
شہروں میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ایک
ماہ کے اعتکاف کا انعقاد کیاگیا ہے جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ہے۔
اسی سلسلے میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد
میں اعتکاف کرنے والے عاشقانِ رسول کے درمیان تفسیر سننے سنانے کا حلقہ لگایا
گیا جس میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری
نے قراٰنِ پاک کی تفسیر پڑھ کر اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت
کی۔اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے حلقے کے اختتام پر
رقت انگیز دعا بھی کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت پنجاب پاکستان کے شہر فیصل
آباد مدینہ ٹاؤن میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں مختلف شعبہ جات (جن میں فیضان مدینہ فیصل آباد کے
تمام ناظمین،اسٹور، لنگر رضویہ، استقبالیہ، پر چیزر، اراکین پاکستان مشاورت آفس،
نگران مجلس، صوبائی اور ڈویژن ذمہ داران سمیت دیگر آفسزکے اسلامی بھائی شامل تھے) کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا جائزہ لیا
نیز دینی کاموں میں ترقی کےحوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)