پچھلے دنوں پنجاب  پاکستان کے شہر فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مجلس فیضانِ مدینہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ لیاجس میں فیضان مدینہ فیصل آباد کے ذمہ داران نے براہِ راست جبکہ مختلف شہروں کے ذمہ داران نے آن لائن شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس فیضانِ مدینہ کی سابقہ کار کردگی کا جائزہ لیا نیز مختلف مدنی مراکز فیضان مدینہ میں ہونے والے تعمیراتی کاموں کے حوالے سے کلام کیا۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے تعمیراتی کوموں کو مزید بہتر بنانے کے لئے چند اہم نکات پر مشاورت کی جس پر ذمہ داران نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


17 ستمبر 2022ء بروز ہفتہ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں موجود دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں فیصل آباد کے تمام شعبہ جات کےایچ او ڈیز کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبہ جامعۃالمدینہ بوائز، شعبہ مدنی چینل، شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی ( فیضان مدینہ برانچ)، پاکستان مشاورت آفس، مدرسۃالمدینہ بوائز اور فیضان مدینہ کے ناظم صاحب سمیت دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران سے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے شعبہ جات کے اخراجات کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نےدعوتِ اسلامی کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کے متعلق ذمہ داران کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


16 ستمبر 2022ء بروز جمعہ دعوت اسلامی کے تحت  فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں حضرت سیّدنا ابو الحسن علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش رحمۃاللہ علیہ کے عرس کے موقع پر فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں فیضان مدینہ کے ذمہ داران اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ابتداءً مبلغِ دعوتِ اسلامی نے تلاوتِ قراٰنِ پاک و نعتِ رسولِ مقبول ﷺپڑھی جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے حضرت سیّدنا ابو الحسن علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش رحمۃاللہ علیہ کی سیرت مبارکہ پر سنتوں بھرا بیان کیا اور داتا گنج بخش رحمۃاللہ علیہ کی دینی خدمات اور ہمارے آخری نبی حضرت محمد مصطفی ﷺ کی سنتوں پر عمل کرنے کے حوالے سے واقعات بیان کئے۔آخر میں فاتحہ پڑھی گئی اور نیاز کا اہتمام بھی کیا گیا نیز نگران پاکستان مشاورت نے اپنے ہاتھوں سے اسلامی بھائیوں میں نیاز تقسیم کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


19 اگست 2022ء مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں جامعۃ المدینہ کے طلبائے کرام کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں فیصل آباد میں قائم جامعات المدینہ کے طلبہ، اساتذہ کرام اور ناظمین نے شرکت کی۔

نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور طلبہ کو وقت کا صحیح استعمال کرنے، علم کے ساتھ ساتھ عمل کو بھی بڑھانے اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ حصہ لینے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی مولانا محمد جنید عطاری مدنی، حاجی مولانا محمد اسد عطاری مدنی، اورحاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔


19 اگست 2022ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف شعبوں کے ذمہ داران اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوری دعوت اسلامی کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نےسنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں 12 دینی کاموں میں شرکت کرنےاور ہر ماہ تین دن مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پرنگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔


19 اگست 2022ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ نیو سوسائیٹیز، خدام المساجد، پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن اور دیگر مجالس کے ذمہ داران کے شر کت کی۔

نگران شوری حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت فرمائی۔ نگران شوریٰ نے شرکا کو نیوسائیٹیز میں دینی کاموں کو فروغ دینے، نئی مساجد کا قیام کرنے اور اس حوالے سے رابطے مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور اراکین شوریٰ حاجی رفیع عطاری اور حاجی مولانا محمد جنید عطاری مدنی بھی موجود تھے۔


پچھلے دنوں پاکستان کے شہر فیصل آباد میں دعوت اسلامی کے  مدنی مرکز فیضان مدینہ میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے فیضان مدینہ کے ایڈمن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داراسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ کیا۔

جس میں فیضان مدینہ فیصل آباد کے ایڈمن ڈیپارٹمنٹ ذمہ داران میں فیضان مدینہ کے ناظمین ، امام وموذن صاحبان اور خود کفالت ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگران پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری نے فیضان مدینہ فیصل آباد کے ایڈمن ڈیپارٹمنٹ کی سابقہ کار کردگی کا جائزہ لیا آئندہ کے احداف دیئےمزید نگران پاکستان مشاورت نے حسن اخلاق کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی ،نگران پاکستان مشاورت کو فیضان مدینہ کے ایڈمن ڈیپارٹمنٹ کے مختلف ذیلی شعبہ جات کا تعارف پیش کیا ۔

اس مدنی مشورے میں بالخصوص فیضان مدینہ کی خود کفالت کے بارے میں تربیتی مدنی پھول دیئےجن میں فیضان مدینہ کو خود کفیل کرنے کے حوالے سے شخصیات سے ملاقاتیں کرنا ، ماہانہ عطیات لگوانا ، مدنی عطیات کے لیے بستے لگوانا ، لنگر رضویہ میں آنے والی اشیاء کا ریکارڈ بنانا، کھانے کی تیاری کروانا وغیرہ شامل تھے۔(رپورٹ: محمد اقبال عطاری، شعبہ رابط برائے شخصیات لاہور ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


24 جولائی 2022 ء کو پاکستان کے شہر فیصل آباد میں   دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے فیصل آباد سٹی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ کیا ۔

اس مدنی مشورے میں فیصل آباد شہر کے نگران ، فیصل آباد سٹی کے تمام شعبہ جات کے ذمہ داران ، ٹاؤن نگران ، ڈویژن نگران و ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے حسن اخلاق اپنانے کی ترغیب دلائی جبکہ مدنی مشورے میں فیصل آبادسٹی میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کوخودکفیل کرنے کے حوالے سےمدنی پھول دیئے نیز ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو ڈونیشن سیل ،صدقہ بکس اور گھریلو صدقہ بکس زیادہ سے زیادہ بڑھانے کا حدف دیا ۔

مشورے کے اختتام پر نگران پاکستان مشاورت نے دعاکروائی اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نگران پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔ (رپورٹ: محمد اقبال عطاری، شعبہ رابط برائے شخصیات لاہور ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


دعوتِ اسلامی کے تحت صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں واقع مدنی مرکز فیضان مدینہ میں اجتماعی طور پر ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کے ہمرہ دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

بعد مدنی مذاکرہ سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ پاکستان مشاورت سمیت رکن ِشویٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔

بعدازاں حلقے میں سوالات کا سلسلہ ہوا اور قرعہ اندازی کے ذریعے اسلامی بھائیوں کے درمیان انعامات تقسیم کئے گئے نیز ملاقات اور دعا پر اس حلقے کا اختتام ہوا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دنیا بھر میں اسلامی تعلیمات عام کرنے اور عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہر ہفتے ملک و بیرونِ ملک میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں 16 جون 2022ء بروز جمعرات فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”نیکی کی دعوت دینا سنتِ انبیاء علیہ السلام ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کونیکی کی دعوت دینے کے فضائل بیان کئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران ِپاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کے پاس فیصل آباد ڈویژن نگران، شہر نگران، ٹاؤن نگران اور فیصل آباد سٹی کے تمام شعبہ جات کے ذمہ داران کی حاضری ہوئی۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں انہوں نے تمام شعبہ جات کی اجمالی کارکردگی کا جائزہ لیا جس پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنے اپنے شعبے کی آمدنی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے تمام ذمہ دارا ن کو اپنے اپنے شعبے کو خود کفیل بنانے کے بارے میں ذہن دیتے ہوئے عطیات بکس، خصوصی بکس اور گھریلو عطیات بکس رکھنے کا ہدف دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

بعدازاں نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والی اجتماعی قربانی میں زیادہ سے زیادہ اسلامی بھائیوں کے حصے شامل کروانے کے متعلق قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے ذمہ داران کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کرنے کے لئے وقتاً فوقتاً اراکینِ شوریٰ مختلف ڈیپارٹمنٹس کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ کرتے رہتے ہیں۔

اسی سلسلے میں7 جون 2022ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان مشاورت آفس (دعوتِ اسلامی) کے ذمہ داران سمیت اراکینِ مجلس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشوروں کے لئے آنے والے اسلامی بھائیوں کی خیرخواہی انتظامات کو بہتر سے بہتر بنانے کے متعلق چند اہم نکات پر مشاورت کی۔

مزید نگرانِ پاکستان مشاورت نے مدنی مشورے میں شریک ذمہ داران کو مدنی پھولوں سے نوازا اور خیر خواہی انتظامات کو احسن انداز میں کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)