فیضانِ مدینہ فیصل آباد
کے تمام سیکورٹی گارڈ کی نگرانِ پاکستان مشاورت کی بارگاہ
میں حاضری
28 اکتوبر
2022ء بروز جمعہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد کے
تمام سیکورٹی گارڈ کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی بارگاہ میں حاضری
ہوئی۔
اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے اسلامی بھائیوں کی اخلاقی و روحانی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں
ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ نمازوں کی پابندی کرنے اور دیگر نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے
رہنے کی ترغیب دلائی۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کی دعوت کا اہتمام کیا اور خود اسلامی بھائیوں میں کھانا تقسیم فرمایا نیز سنت کے مطابق بیٹھ کر کھانے کے بارے میں ذہن سازی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ فیصل آباد میں پاکستان مشاورت آفس کے شعبہ ذمہ داران کی تربیت کے لئے
مدنی مشورہ منعقد ہوا جبکہ دیگر شہروں سے ذمہ داران نے آئن لائن شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شعبہ جات کے سابقہ 3 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ
لیا اور مزید بہتری کے لئے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
علاوہ ازیں نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کو آئندہ کے اہداف دیئے جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
میلاد کمیٹی کے ممبران
اور تاجران کا مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد کا وزٹ
پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آبا دمیں قائم
میلاد کمیٹی کے ممبران اور تاجر اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کا وزٹ کیاجہاں ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا۔
تفصیلات کے مطابق اس
دوران ممبران اور تاجران کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات ہوئی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے
انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے مختلف مدنی پھولوں سے نوازا نیز نیکی کے کاموں
میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی اور اُن کے کئے دعائےخیر کروائی۔
اس موقع پر فیصل آباد میلاد
کمیٹی کے ممبران اور تاجران نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRF کو سیلاب زدگان کے لئے رقم جمع کروائی جبکہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری نے آنے والے مہمانوں کو تحائف دیئے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
اوکاڑہ سٹی اور اس کی تحصیل سطح کے تمام ذمہ داران سمیت مختلف شعبہ جات کا
مدنی مشورہ
پنجاب پاکستان کے شہر اوکاڑہ میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 17 اکتوبر 2022ء کو اوکاڑہ سٹی اور اس کی تحصیل سطح کے تمام ذمہ داران کی حاضری ہوئی۔
اس دوران دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اوکاڑہ سٹی، ڈسٹرک اور اس کی تحصیل سطح کے تمام ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، اوکاڑہ سٹی نگران اور تحصیل نگران سمیت دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے صدقے
کے فضائل بیان کرتے ہوئے ذمہ داران کی ٹیلی تھون کے حوالے سے تربیت فرمائی اور انہیں ٹیلی تھون کے سلسلے میں زیادہ سے زیادہ شخصیات سے رابطہ کرنے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں چندہ اللہ پاک کی رضا حاصل کرنے کے لئے کرنا کسی کے دکھلاوے کے لئے نہیں کرنا۔
بعدازاں
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اب تک کی
ہونے والے ٹیلی تھون کی کار کردگی نگرانِ پاکستان مشاورت کو بیان کی جس پر انہوں نے نمایاں کار کردگی والے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی فرمائی اور ذمہ داران سے ملاقات کی نیز اختتامی دعا بھی کروائی
گئی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز
فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
18 اکتوبر 2022ء کو پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں موجود دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں فیصل آباد سٹی،
ڈسٹرک اور تحصیل سطح کے تمام ذمہ داران کی حاضری ہوئی۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران ِپاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے تمام ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں فیصل آباد ڈسٹرک نگران، سٹی
نگران اور تحصیل نگران کے علاوہ دیگر شعبہ جات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
نگران
پاکستان مشاورت نے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران کی ٹیلی تھون کے حوالے سے تربیت فرمائی اور ٹیلی تھون کے سلسلے میں زیادہ سے زیادہ شخصیات سے رابطہ کرنے کی ترغیب دلائی۔
علاوہ ازیں ذمہ داران نے اب تک کی
ہونے والے ٹیلی تھون کی کارکردگی نگران پاکستان مشاورت کو پیش کی جس پر نگران پاکستان مشاورت نے بہترین کار کردگی کے
حامل اسلامی بھائیوں کو تحائف دیئے اور دعا کروائی جبکہ مدنی مشورے کے اختتام پر ذمہ داران نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں رکنِ مرکزی
مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
ملک و بیرونِ ملک نیکی کی
دعوت عام کرنے اور لوگوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے والے دعوتِ اسلامی کے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے وقتاً فوقتاً میٹنگز کا انعقاد کیا جاتا ہے جس
میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی 12 دینی کاموں
کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہیں۔
اسی سلسلے میں پچھلے دنوں
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آبا دمیں پنجاب مشاورت کے اسلامی
بھائیوں کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اراکینِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی
محمد اسلم عطاری، حاجی محمد وقارالمدینہ عطاری اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران
نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف اہم موضوعات
پرکلام کیا جن میں بعض یہ ہیں:
1 :ای رسید کو زیادہ سے زیادہ ذمہ داران میں
عام کیا جائے تاکہ عطیات ڈونیٹ کرنے والے عاشقان
رسول کو آسانی ہو۔
2 :پنجاب پاکستان کے ہر شہر میں 12 ہویں شریف کا اجتماع سب سے بڑے میدان میں کیا
جائے گا جس میں جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ بوائزاور دیگر تمام شعبہ جات اپنے شرکا کے ہمراہ
شعبے کے بینرز کے ساتھ شرکت کریں گے۔
اس کے علاوہ نگرانِ
پاکستان مشاورت نے دورانِ گفتگو جلوسِ میلاد کے تعلق سے مدنی پھول دیئےجس میں اُن
کا کہنا تھا کہ تمام شعبہ جات کے اسلامی بھائی نیز مختلف شہروں میں قائم
دارالافتاء اہلسنت کے علمائے کرام اپنے شعبے کے اسلامی بھائیوں، طلبۂ کرام،
سرپرست اور شخصیات کے ہمراہ جلوسِ میلاد میں بھر پور انداز سے شرکت کریں۔
مزید نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کا کہنا تھا کہ جلوسِ میلاد کی ابتداء بعد نمازِ ظہر اور اس کا اختتام عصر کی نماز پرکیاجائے نیز مکتبۃالمدینہ کی مطبوعہ ”صبح بہاراں“ رسالے زیادہ سے زیادہ تقسیم کئے جائیں۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان
مشاورت نے اختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں دعوتِ اسلامی کی
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مجلس فیضانِ مدینہ کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کا مدنی مشورہ لیاجس میں فیضان
مدینہ فیصل آباد کے ذمہ داران نے براہِ راست جبکہ مختلف شہروں کے ذمہ داران نے آن لائن شرکت کی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس فیضانِ مدینہ کی سابقہ کار کردگی کا جائزہ لیا نیز مختلف مدنی مراکز فیضان مدینہ میں ہونے والے تعمیراتی کاموں کے حوالے سے کلام کیا۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے تعمیراتی کوموں کو مزید بہتر بنانے کے لئے چند اہم نکات پر مشاورت کی
جس پر ذمہ داران نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
17 ستمبر 2022ء بروز ہفتہ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں موجود دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان
مدینہ میں فیصل آباد کے تمام شعبہ جات کےایچ او ڈیز کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا
جس میں شعبہ جامعۃالمدینہ بوائز، شعبہ مدنی چینل، شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی ( فیضان مدینہ برانچ)، پاکستان مشاورت آفس، مدرسۃالمدینہ بوائز اور فیضان مدینہ کے ناظم صاحب سمیت دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ
داران سے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے شعبہ جات کے اخراجات کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نےدعوتِ
اسلامی کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کے متعلق ذمہ داران کی ذہن سازی کی جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
16 ستمبر 2022ء بروز جمعہ دعوت اسلامی کے تحت
فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں حضرت سیّدنا ابو الحسن علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش رحمۃاللہ
علیہ کے عرس کے موقع پر فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں
فیضان مدینہ کے ذمہ داران اور دیگر اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
ابتداءً مبلغِ دعوتِ اسلامی نے تلاوتِ قراٰنِ
پاک و نعتِ رسولِ مقبول ﷺپڑھی جبکہ مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے حضرت سیّدنا ابو الحسن علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش رحمۃاللہ علیہ کی سیرت مبارکہ پر سنتوں بھرا بیان کیا اور داتا گنج بخش رحمۃاللہ
علیہ کی دینی خدمات اور ہمارے آخری نبی حضرت محمد مصطفی ﷺ کی سنتوں پر عمل
کرنے کے حوالے سے واقعات بیان کئے۔آخر میں فاتحہ پڑھی گئی اور نیاز کا اہتمام بھی کیا گیا نیز نگران
پاکستان مشاورت نے اپنے ہاتھوں سے اسلامی
بھائیوں میں نیاز تقسیم کی۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
نگران شوریٰ مولانا عمران عطاری کا فیصل آباد میں طلبہ
کے درمیان سنتوں بھرا بیان
19
اگست 2022ء مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں جامعۃ المدینہ کے طلبائے کرام کے
لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں فیصل آباد میں قائم جامعات
المدینہ کے طلبہ، اساتذہ کرام اور ناظمین نے شرکت کی۔
نگران
شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور طلبہ کو وقت کا
صحیح استعمال کرنے، علم کے ساتھ ساتھ عمل کو بھی بڑھانے اور دینی کاموں میں بڑھ
چڑھ حصہ لینے کا ذہن دیا۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی مولانا
محمد جنید عطاری مدنی، حاجی مولانا محمد اسد عطاری مدنی، اورحاجی محمد اسلم عطاری
بھی موجود تھے۔
فیضان مدینہ فیصل آباد میں مختلف شعبہ جات اور دیگر ذمہ
داران کا مدنی مشورہ
19
اگست 2022ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا
جس میں مختلف شعبوں کے ذمہ داران اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوری دعوت اسلامی کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نےسنتوں
بھرا بیان فرمایا اور شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں 12 دینی کاموں میں شرکت
کرنےاور ہر ماہ تین دن مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس
موقع پرنگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم
عطاری بھی موجود تھے۔
19
اگست 2022ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا
جس میں شعبہ نیو سوسائیٹیز، خدام المساجد، پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن اور دیگر مجالس
کے ذمہ داران کے شر کت کی۔
نگران
شوری حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا
بیان کیا اور شرکا کی تربیت فرمائی۔ نگران شوریٰ نے شرکا کو نیوسائیٹیز میں دینی
کاموں کو فروغ دینے، نئی مساجد کا قیام کرنے اور اس حوالے سے رابطے مضبوط کرنے کا
ذہن دیا۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور اراکین شوریٰ حاجی رفیع عطاری
اور حاجی مولانا محمد جنید عطاری مدنی بھی موجود تھے۔