دعوتِ  اسلامی کی طرف سے 28 دسمبر 2021ء کو افریقن عرب ریجن نگران اسلامی بہن نے ترکی کی ملک ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی پھول برائے ماہِ رمضان کا مشورہ لیاجس میں رجب، شعبان اور رمضان البارک میں ہونے والے دینی کاموں کی تیاری پر تبادلہ خیال ہوا اور اس کے نکات طے پائے۔علاوہ ازیں ترکی کے دینی کاموں سے متعلق بھی بات چیت ہوئی ۔


دعوتِ  اسلامی کےزیراہتمام دسمبر 2021 کے تیسرے ہفتے جرمنی میں دو مقامات پربذریعہ انٹر نیٹ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں فرینکفرٹ(Frankfurt) ڈیٹزن باخ (Dietzenbach) اور کوبلنز(Koblenz) کی تقریباً 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور اوفن باخ (offenbach)میں فیس ٹو فیس اجتماع ہواجس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے ’’ سیرتِ حضرت ابراہیم علیہ السلام‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے جس میں انہوں نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی پیدائش کا واقعہ، تعمیر کعبہ اور مقامِ ابرہیم کے بارے میں اہم معلومات فراہم کیں نیز اسلامی بہنوں کو باقاعدگی سے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور رسالہ نیک اعمال میں موجود خانے پُر کرنے کا ذہن بھی دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 26 دسمبر 2021ء  کو کینیڈا کے شہر(برامپٹن brampton ،Montreal، مسی ساگا، برامپٹن Brampton) اسی طرح 24 دسمبر2021ء کو کینیڈا کے شہر( Thorncliffe، تھورن کلف Thorncliffe،(سرے surrey) اور (ریجائنہ Regina) میں جبکہ23 دسمبر 2021ء کو (برامپٹن Brampton)میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 157 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ’’ حرص کے نقصانات‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماع پاک میں موجود اسلامی بہنوں کواسلاف اور بزرگان دین کے نقش قدم پر چلنے کا ذہن دیتے ہوئے قناعت کرنے کی ترغیب دلائی ۔ 


Under the supervision of Dawat-e-Islami, on 22 December 2021, a Sunnah-inspiring Ijtima, was conducted in the Lakemba division of Sydney, Australia. Approximately, 9 Islamic sisters had the privilege of  attending this spiritual gathering.

The female preacher of dawateislami delivered a Sunnah-inspiring Bayan on ‘‘Blessings of holy relics’’. After the Bayan, the attendees (Islamic sisters) were encouraged to submit Naik A’amal resala on time, attend Sunna’h inspiring ijtima’ on regular basis, read weekly booklet regularly, take admission in the madrassa for islamic sisters and watch madani muzakra regularly.


دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ریجن نگران اسلامی بہن کا دارالمدینہ کی اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں 3 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے دارالمدینہ میں شعبہ کی اسلامی بہنوں کے دینی کام کرنے کے حوالے سے کلام کیا اور انہیں آئند ہ کے لئے اہداف دیئے۔

٭دوسری طرف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ریجن نگران اسلامی بہن کا مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں 2 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی مشورہ میں فنڈریزنگ کے حوالے سے کلام ہوا اور کچھ نکات طے کرکے لکھائے گئے۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ریجن نگران اسلامی بہن کا گریٹر مانچسٹر کے ڈویژن بولٹن کی جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں 14 اسلامی بہنوں کے شرکت کی۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ میں اسلامی بہنوں کو تربیت کے مدنی پھول بتائے ہوئے انہیں اپنے مزاج میں نرمی لانے اور اصلاح قبول کرنے کا ذہن دیا نیز سیکھنے سکھانے کے دینی حلقے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔ مزید درس و بیان کے حلقے لگا کر نئی اسلامی بہنوں کو تیار کرنے کا ذہن دیا ۔ 


دعوتِ   اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں یوکے شہر برمنگھم ریجن کی ویسٹ میڈلنڈز کابینہ سینٹرل برمنگھم میں’’احکام وراثت‘‘ کورس بذریعہ انٹر نیٹ کروایا گیا جس میں کم و بیش 81 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کورس کے اختتام پر اسلامی بہنوں نے اچھے تأثرات دیتے ہوئے کہا کہ کورس بہت اچھا تھا جس میں ہمیں اپنی وصیت کو شریعت کے مطابق لکھنے کا ذہن بنا اور بہت کچھ سیکھنے کو ملا نیز بہت ساری غلط فہمیاں دور ہوئیں ۔

٭دوسری طرف شعبہ شارٹ کورسز اسلامی بہنوں کے ذریعے ایسٹ برمنگھم کے علاقے میں 6 جنوری 2022ء کو کورس بنام ’’آئیےنماز درست کیجیے‘‘ کا انعقاد بذریعہ انٹر نیٹ ہو گا جس کا دورانیہ 1 گھنٹہ 26 منت ہو گا داخلہ کے لئے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ فرمائیں۔

٭علاوہ ازیں شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ایسٹ مڈلینڈز کے علاقہ پیٹر برو میں کورس ’’سوشل میڈیا‘‘ کا انعقاد ہوا جس میں کم وبیش 51 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے اسلامی بہنوں کو مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیتے ہوئے فیوچر میں سوشل میڈیا کے ذریعے اسلامی بہنوں کے ہونے والے کورسز کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں ان میں ایڈمیشن لینے کا ذہن دیا۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں برمنگھم ریجن ڈویژن سینٹرل برمنگھم میں کورس بنام ’’ تربیت اولاد‘‘ کا انعقاد انگلش زبان میں ہوا جس میں کم وبیش20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور اچھے تأثرات دیتے ہوئے کہا کہ کورس بہت مفید تھا ۔بچوں کی اچھی تربیت کا ذہن ملا، روحانی علاج سیکھنےکو ملے۔ مزید کورسز ہوتے رہنے چاہئیں نیز انہوں نے مدنی مذاکرہ دیکھنے کی نیتیں بھی پیش کیں۔

٭دوسری جانب نارتھ برمنگھم میں بھی یہ کورس ہوا جس میں کم وبیش 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور کورس کو مفید پایا نیز اس موقع پر انہوں نے مدنی مذاکرہ دیکھنے کی نیتیں کیں۔

٭گزشتہ ہفتے دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے برمنگھم ریجن ،ایسٹ برمنگھم میں اسلامی بہنوں میں براہ راست اور آن لائن ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات ہوئے جن میں کم وبیش 480 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔ مبلغات دعوت اسلامی نے ’’حضرت ابراہیم علیہ السلام‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا۔

٭دوسری طرف برمنگھم کے علاقے کوونٹری میں گزشتہ دنوں شعبہ شارٹ کورسز کی جانب سے ’’ احکام وراثت‘‘ کورس ہوا جس میں کم وبیش 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ جبکہ 7 نئی اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

اسلامی بہنوں نے اچھے تأثرات دیتے ہوئے کہا کہ مدرسات نے بہت اچھے طریقے سے کورس سکھایا اور ہم نے سیکھا کہ وراثت کیا ہے؟ کن میں اور کیسے تقسیم کی جاتی ہے ۔


دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام 22 دسمبر 2021ء كو آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے لیکمبا ڈویژن میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجتماع میں مبلغہ دعوت اسلامی نے’’ تبرکات کی برکتیں‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ بيان كے بعد اسلامى بہنوں کو اعلانات کے ذریعے نیک اعمال کا رسالہ پابندی سے ہر ماہ جمع کروانے، پابندی سے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کے مدرسے میں داخلہ لینے اور پابندی سے مدنی مذاكره دیکھنے کی ترغيب دلائی ۔


اُمّتِ  مُسْلِمَہْ کو علم دین سے مستفید کرنے وعلم دین سکھانے کے آسان ذرائع فراہم کرنے کے لئے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ کسی ایک دینی رسالے کےمطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔

پچھلے ہفتے امیر اہل سنت نے رسالہ’’فیضانِ حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہپڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی۔اسی سلسلے میں نارتھ امریکہ ریجن سے کم وبیش 655 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”فیضان حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ“پڑھنے / سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ  اسلامی کے زیرے اہتمام 24دسمبر 2021 ء کو تنزانیہ دارالسلام کے 2 علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ’’تبرکات کی برکتیں ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے بتاتے ہوئے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔

٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 23 دسمبر 2021ء کو امریکہ کے شہر سیکرامنٹو میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں کم و بیش 28 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’تبرکات کی برکتیں‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو تبرکات کی برکتوں پر اہم نکات پیش کئےمثلاً تبرکات میں شفاء ہےنیز اللہ کے محبوب بندے اور ان کے تبرکات کا قراٰ ن پاک میں بھی ذکر ہے۔ مزید اسلامی بہنوں کو ناخن کاٹنے کی سنتیں اور آداب سکھائی گئیں اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے /پڑھانے کا ذہن دیا گیا۔


دعوت  اسلامی کے زیر ِاہتمام 21 دسمبر 2021ء کو ترکی کی مشاورت اسلامی بہنوں کےدرمیان مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا جس میں ڈیلی کلاس، نیک اعمال رسائل کی وصولی اور ٹیلی تھون کی کارکردگی شامل تھی ۔ اس کے علاوہ اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں پیش آنے والےمسائل بتائےجن کو باہمی مشاورت سے حل کرنے کی کوشش کی گئی ۔


      دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22دسمبر2021ء بروز بدھ جنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذریعہ انٹرنیٹ ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 8اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فاریسٹ ریجن نگران اسلامی بہن نے’’ حرص کے نقصانات اور قناعت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ،حرص کیا ہوتی ہے اسکی وضاحت کرتے ہوئے حرص کی آفتوں کے بارے میں بتایا نیز قناعت کی تعریف بھی بتائی ۔ اس کے علاوہ سونے / جاگنے کی سنتیں اور آداب بیان کرتے ہوئیں دعائیں بھی یاد کروائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت21دسمبر 2021ء کو یورپین یونین  میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں اٹلی ، سویڈن ، جرمنی ، ہالینڈ ، اسپین ، فرانس اور ڈنمارک کی شارٹ کورسز کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں سے ان کے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا فالو اپ کرتے ہوئے ان کی تربیت کی ا ور شارٹ کورسز کے تحت ہونے والے دینی کام بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

٭اسی طرح اسلامی بہنوں کے آن لائن شارٹ کورسز ڈیپارٹمنٹ کے تحت 14 دسمبر 2021ء سے 16 دسمبر 2021ء تک ہجویری ریجن ایران میں 3 دن پر مشتمل کورس بنام ’’احکام ِوراثت‘‘ ہوا جس میں 7 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شامل اسلامی بہنوں نے قراٰن و حدیث سے وصیت و وراثت کے اہم احکام اور ان کی اہمیت نیز وراثت کے تقسیم کرنے میں پائی جانے والی غفلتوں، خرابیوں کے بارے میں سننے اور سیکھنے کی سعادت حاصل کی۔

٭دوسری جانب اسلامی بہنوں کے آن لائن شارٹ کورسز ڈیپارٹمنٹ کے تحت 18 دسمبر 2021ء بروز ہفتہ ہجویری ریجن ایران میں ایک دن پر مشتمل کورس بنام ’’احکامِ نماز‘‘ہواجس میں 5 اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور نماز کی ادائیگی سے متعلق بہت سی معلومات حاصل کیں۔