دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  ویسٹ مڈلینڈ کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 89 جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے ٹیلی تھون کی اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی نیز نیکی کی دعوت دینے اور انفرادی عبادت کرنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کے ڈیپارٹمنٹ مدرستہ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام لندن ریجن کے علاقے  ووکنگ(Woking)میں نئے مقام پر مدرسۃ المدینہ بالغات کا آغاز ہوا جس میں 7اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا۔

مدرسۃالمدینہ بالغات میں اسلامی بہنوں کو نہ صرف قراٰن ِپاک تجوید کے ساتھ پڑھایا جارہا ہے بلکہ فرض علوم و اسلامی بنیادی عقائد کی تعلیم بھی دی جا رہی ہے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 19نومبر 2020کو لندن کو علاقے چشم  (Chesham) میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 25اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے غسل وکفن کا طریقہ ، مستعمل پانی اور اسراف سے بچنے کے بارے میں بیان کرتے ہوئے تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینے کی تربیت حاصل کرنے کی ترغیب دلائی اور ذہن دیا کہ وہ اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ تربیت حاصل کریں تا کہ ضرورت کے وقت شرعی اصولوں کے مطابق غسل و کفن دے سکیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیراہتمام19نومبر 2020  ء کو یوکے کے شہر آئلسبری(Aylesbury) میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام24 نومبر2020ء کو  مانچسٹر ریجن کے علاقے نیلسن (Nelson) میں ایک دن پر مشتمل کورس بنام”مسکرانے کے دینی و دنیوی فوائد“ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

یہ کورس صرف ایک دن کا ہوگا اور اس کا دورانیہ 1 گھنٹہ ہوگا۔

اس آن لائن کورس میں ایڈمیشن کےلئے اس میل آئی ڈی پر رابطہ کر سکتے ہیں:

Majlisecourses@gmail.com


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 20 نومبر اور 22 نومبر 2020ء کو   مانچسٹر ریجن کے علاقے بلیکبرن(Blackburn) میں ایک دن پر مشتمل کورس بنام”مسکرانے کے دینی و دنیوی فوائد“ کا انعقاد کیا گیا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مسکرانے کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ مسکرانا صدقہ ہے، مسکرانا ہمارے پیارے آقاﷺ کی سنت مبارکہ ہے، مسکراہٹ بہت سے مسائل حل کر دیتی ہےنیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 19 نومبر 2020ء کو مانچسٹر ریجن کے علاقے لانگسائٹ(Longsight) میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 36 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”انفرادی عبادت کے لئے وقت کیسے نکالیں“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں کی مدنی تحریک میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام یوکے اسکاٹ لینڈ گلاسگو کابینہ کے شہر پولک شیلڈز (Pollockshields )میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں 5 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام26 نومبر2020ء کو  مانچسٹر ریجن کے علاقے ایکرینگٹن (Accrington) میں ایک دن پر مشتمل کورس بنام”مسکرانے کے دینی و دنیوی فوائد“ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

یہ کورس صرف ایک دن کا ہوگا اور اس کا دورانیہ 1 گھنٹہ ہوگا۔

اس آن لائن کورس میں ایڈمیشن کےلئے اس میل آئی ڈی پر رابطہ کر سکتے ہیں:

Majlisecourses@gmail.com


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مانچسٹر ریجن کے ڈویژن چیتھم ہل( Cheetham Hill)میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”انفرادی عبادت کے لئے وقت کیسے نکالیں“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں  آئرلینڈ(Ireland) ریجن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”امدادِ مصطفیٰﷺ“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک رہنے کا ذہن دیا نیزٹیلی تھون کے لئےبھر پور کوشش کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ  ہفتے یوکے لندن ریجن میں مختلف مقامات ہیرو سڈبری ،ولزڈن گرین ،ٹوٹنگ ،ہنزلو ،ایسٹ ہام، ایلفورڈ،والتھم سٹو ،ریڈنگ ،ووکنگ ،سلاؤ ،چیشم ، ملٹن کینز ،واٹفورڈ،ہائی وکمب ،لوٹن ،آئلسبری(Harrow, Sudbury, Willesden Green, Tooting, Hounslow, East Ham, Ilford, Walthamstow, Reading, Woking, Slough, Chesham, Milton Keynes, Watford, High Wycombe, Luton, Aylesbury )میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 477 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے راہِ خدا میں مال خرچ کرنے کا ذہن دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ لینے،زیادہ سے زیادہ نیکی کی دعوت دینے اور رسالہ تقسیم کرنے کا ذہن دیا ۔