دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں سینٹرل
اینڈ ساؤتھ امریکہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن نگران اور کابینہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے
ہوئے تربیت کی اور ہفتہ وار اجتماع ، ہفتہ
وار مدنی مذاکرہ اور ہفتہ وار رسالہ کی تعداد میں اضافہ کرنے کا ہدف دیا نیز مدرسۃالمدینہ
بالغات مقامی زبان میں لگانے کی
ترغیب دلائی اور ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی
رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی
دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر
اہلِ سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
رسالہ”ڈراہیور کی موت“پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی
سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا 5
ہزار 9 17اسلامی بہنوں نے رسالہ ”ڈراہیور کی موت“ پڑھنے/ سننے کی سعادت
حاصل کی۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مارچ 2021ء کے تیسرے ہفتے اسپین کے
ڈویژن بلنسیہ (Valencia) اور تاریگؤنا (Tarragona) لوگرونیو (Logroño) کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں پیترائکس(ptreix)، مسلاتا(Mislata)، کاسپے (caspe)، تاراگونا (Taragona)اور تولیدو (Toledo) وغیرہ علاقےشامل ہیں۔ان اجتماعات
میں کم و بیش89 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”ظالموں کا انجام اورمعاف
کرنے کے فضائل“ کے موضوعات پر بیانات کئےاوراجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں
کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن کی مدرستہ المدینہ بالغات
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام 24 مارچ 2021ء کو یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن کی مدرستہ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ
سطح کی مدرستہ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اورکارکردگی وقت
پر دینے ترغیب دلائی۔
گزشتہ ہفتے دعوت اسلامی کے زیراہتمام یوکے
برمنگھم ریجن کے مختلف شہروں ناٹنگھم،
برٹن، لیسٹر، ویلز، اسٹوک، سینڈول، بلیک کنٹری، ووسٹر اور والسال(Nottingham, Burton, Leicester, Wales, Stoke, Sandwell, Black Country,
Worcester, Walsall ) میں سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں کم وبیش
504 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے”ظالموں کا انجام“کے
موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کوحسنِ اخلاق اپنانے اور
نیکیوں کے کام کرنے کی ترغیب دلائی نیز دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے
اور د عوتِ اسلامی کے ساتھ مالی تعاون کرنے کا ذہن دیا۔
لندن ریجن کی لوٹن اورسلاؤ کابینہ میں آن لائن”رمضان
کیسےگزاریں کورس “ کورس شروع ہو رہا ہے
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام 31 مارچ 2021ءسے لندن ریجن کی لوٹن
(Luton)اورسلاؤ(Slough) کابینہ میں آن لائن”رمضان کیسےگزاریں کورس “ کورس شروع ہو رہا ہے۔
اس کی مدت 8دن ہو گی۔
اس کورس میں روزہ،تراویح،اعتکاف نیز استقبال رمضان ،لیلۃ
القدر کیسے پائیں جیسی اہم ترین معلومات اور بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل سکے گا۔
داخلہ کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنے علاقے کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ فرمالیں۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام23 مارچ2021ء سے یوکے برمنگھم ریجن ویسٹ مڈلینڈز کابینہ کے علاقے نارتھ
برمنگھم (North Birmingham ) میں ”رمضان کیسے گزاریں کورس“ کا سلسلہ جاری ہے جس میں کم وبیش37 اسلامی بہنیں
شرکت کر رہی ہیں۔
اس کورس میں روزہ،تراویح،اعتکاف نیز استقبال
رمضان ،لیلۃ القدر کیسے پائیں جیسی اہم ترین معلومات اور بہت کچھ سیکھنے کا موقع
فراہم کیا جا رہا ہے۔
یوکے اسکاٹ لینڈ
ریجن کی ایڈنبرگ کابینہ میں ماہانہ مدنی
حلقے کا انعقاد
دعوت اسلامى کے زیر اہتمام 24 مارچ 2021ء کو یوکے
اسکاٹ لینڈ ریجن کی ایڈنبرگ(Edinburgh) کابینہ
میں ماہانہ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامى نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو 8 دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی۔
یو کے برمنگھم ریجن کے شہر بلیک کنٹری میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یو کے برمنگھم ریجن کے شہر بلیک کنٹری(Black Country) میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 5 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال سے متعلق معلومات فراہم
کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک
اعمال بننے کا ذہن دیا۔
یوکے مانچسٹر
ریجن کی مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ
بالغات کے زیرِ اہتمام 23 مارچ 2021ء کو یوکے مانچسٹر ریجن کی مدرسۃ
المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن
سطح کی مدرستہ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن سطح کی مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اسلامی بہنوں کے ایڈمیشن
کی تعداد بڑھانےاور رواں سال دینی کاموں کی بڑھوتری کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشنزجمع کرنے کی ترغیب دلائی۔
یوکے مانچسٹر
ریجن میں تقریباً39 مقامات پر ہفتہ وار سنتو ں بھرے اجتماعات کا انعقاد
مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے ،نیک بنانے،اپنے ایمان
کی حفاظت کے لئے کڑھنے، خوف خدا وعشق مصطفیٰ ﷺ کی لازوال دولت دل میں بسا نے کے عظیم
جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فرمان پر عمل کر تے ہو ئے دعوتِ اسلامی کے
زیرِ اہتمام17 تا 23 مارچ2021ء تک یوکے مانچسٹر ریجن کی تمام کابینہ و ڈویژن میں
تقریباً39 مقامات پر ہفتہ وار سنتو ں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و
بیش867 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے”ظالموں کا انجام“کے
موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کوحسنِ اخلاق اپنانے اور
نیکیوں کے کام کرنے کی ترغیب دلائی نیز دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے
اور د عوتِ اسلامی کے ساتھ مالی تعاون کرنے کا ذہن دیا۔
یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن کے مختلف علاقوں میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد
دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ ہفتے یوکے
اسکاٹ لینڈ ریجن کے علاقوں گلاسگو اور ایڈنبرگ ( Glasgow and Edinburgh)میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش129 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے”ظالموں کا انجام“کے
موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کوحسنِ اخلاق اپنانے اور
نیکیوں کے کام کرنے کی ترغیب دلائی نیز دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے
اور د عوتِ اسلامی کے ساتھ مالی تعاون کرنے کا ذہن دیا۔