2 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مارچ 2021ء کے تیسرے ہفتے اسپین کے
ڈویژن بلنسیہ (Valencia) اور تاریگؤنا (Tarragona) لوگرونیو (Logroño) کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں پیترائکس(ptreix)، مسلاتا(Mislata)، کاسپے (caspe)، تاراگونا (Taragona)اور تولیدو (Toledo) وغیرہ علاقےشامل ہیں۔ان اجتماعات
میں کم و بیش89 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”ظالموں کا انجام اورمعاف
کرنے کے فضائل“ کے موضوعات پر بیانات کئےاوراجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں
کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔