دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے  ہفتے یوکے مانچسٹر ریجن کی تمام کابینہ و ڈویژن میں تقریباً39 مقامات پر ہفتہ وار سنتو ں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش743 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”فیضان امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے موضوع پر بیانات کئےاوراجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو آپ رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت مبارک اور ذوق عبادت کے حوالے سے نکات پیش کئے نیز صحیح بخاری شریف کی بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں مقبولیت کا ذکر کرتے ہوئے صحیح بخاری شریف کو پڑھنے سننے اور اس کا ختم کرنے کی ترغیب دلائی۔

واضح رہے کہ یہ سنتوں بھرے اجتماعات بذریعہ اسکائپ منعقد کئے گئے جبکہ یہ اجتماعات بعض مقامات پر اردو زبان میں اور بعض مقامات پر انگلش زبان میں منعقد ہوئے۔