7 رجب المرجب, 1446 ہجری
گزشتہ ہفتے دعوت اسلامی کے زیراہتمام یوکے
برمنگھم ریجن کے مختلف شہروں ناٹنگھم،
برٹن، لیسٹر، ویلز، اسٹوک، سینڈول، بلیک کنٹری، ووسٹر اور والسال(Nottingham, Burton, Leicester, Wales, Stoke, Sandwell, Black Country,
Worcester, Walsall ) میں سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں کم وبیش
504 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے”ظالموں کا انجام“کے
موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کوحسنِ اخلاق اپنانے اور
نیکیوں کے کام کرنے کی ترغیب دلائی نیز دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے
اور د عوتِ اسلامی کے ساتھ مالی تعاون کرنے کا ذہن دیا۔