دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام 24 مارچ 2021ء کو یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن کی مدرستہ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ سطح کی مدرستہ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اورکارکردگی وقت پر دینے ترغیب دلائی۔