میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے ذمہ داران کی دعوت پر 10 جون 2021ء کو  نواب شاہ زون کے ہفتہ وار اجتماع میں مہران پریس کلب ٹنڈو آدم کے صحافیوں کی شرکت ہوئی۔

اجتماع کے بعد دینی حلقہ لگایا گیا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد ایاز عطاری نے نے صحافیوں کو مدنی پھول بیان فرمایا اور شعبہ FGRF کا تعارف پیش کیا۔

اس موقع پر رکن شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ نواب شاہ زون ذمہ دار احمد عطاریبھی موجود تھے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن خیرپور ڈویژن میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں ڈویژن تا علاقہ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکره کارکردگی کے نئے فارم کے مطابق کارکردگی دینے پر حوصلہ افزائی کی نیز اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے اور کارکردگی جدول کےحوالے سے تربیت کی اس کے علاوه اسلامی بہنوں کو پچهلے ماه دیئے گئے اہداف پورا کرنے پر دل جوئی کی اور اس ماه کے لئے بهی ا ہداف دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں  کشمور زون میں بذریعہ کال مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں کشمور زون کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

حیدرآباد ریجن شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہن نے کورس بنام ’’ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ‘‘ کے حوالے سے نکات بتائے اور اس کورس کے داخلوں کو بڑھانے کا ذہن دیاجس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات  کے زیر اہتمام 15 جون2021ء کو بیرون ملک مکتبۃ المدینہ نگران اسلامی بہن کا یو کے کی شعبہ مکتبۃ المدینہ کی ریجن نگران اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ہر ریجن کے الگ الگ مسائل پر بات ہوئی نیز کارکردگی شیڈول کا نظام بہتر بنانے کا ذہن دیا گیا اور ماہنامہ فیضان مدینہ کارکردگی کو کس طرح بہتر بنایا جائے ان تجاویز پر غور کیا گیا۔ یو کے میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔


میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے ذمہ داران کی دعوت پر 10 جون 2021ء کو  مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں مختلف اخبارات اور چینل سے وابستہ صحافیوں نے شرکت کی۔

اجتماع کے بعد دینی حلقہ لگایا گیا جس میں نگران کابینہ محمد زبیر عطاری نے صحافیوں کو مدنی پھول بیان کیا جبکہ حلقے کے اختتام انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ کے شمارے تحفے میں پیش کئے گئے۔

اس موقع پر لاہور جنوبی زون ذمہ دار شہزاد عطاری مدنی بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام09 تا  13 جون 2021ء تک یوکے لندن ریجن کی تمام کابینہ و ڈویژن میں تقریباً14 مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا بذریعہ اسکائپ انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 431اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”مدینے کی خصوصیات “کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰنی آیات اور احادیث مبارکہ کی روشنی میں مدینے پاک کے مقام و مرتبہ کی اہمیت بیان کی نیز بزرگان دین کی مدینہ پاک سے محبت کے واقعات بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام09 تا  13 جون 2021ء تک یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو اور ایڈنبرگ ( Glasgow and Edinburgh ) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 96 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”مدینے کی خصوصیات “کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰنی آیات اور احادیث مبارکہ کی روشنی میں مدینے پاک کے مقام و مرتبہ کی اہمیت بیان کی نیز بزرگان دین کی مدینہ پاک سے محبت کے واقعات بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے لندن(London) ریجن میں علاقائی دورہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں ایسٹ لندن کی کابینہ ،ڈویژن اور علاقہ سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور فارم فِل کرنے نیز شعبے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ زون میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں کابینہ تا ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کی زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات سمجھائے اور کارگردگی وقت پر دینے اور عملی طور پر جدول بنانا سکھایانیز مدارس و طالبات کی تعداد کیسے بڑھائی جائے اس پر بھی کلام ہوا۔ اس موقع پرشعبہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام   14 جون 2021ء کو یوکے کے شہر ایسٹ ہام(East Ham) میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔدعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع ِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کورسالہ نیک اعمال سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات  کے تحت گزشتہ دنوں سرجانی کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں زون ذمہ دار سمیت 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا۔ بعداز مدنی مشورہ کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے غسل میت دینے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور غسل میت ٹیسٹ دینے کا ہدف بھی دیا نیز ضرورت پڑنے پر غسل ِمیت دینے کاذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام09 تا  13 جون2021ء تک آئر لینڈ ریجن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 36 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”مدینہ کی فضیلت اور برکتیں “ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔