دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 16 جون 2021ءکو D.H.Aلاہور میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں انویسٹرز، پراپرٹی ڈیلر اور سوسائٹی ڈیلرز نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں شرکت کرنے اور تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے زیر اہتمام دربار بابا روڑی روڈ پیر مانو وال چوہنگ لاہور میں مدرسۃ المدینہ کی تعمیرات مکمل کرلی گئی  ہیں ۔ مدرسۃ المدینہ کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے جس سے داخلہ والے طالبعلم خوب فائدہ حاصل کرسکیں گے۔

22 جون 2021ء بروز منگل مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری اس کا افتتاح فرمائیں گے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں گلشنِ معمار کراچی میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

عالمی و ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اداروں اور شخصیات میں دینی کام کرنے اور ان کی نفسیات کے مطابق انہیں دین کے قریب لانے کےحوالے سے نکات بتائےاور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ سننے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح ِاعمال للبنات کے زیر اہتمام سرجانی کابینہ کراچی میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقادہواجس میں تقریباً 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور با وضو رہنے کی ترغیب دلائی مزید مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کورنگی کابینہ کراچی میں کفن دفن تربیتی اجتماع ہوا جس میں کم و بیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تربیتی اجتماع میں اسلامی بہنوں کو میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا گیا نیز دعوت اسلامی کے دینی کام کرنے اور مزید دینی کاموں کی ذمہ داریاں لینے کاذہن دیا گیا۔ آخر میں اسلامی بہنوں نے غسل میت دینے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان ایجوکیشن سینٹر کے تحت گزشتہ دنوں ڈیفنس کراچی میں فیضان ایجوکیشن سینٹر کاتعارفی پروگرام ہواجس میں عالمی سطح کی رکن اور دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

انسٹیٹیوٹ کی ڈائریکٹر نے ادارے کے قیام کے اغراض و مقاصداور ادارے کے تحت ہونے والےدینی کاموں کے بارےمیں معلومات فراہم کیں ۔ آخر میں عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے دوسرے شعبے کی اسلامی بہنوں کو انسٹیٹیوٹ کے کاموں میں معاونت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں گلشن معمار کراچی میں  مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شعبہ اسپیشل پرسنز کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نےشعبے کی کارکردگی و مدنی پھول سمجھائے نیز اجتماعات کی تعداد کو بڑھانے اور کورسز کے اہداف بھی دیئے جس پر مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے ذمہ داریاں لینے اور شعبے کو مضبوط کرنے کی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے رکن و لاہور شمالی زون کے رکن محمد بلال عطاری نے لاہور شمالی زون میں تنویر اکیڈمی آف کامرس گڑھی شاہو کے اونر و پرنسپل محمد تنویر عطاری، میڈیا سے وابستہ افراد اور اکاؤنٹنٹ سے ملاقات کی۔

رکن شعبہ محمد بلال عطاری نے انہیں شعبہ FGRF کا تعارف پیش کیا اور مکتبۃ المدینہ کا رسالہ ”دل جیتنے کا نسخہ اور شجرہ عالیہ قادریہ“ تحفے میں دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز للبنات کےتحت گزشتہ دنوں صِحرَائے مدینہ زون گڈاپ کابینہ علاقہ دنبہ گوٹھ کراچی میں ایصال ِثواب اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں تقریبا 40 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کراچی ریجن مشاورت شب و روز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مرحوم کے گھر کی اسلامی بہنوں سے تعزیت کرتے ہوئے صبر کرنے کی تلقین کی اور سنتوں بھرا بیان کیا، بیان میں درود پاك پڑھنے کی عادت بنانے ،سنتوں پر عمل کرنے اور آخرت کی تیاری کا ذہن دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ بعد از بیان زون مشاورت اسلامی بہن کے مرحوم والد صاحب کے لئے ایصالِ ثواب کیا گیا۔آخر میں اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے، دینی کاموں میں حصہ لینے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت لانڈھی کابینہ کراچی میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں تمام علاقائی مشاورت اور مدرسۃ المدینہ بالغات کی مدرسات نےشرکت کی ۔

زون ذمہ دار اور کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مدرسات کی اخلاقی تربیت کی اور بروقت کارگردگی دینے کا ذہن دیا نیز ’’ایک مُدرّسہ کو کیسا ہونا چاہیئے‘‘ اس بارے میں بھی مدنی پھول دئیے مزید تمام مدرسات کو ٹیسٹ دیکر تدریس کرنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں مدرسات نے اچھی اچھی نیتیں کیں اور اس کے بعد زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سالانہ ڈونیشن کی بہتر کارکردگی پر علاقائی مشاورت کی اسلامی بہنوں کو تحائف دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد کابینہ کے ڈویژن لطیف آباد نمبر 11 میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کے درمیان’’ ترقی کے مدنی پھول ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور دینی کام کرنے کےحوالے سے تربیت کی نیز علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کےحوالے سے نکات پر کلام کیا اور تقرری مکمل کرنے کا ذہن دیا مزید رسالہ کارکردگی اور جائزہ کارکردگی میں اضافے کی ترغیب دلائی ۔آخر میں ذمہ داراسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تقسیم کئے ۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد کابینہ کے ڈویژن حالی روڈ، علاقہ سبزی منڈی میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران اور دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

حیدرآباد کابینہ نگران اسلامی بہن نے شخصیات اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کاتعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔