دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں جنوبی افریقہ کیپ ٹاؤن کابینہ میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں کا بینہ نگران اسلامی بہن نے سات ذمہ داراسلامی بہنوں ہمراہ مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں جنوبی افریقہ میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں جنوبی افریقہ کی ملک نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں میر پور خاص کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں میرپور خاص زون کی کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اصلاحِ اعمال ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کوتقرریاں مکمل کرنے کا ہدف دیا اورجدول پر عمل کرنے کا ذہن دیا نیز کارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے کے حوالے سے مدنی پهول پیش کئے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت بین الاقوامی امور میں مئی 2021ء  میں اسلامی بہنوں کے ہونے والے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1ہزار374

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2 ہزار 7542

تعداد مدرستہ المدینہ بالغات:1 ہزار 245

مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 11 ہزار 994

تعداد ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات : 3 ہزار 354

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 74 ہزار 893

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 28 ہزار 952

ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء علاقائی دورہ کی تعداد ): 1 ہزار 307

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 122 ہزار 560

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 27 ہزار 30


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں میرپور خاص زون کی ڈویژن ٹنڈو الہ یار میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے’’اپنے اعمال کا جائزہ ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور روزانہ رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال کاجائزہ لینے کاذہن دیا نیز ہر ماہ اپنی ماتحت اسلامی بہن کا مدنی مشورہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت افریقن عرب میں مئی 2021ء  میں اسلامی بہنوں کے ہونے والے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2

روزانہ گھر درس دینے والوں کی تعداد: 20

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد: 2

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :22

ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء علاقائی دورہ کی تعداد ): 5

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 18

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 37

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد :14


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام میر پور خاص کابینہ  اور سکھر زون میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جن میں حیدرآباد ریجن کی زون،کابینہ اور ڈویژن ذمہ دار اور ٹنڈو الہ یار ڈویژن کی مدرسات نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت ِاسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے نکات بتائےاوردینی کاموں کے اہداف دیئے نیز مدرسات سے ٹیسٹ دینے کے حوالے سے کلام ہوا اورمدرسۃ المدینہ بالغات کے درجے کا جدول ، کارکردگی فارم نیز دیگر بہتری لانے کےحوالے سے متعلق مدنی پھول سمجھائے جبکہ ہفتہ وار رسالہ کارکردگی جمع کروانے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کاذہن دیا۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت انڈونیشیاء میں مئی 2021ء  میں اسلامی بہنوں کے ہونے والے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

روزانہ گھر درس دینے والوں کی تعداد: 7

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد: 4

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:63

ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء علاقائی دورہ کی تعداد ) :3

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 8

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :15

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 6


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن  بکس للبنات کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن کے کشمور زون ڈھرکی کابینہ کی ڈویژن میرپور ماتھیلو میں مدنی مشورےکاانعقادہو اجس میں ڈویژن تا علاقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈونشین بکس کابینہ اور زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ڈونشین بکس اور گھریلوصدقہ بکس کے حوالے سے کلام کیا نیز گھریلوصدقہ بکس بڑھانے کی کوششوں پر بھی نیتیں لی جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کی آ خر میں انہیں نیتیں کرنے پر حوصلہ افزائی کے لئے مکتبۃالمدینہ کے رسائل تقسیم کئے ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام   14 جون2021ء کو جنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذریعہ اسکائپ اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پانچ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔدعوت اسلامی نے ”نیکی کی دعوت کی فضیلت“ کے موضوع پر بیان کیا اوراجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں مختلف شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جن میں (شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ، ڈونیشن بکس ،مکتبۃ المدینہ اور تقسیم رسائل) کی زون مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ملک سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں فنانس ڈیپارٹمنٹ کے اپڈیٹ نکات بتائے اور ان نکات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی نیز اس کے ساتھ ساتھ ماہنامہ فیضان ِمدینہ کےمطالعہ کرنے کا بھی ذہن دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


اللہ والوں کے حافظے کی حکایات نیزحافظہ مضبوط بنانے کے اَورَادو وَظائف اور غذاؤں کی معلومات پر مشتمل مفید کتاب

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟

اِس کتاب کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کےلئے ’’علامات ترقیم‘‘ (Punctuation Marks) کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کےلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭ایک ہی نظرمیں رسالے کے عنوانات دیکھنے کیلئے کتاب کے آخر میں فہرست(Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭مکمل کتاب کی دارالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے مکمل کتاب کی کئی بار پروف ریڈنگ

200 صفحات پر مشتمل یہ کتاب2016ءمیں تقریباً80ہزارکی تعداد میں پرنٹ ہو چکی ہے۔

اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now