دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ زون میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں زون
مشاورتوں اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں
نے شرکت کی ۔
کوئٹہ زون
نگران اسلامی بہن نے ’’ترقی‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور دینی کاموں میں ترقی کے حوالے سے نکات پیش کئے
نیز شعبہ جات پر تقرری مکمل کرنے اور ذیلی حلقوں کو مضبوط کرنے کا ہدف دیاجبکہ کارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے اورماتحت
اسلامی بہنوں سے وقت پر کارکردگی لینے کی
ترغیب دلائی ۔ مزید ماہانہ کارکردگی کو بہتر بنانے اور سابقہ کارکردگی سے تقابل کرنے
کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے مانچسٹر ریجن میں مئی 2021ء میں ان 9 مقامات چیتھم
ہل، راچڈیل، بری، بولٹن، وارنگٹن، لانگسائٹ، اولڈہم، ایکرنگٹن، برنلی(Cheetham Hill, Rochdale, Bury, Bolton,
Warrington, Longsight, Oldham, Accrington, Burnley) پر دینی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش
156 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”اسلاف میں قربانی کا
جذبہ“ کے موضوع پر بیانات کئے اور دینی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو دین کےلئے قربانیاں دینے، نیکی کی دعوت دینے اور
دین کےلئے وقت دینے کے فوائد کے متعلق مدنی پھول دئیے۔
یوکے مانچسٹر
ریجن میں تقریباً38 مقامات پر بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتو ں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے یوکے مانچسٹر ریجن کی تمام کابینہ و
ڈویژن میں تقریباً38 مقامات پر بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتو ں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش714 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے”مکہ مکرمہ کی شان و
عظمت“ کے موضوع پربیانات کئے اور قراٰن و حدیث کی روشنی میں مکہ مکرمہ کی فضیلت
اور اہمیت کے مدنی پھول پیش کئے نیز اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔ آخر میں اجتماعی دعا بھی کی گئی۔
شعبہ عطیات
بکس دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام7 جون 2021 ء بروز پیر شریف کو فیصل آباد زون میں سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں شعبہ عطیات بکس ریجن ذمہ دار عدنان عطاری ، جامعۃ المدینہ خود
کفالت پاکستان ذمہ دار علی عمران مدنی اور
نگران زون محمد عرفان مدنی نے شرکت کی اور
اپنے مدنی پھولوں سے نوازا۔
شعبہ عطیات
بکس دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 7جون 2021ء
کو پنجاب کے شہر وہاڑی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔
شعبۂ تقسیم
رسائل دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 8 جون 2021ء بروز منگل ہیڈ آفس مکتبہ المدینہ میں
تمام سنیئر منیجرز اور اور ہوم سروس کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ ہوم سروس کے HOD
راحیل عطاری سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی جبکہ بعض ذمہ دار اسلامی بھائی بذریعہ انٹر نیٹ
مدنی مشورے میں شریک ہوئے۔
مدنی مشورے
میں مارکیٹنگ کے حوالے سے محمد عابد عطاری نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور جنرل منیجر
مکتبۃ المدینہ علی محمدعطاری نے شرکا کی تربیت فرمائی۔
شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن،
شمالی لاہور زون، میاں میر کابینہ ، گھڑی شاہو ڈویژن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران کابینہ محمد رفیق عطاری اور کابینہ
تحفظ اوراق مقدسہ کے خادمین نے شرکت کی۔
زون ذمہ
دار لاہور شمالی زون محمد عالم عطاری نے مدنی
مشورے میں دعوت اسلامی کے لئے مدنی عطیات جمع کرنے والے اسلامی بھائیوں کی کوششوں کو سراہا اور آئندہ کے
لئےاپنے شعبے کو خود کفیل کرنے کا ذہن دیا ۔
Dawateislami