دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان زون پہاڑ پور کابینہ میں
مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’ ترقی کے مدنی
پھول ‘‘ کےموضوع پر بیان کیا نیز دینی کاموں کو مضبوط بنانے کےحوالے سے نئے نکات سمجھائے اور ڈویژن، علاقہ اور ذیلی سطح تک کی تقرریاں پوری کرنے کے اہداف دیئے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح
اعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوںسکھر
زون خیرپور کابینہ کے گمبٹ اور کھوڑا شریف ڈویژن میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جن
میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
اصلاحِ
اعمال زون ذمہ داراسلامی بہن نےمدنی مشورے
میں شریک اسلامی بہنوں کوتقرر ی مکمل کرنے
کی ترغیب دلائی اور انہیں دعوت ِاسلامی کے دینی کاموں میں بھرپور حصہ لینے کا ذہن
دیا اس کے علاوہ نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے ، مدنی مذاکرہ دیکھنے اور دیگر اسلامی
بہنوں کو بھی اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔
نگران ِ
مجلس جامعات المدینہ کے والد صاحب کا انتقال تعزیت و ایصال ِ ثواب کا سلسلہ
6
جون بروز اتوار نگران ِ مجلس جامعات المدینہ(بوائز)پاکستان
کے والد محترم بشیر احمد صاحب قضائے الہی سے
انتقال فرماگئے ۔ ان کی نمازِ جنازہ ملتان ریجن ضلع لودہراں تحصیل کہروڑ پکا دہنوٹ
میں ادا کی گئی جس میں رکنِ شوریٰ حاجی اسد عطاری مدنی اور رکن ِ شوریٰ جنید عطاری
مدنی، استاد العلما مولانا گل رضا مدنی،
اراکینِ مجلس اور علاقہ مکینوں اوردیگر اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔ تدفین کے بعد دعاو فاتحہ خوانی کا سلسلہ
ہوا۔
اگلے دن قل
شریف کا سلسلہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی اسد عطاری مدنی نے سنتوں بھر ابیان فرمایا
اوردعائے خیر بھی کی۔ نیز ہند اور پاکستان بھر سے جامعۃ المدینہ کے اساتذہ کرام
اور طلبہ کرام نے نگران مجلس کے والد صاحب کو ایصال ثواب پیش کیا اور دعائے مغفرت کی۔
رکنِ شوریٰ
حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری اور شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب و روز کی ٹیم دعاگو ہے
کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ مرحوم کی مغفرت
فرمائے اور انہیں جنت میں بلند درجات عطا
فرمائے۔ آمین
دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن میرپور
خاص کابینہ کے ڈویژن میرواہ میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ نگران و
شعبہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے شعبہ فنانس ، رابطہ برائے شخصیات اور ڈونیشن بکس کےحوالے سے مدنی پھول دئیے نیز آخر میں سالانہ ڈونیشن 2021 ءکی بہتر کارکردگی پر ذمہ داراسلامی بہنوں
کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔
دعوتِ اسلامی اسلام اور سنیت کی ترویج و اشاعت کے لئے کتب
و رسائل شائع کرتی ہے اور اس شائع شدہ
مواد کو عوام وخواص تک پہنچانے کے لیے تقسیمِ
رسائل کا سلسلہ کیا جاتا ہے۔
اسی سلسلے میں شعبہ تقسیم رسائل کے تحت مئی 2021ء میں’’ 6 ہزار 668 ‘‘کتب اور’’ 96 ہزار 162 ‘‘رسائل تقسیم کئے گئے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ دارلسنہ للبنات کےزیر
اہتمام پاکستان دارلسنہ ناظمات کابذریعہ کال مدنی مشورہ ہوا جس میں رات کی
ناظمات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی کارکردگیوں کاجائزہ لیا اور
بہترکارکردگی پرحوصلہ افزائی کی نیز
دارالسنہ کےنظام میں بہتری لانے کےحوالےسےمدنی پھول دیئےجبکہ رہائشی کورسز میں آنے
والی اسلامی بہنوں کی زیادہ بہتر انداز میں تربیت کرنےکےحوالےسےنکات دیئے۔
جنوبی افریقہ ویلکم کابینہ میں بذریعہ انٹرنیٹ کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد
دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی افریقہ ویلکم کابینہ میں بذریعہ
انٹرنیٹ کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
تربیتی اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو موت کی تیاری کرنے کا ذہن دیتے
ہوئے غسل میت ، کفن کاٹنے اور پہنانے کاطریقہ سکھایا نیز اسلامی بہنوں کو کفن دفن
ٹیسٹ دینے کاذہن دیا جس پر انہوں نے غسل میت کا ٹیسٹ دیکر اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں موقع
پڑنے پر غسل میت میں حصہ لینے کی نیت کااظہار کیا۔
جنوبی افریقہ
لیسوتھو کابینہ میں گوگل میٹ کےذریعے اردو زبان میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی افریقہ لیسوتھو کابینہ میں گوگل میٹ(Google Meet) کےذریعے اردو زبان میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس
میں 43 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے،
ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت
کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی افریقہ ویلکم کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور نیکی کی دعوت کے بارے میں مدنی پھول پیش
کئے نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم
کئے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے
تحت گزشتہ دنوں میرپور خاص زون کے ٹنڈوالہ یار میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں
کابینہ تاذیلی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن مشاورت مکتبۃ المدینہ للبنات اور شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے 26 دن
پر مشتمل کورس بنام ’’ فیضان تجوید و نماز کورس‘‘کی
تفتیش کی اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ذیلی سطح کی تقرریاں مکمل
کرنے کے اہداف دیئے نیز عمدہ کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی اور مختلف تحائف پیش کئے۔
دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی افریقہ کیپ ٹاؤن کابینہ میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں کا بینہ نگران اسلامی بہن نے سات ذمہ داراسلامی بہنوں ہمراہ مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے،
ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت
کرنے کی ترغیب دلائی۔
جنوبی افریقہ میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی افریقہ میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں جنوبی افریقہ کی ملک نگران اسلامی
بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری
لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
Dawateislami