دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوںسکھر زون خیرپور کابینہ کے گمبٹ اور کھوڑا شریف ڈویژن میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جن میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اصلاحِ اعمال زون ذمہ داراسلامی بہن نےمدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کوتقرر ی مکمل کرنے کی ترغیب دلائی اور انہیں دعوت ِاسلامی کے دینی کاموں میں بھرپور حصہ لینے کا ذہن دیا اس کے علاوہ نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے ، مدنی مذاکرہ دیکھنے اور دیگر اسلامی بہنوں کو بھی اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔