شعبہ مدرستہ المدینہ رہائشی بوائز دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن، ایبٹ آباد میں نگران مجلس رہائشی مدارس قاری فلک شیر عطاری
نے مدرسہ جائزہ لیا جس
میں ناظم اور مدرسین نے شرکت کی۔
شعبہ مدرستہ المدینہ شارٹ ٹائم دعوتِ اسلامی کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں مدرستہ المدینہ رمضان
مسجد گارڈن کراچی میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ خود کفالت ، شعبہ مدرستہ المدینہ ، فنائنس ڈپارٹمنٹ ، ناظمین اعلی ، ناظمین و مدرسین اور دیگر ذمہ
داران نے شرکت کی۔
سمن آباد پوسٹ گریجویٹ کالج فیصل آباد کے پروفیسر صاحب کے گھر مدنی حلقہ
شعبۂ تعلیم
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل
آباد، ساہیوال زون، سمن آباد پوسٹ گریجویٹ کالج فیصل آباد کے پروفیسر صاحب کے گھر مدنی حلقہ ہوا جس میں متعدد اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ
دار سید عاصم عطاری نے تعلیم میں استاد کا کردار کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے اچھے
کرادار اور عمدہ اخلاق کو اپنانے کی ترغیب دلائی۔مزید رکن ریجن نے شعبہ تعلیم پاک
آفس کے ذمہ دار کی ان کے گھر عیادت کی اور سندس فاؤنڈیشن میں ایڈمنسٹریٹرراؤ سلیم
اور لیب انچارج سے ملاقات بھی کی۔
مولانا مہروز عطاری مدنی کی مجلس صحرائے مدینہ اور نگران کابینہ سے ملاقات
خیبر پختونخواہ مانسہرہ میں مدارس المدینہ ہزارہ زون کے تمام ناظمین کا مدنی مشورہ
شعبہ مدرسۃ
المدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن ، ہزارہ زون ، مانسہرہ
کابینہ خیبر پختونخواہ مانسہرہ میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں مدارس المدینہ ہزارہ زون کے تمام ناظمین نے شرکت کی۔
شعبہ رابطہ
بالعلما دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اسلام آباد ریجن ذمہ دارنے مولانا عارف مصطفائی صاحب مہتمم المصطفی اسلامک سینٹر
پسرور اور علامہ عقیل احمد ظہیر صاحب
مہتمم دارالعلوم جامعہ نعیمیہ رضویہ الحبیب ریلوے روڈ پسرور سے ملاقات کی اور
انہیں دعوت اسلامی کی دینی ،اصلاحی اور فلاحی خدمات کے حوالے سے آگاہ کیا۔
کسی
بھی ادارے کا اپنےاسٹاف کی تربیت کا اہتمام کرنا ،میٹنگز ارینج کرنا اس ادارےکی
ترقی میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے ۔شعبہ دارالمدینہ کی جانب سے وقتاًفوقتاً اسٹاف
کی تربیت اور دارالمدینہ کےتعلیمی و انتظامی نظام کو مزیدبہترکرنے کے لئے مختلف
اقدامات کرنے کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ اسی سلسلے میں 16جون 2021 کو دارالمدینہ ہیڈآفس
کراچی میں مدنی مشورہ ہواجس میں دارالمدینہ کے اسٹاف نے شرکت کی۔ دارالافتاء
اہلسنت کے مفتی کفیل عطاری مدنی اور رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے اسٹاف کی
تربیت فرمائی۔
مدنی
مشورے میں کیمپس لیول پر والدین و سرپرستوں کو مزید آسانیاں فراہم کرنے کے حوالے
سے امور زیرِ غور آئےجبکہ 21 تا 24 جون ہونے والی Education
Conferenceکی
تیاریوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔ (رپورٹ: محمد نبیل شیخ، میڈیا کوآرڈینیٹردارالمدینہ)
شعبہ رابطہ
برائے حکیم دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں نگران شعبہ رابطہ برائے حکیم” محمد حسان عطاری “ نے حیدرآباد فیضان مدینہ میں
ریجن کا مدنی مشورہ لیا جس میں مختلف
اہداف پر کلام کیا۔ بعد ازاں دورہ حدیث شریف
میں طلبہ کے درمیان مدنی حلقہ لگایا۔
تھر زون میں
عمر کوٹ کابینہ کے جامعہ میں نگران صاحب سے
ملاقات کی۔ کنری کابینہ میں نگران زون سے
فون پر مشاورت کی ۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت سندھ کے شہر تھر کا علاقہ اچھڑو کے گوٹھ گنجھوڑ میں مدرسۃ المدینہ
کا سنگِ بنیاد رکھا گیا۔
اس
موقع پر نگران تھر زون میر حسن عطاری سمیت دیگر ذمہ داران اور علاقہ مکین بھی شریک
تھے۔ اینٹیں لگاکر مدرسۃ المدینہ کا سنگِ بنیاد رکھا گیا۔مدرسۃ المدینہ کے قیام کے
بعد بچوں کو حفظ و ناظرہ تعلیم دینے کا
سلسلہ شروع ہوجائیگا۔ یہ ادارہ نہ صرف ایک گاؤں بلکہ سینکڑوں گاؤں کے لئے
اصلاح کا ذریعہ بنے گا۔
بعد
ازاں نگران تھر زون میر حسن عطاری نے گوٹھ میں اسلامی بھائیوں سے ملاقات اور نیکی
کی دعوت پیش کی۔ نگران زون تمام اسلامی بھائیوں کو قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے،
دین کی خدمت کرنے، پانچوں وقت کی نمازباجماعت اداکرنے کی ترغیب دلائی۔
نگران ریجن انڈونیشیا
مولانا غلام یٰسین عطاری مدنی کی الشیخ
یاسر الشحیری الشافعی سے ملاقات
نگران
انڈونیشیا ریجن مولانا غلام یاسین عطاری
مدنی نے انڈونیشا کے شہر بندہ آچے میں یمن سے تشریف لائے ہوئے عالم دین حضرت
مولانا الشیخ یاسر الشحیری العدلی الشافعی حفظہ اللہ سے ملاقات کی۔
نگران
ریجن نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا جبکہ عالمی سطح پر ہونے والے دینی
و فلاحی کاموں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی
جس پر انہوں نے دینِ متین کے لئے ہونے والی خدمات
کو سراہا اور مثبت تاثرات کا اظہار کیا۔
گزشتہ
دنوں وزیر تعلیم کشمیر بیر سٹر سید افتخار گیلانی کے والد محترم مظفر آباد کشمیر
میں رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔اِنَّا
لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن
مرحوم
کے قل شریف کے موقع پر شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے نگرانِ پاکستان عبد الوہاب عطاری
اور دیگر ذمہ داران سید افتخارگیلانی کی
رہائش پہنچے جہاں انہوں نے لواحقین سے تعزیت کی اور مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی اور
ایصالِ ثواب کا سلسلہ کیا۔
نگران شوری مولانا عمران عطاری کا اسلام آباد میں مختلف
پروجیکٹس کا دورہ
دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمدعمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ان دنوں دینی کاموں کے سلسلے میں پنجاب کے دورے
پر ہیں جہاں ذمہ داران سے مدنی مشورے کرنا، مختلف پروجیکٹس کا وزٹ کرنا اور دیگر دینی
کام ان کے شیڈول میں شامل ہیں۔
دوران
دورہ 15 جون 2021ء کو نگران شوریٰ حاجی مولانا عمران عطاری نے نگران پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری، حاجی محمد
اسد عطاری مدنی اور حاجی محمدعلی عطاری کے ہمراہ اسلام آباد کے ایک مقام پر پہنچے جہاں
انہوں نے نئے پروجیکٹس کی تعمیرات کاجائزہ لیا اور کنسٹرکشن کے حوالے سے متعلقہ
ذمہ داران سے با ت چیت کی۔
Dawateislami