دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام میر پور خاص کابینہ  اور سکھر زون میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جن میں حیدرآباد ریجن کی زون،کابینہ اور ڈویژن ذمہ دار اور ٹنڈو الہ یار ڈویژن کی مدرسات نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت ِاسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے نکات بتائےاوردینی کاموں کے اہداف دیئے نیز مدرسات سے ٹیسٹ دینے کے حوالے سے کلام ہوا اورمدرسۃ المدینہ بالغات کے درجے کا جدول ، کارکردگی فارم نیز دیگر بہتری لانے کےحوالے سے متعلق مدنی پھول سمجھائے جبکہ ہفتہ وار رسالہ کارکردگی جمع کروانے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کاذہن دیا۔