پشاور صوبہ خیبرپختونخوا میں قائم دعوتِ اسلامی
کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں گزشتہ روز سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں
عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
پشاور میں مولانا مہروز عطاری مدنی کی مفتی
اکرام اللہ جنیدی صاحب سے ملاقات
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے
سے صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا
مہروز عطاری مدنی نے مفتی اکرام اللہ جنیدی صاحب سے ان کی مسجد میں ملاقات کی۔
صوبہ خیبرپختونخوا کےشہر پشاور کی جامع مسجد
فیضانِ مکہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں قرب و جوار کے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ابتداءً مبلغِ دعوتِ اسلامی نے تلاوتِ قراٰن کی
اور نعت خواں اسلامی بھائی نے نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم پڑھ کر لوگوں کے دلوں کو منور کیا۔
بعدازاں
نگرانِ ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔
مولانا مہروز عطاری مدنی کا پشاور یونیورسٹی اور
ایگری کلچر یونیورسٹی کی لائبریریز کا وزٹ
لوگوں
کو نیکی کی دعوت دینےوالی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ روز نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نےدیگر ذمہ داران کے ہمراہ پشاور یونیورسٹی اور ایگری کلچر
یونیورسٹی کی لائبریریز کا وزٹ کیا۔
اس دوران نگرانِ شعبہ مولانا مہروز عطاری مدنی
نے چیف لائبریری ڈاکٹر حبیب الرحمٰن سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مکتبۃالمدینہ کی
مطبوعہ معرفۃالقراٰن اور دعوتِ اسلامی ڈیجیٹل سروسز کا تعارف کروایا ۔
اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے چیف لائبریری کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے
والے پی ایچ ڈیز اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لاہور کا وزٹ
کرنے کی دعوت دی۔ بعدازاں چیف لائبریری ڈاکٹر حبیب الرحمٰن کو مکتبۃالمدینہ کی
کیڈلاک اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔
فیضانِ
مدینہ کراچی میں مختلف شعبے کے پرچیزر اسلامی بھائیوں کے درمیان تربیتی ورکشاپ
24
مئی 2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مختلف شعبے کے پرچیزر (purchase)اسلامی بھائیوں کے درمیان تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوت اسلامی کے مختلف
شعبہ جات) دارالمدینہ، مکتبۃ ُالمدینہ، مدنی چینل، تعمیرات اور مالیات( سے تعلق رکھنے والے پرچیز (purchase) ڈیپارٹمنٹ کے افراد اور
ان کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
ورکشاپ میں مرکز الاقتصاد الاسلامی دار الافتاء
اہل سنت کے مفتی علی اصغر عطاری صاحب ،
مفتی سجاد عطاری مدنی ، شعبہ مالیات کے شرعی ایڈوائزر مفتی سعید عطاری مدنی نے ”جدید تجارتی طریقے، مشکلات اور ان کا حل
“ کے موضوعات پر بیانات کئے اور
متعلقہ امور کے حوالے سے شرعی مسائل بتائے ۔
علاوہ
ازیں اس ورکشاپ میں رکن شوریٰ مولانا حاجی
عبد الحبیب عطاری بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے اور آپ نے مارکیٹنگ کے متعلق شرکا
کو اپنے تجربات کی روشنی میں قیمتی نکات فراہم کئے۔ (کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
فیضان
ِمدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد میں شعبہ ڈونیشن بکس کے ذمہ داران کی میٹنگ
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 24 مئی 2023ء کو فیضان
مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد میں ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ
کے ذمہ داران کی میٹنگ ہوئی جس میں صوبہ سندھ کی مینجمنٹ کی شرکت ہوئی۔
رکنِ
شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری نے شعبہ
ڈونیشن بکس صوبہ سندھ میں ہونے والے
دینی کاموں کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا نیز ذمہ داران کی اچھی کارکردگی پر ان کی حوصلہ
افزائی کی ۔
ساتھ
ساتھ شعبے کے دینی کاموں میں مزید ترقی پر تربیت کرتے ہوئے انھیں دینی کام کی بڑھوتی کے لئے مزید کوشش کرنے کا
ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:
فرحان عطاری ڈویژن ذمہ دار عطیات بکس مجلس ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیصل
آباد میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
فیصل
آباد میں 26 مئی 2023ء کو شعبہ معاونت
برائے اسلامی بہنیں کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی ابو
ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے تربیت کی۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کی جانب سے26 مئی 2023 ء کو مدینہ ٹاؤن فیضان
مدینہ فیصل آباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران مجلس اور ڈویژن ذمہ داران نے شرکت
کی۔
اس
اجتماع میں رکن
شوریٰ ابو ماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی
نے ’’قرآنِ پاک کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی بہتری پر اہم نکات بیان کئے اورآئندہ کے لئے اہداف دیئے نیز اسلامی بھائیوں کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ (رپورٹ: الله دتہ عطاری فیصل آباد میٹروپولیٹن
ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دنیا
بھر میں اسلامی تعلیمات کو عام کرنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری
نے ٹیلفورڈ یو کے (Telford UK) میں
قائم فیضانِ رمضان مسجد کا دورہ کیا۔
معلومات کے مطابق اس جگہ پر غیر مسلموں کی عبادت گاہ قائم تھی جو کہ کچھ دنوں پہلے ہی دعوت اسلامی نے خرید کر اس جگہ پر مسجد قائم کردی۔
اس جگہ رکن شوریٰ کی آمد کے موقع
پر مقامی ذمہ داران نے وہاں تربیتی سیشن کا انعقاد کیا جس میں حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود حاضرین
کودینی کام کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے
جس پر انھوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
رکنِ
شوریٰ حاجی یعفور عطاری نے والسال یو کے (Walsall
UK) میں
قائم دعوتِ اسلامی کے دوسرے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کا دورہ کیا۔ جہاں رکنِ شوریٰ نے
وہاں موجود حاضرین میں سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں قرآ ن و سنت کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی کے شب و روز گزارنے کا ذہن دیا ۔ آخر میں
مقامی اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت ویسٹ مڈلینڈز،یو کے سینڈ ویل میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سیکھنے
سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
سیکھنے سکھانے کے حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے بیان کیا جس میں حاضرین کو تربیتی مدنی پھول دیئے اور آخر میں
اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔
٭اس
کے علاوہ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضاعطاری نے ایسٹن میں موجود جامعۃُ المدینہ گرکز کیمپس کا دورہ کیا اور وہاں کے انتظامی معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران سے اس حوالے سے گفتگو کی۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
کورنگی ڈھائی نمبر کراچی میں دعوتِ اسلامی کے
تحت دورۂ حدیث شریف کی نئی کلاس کا افتتاح کردیا گیا
دینِ اسلام کی اشاعت و تبلیغ کرنے، لوگوں کو
قراٰن و حدیث کی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور اُن کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کا ترقی کی طرف ایک اور قدم۔
فیضانِ مدینہ کراچی اور فیضانِ غوثِ اعظم سائٹ
ایریا کراچی کے دورۂ حدیث شریف کے بعد27 مئی 2023ء بروز ہفتہ کراچی کے
علاقے کورنگی ڈھائی نمبر میں واقع دعوتِ اسلامی کے جامعۃالمدینہ بوائز فیضانِ
بغداد میں تیسرے دورۂ حدیث شریف کا
افتتاح کر دیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق اس موقع پر جامعۃالمدینہ بوائز
فیضانِ بغداد میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں طلبۂ کرام اوراساتذۂ
کرام سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی
کثیر تعداد نے شرکت کی۔
Dawateislami