
معاشرے کے لوگوں کی اصلاح کرنے اورانہیں اسلامی
تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام وقتاً فوقتاً دینی درس
گاہوں کا قیام کیا جاتاہے تاکہ ان دینی
درس گاہوں سے فارغ التحصیل ہونے والے اسلامی بھائی معاشرے کے لوگوں کی اصلاح کریں۔
اسی سلسلے میں 17 جون 2022ء بروز جمعہ اورنگی ٹاؤن کراچی کی جامع مسجد سبحانی میں جامعۃ المدینہ
بوائز فیضانِ نورانی کا افتتاح کیا گیا جس میں طلبۂ کرام اور اساتذۂ
کرام سمیت کثیر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔
اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
امین عطاری نے کنزالمدارس بورڈ کے رکن مولانا سیّد ساجد عطاری مدنی اور مولانا
عارف رضا عطاری مدنی (معاون رکنِ مجلس جامعۃ المدینہ بوائز) کے ہمراہ جامعۃ المدینہ بوائز کا وزٹ کیا نیز رکنِ شوریٰ نے طلبۂ کرام اور اساتذۂ کرام کو
مدنی پھولوں سے نوازا۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
جامع مسجد سبحانی سیکٹر 13 کراچی میں نئی تقسیم
کاری کے حوالے سےمدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جامع مسجد سبحانی
سیکٹر 13 کراچی میں نئی تقسیم کاری کے حوالے سے مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس
میں ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن کے تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے دورانِ مدنی مشورہ 12 دینی کاموں کے متعلق
مختلف امور پر گفتگو کی اور ذمہ داران کو دینی کاموں میں اخلاص کے ساتھ عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے کراچی
ویسٹ ڈسٹرکٹ کی نئی تقسیم کاری کے مطابق یوسی نگرانوں کے اعلانات کئے۔اس موقع پر
کراچی سٹی کے شعبہ ذمہ داران بھی موجودتھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
نیو تقسیم کاری کے حوالے سے راولپنڈی اور اٹک
ڈسٹرکٹ کے تمام ذمہ داران کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں گرین سٹی
واہ کینٹ میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں نیو تقسیم
کاری کے حوالے سے راولپنڈی اور اٹک ڈسٹرکٹ کے تمام ذمہ داران کا مدنی مشورہ
ہوا۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے ”حسنِ اخلاق اوراطاعت“ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کے لئے نیک اعمال رسالے پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کرتے ہوئے 3 دن، 12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلے میں ملک و بیرونِ ملک سفر کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
مزید اس مدنی مشورے میں تحصیل نگرانوں اور یوسی نگرانوں کے اعلانات بھی کئے گئے اور وارڈ نگرانوں کا تقرر 7 دن میں مکمل کرنے کا ہدف طے ہوا ساتھ ہی ایک ماہ میں مسجد نگران کے تقرر کا ہدف بھی طے ہوا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام پاکستان کے شہر
کوئٹہ میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں اجتماعی قربانی 2022ء کے
حوالے سے ایک نشست منعقد کی گئی جس میں بلوچستان اجتماعی قربانی کے سینٹرز ذمہ
داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ نشست صوبائی ذمہ دار عبید عطاری مدنی نے QMS Software کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں کو احسن اندازمیں کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

18 جون 2022ء بروز ہفتہ شعبہ مدرسۃ المدینہ
بالغان دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا
انعقاد ہوا جس میں شعبے کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں کراچی سٹی کے ذمہ دار قاری
محمد حسان رضا عطاری نے ذمہ داران سے شعبے کے متعلق اہم نکات پر گفتگو کی اور شعبے
کو خود کفیل کرنے نیز دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اپنی اپنی
رائے کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
کلور کوٹ دریا خان بھکرڈسٹرکٹ میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت دینی کاموں
کا سلسلہ

پچھلے دنوں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے دینی
کاموں کے سلسلے میں سرگودھا ڈویژن کے بھکرڈسٹرکٹ کلور کوٹ دریا خان تحصیل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جامعۃ المدینہ کلورکوٹ دریا خان میں طلبۂ
کرام کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا۔
اس دوران سرگودھا ڈویژن ذمہ دار محمد ابوبکر عطاری نے اسپیشل پرسنز اور جسمانی معذور افراد سمیت اُن کے سرپرستوں سے
ملاقات کی نیز انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں
شرکت کرنے کی دعوت دی۔اس موقع پر مجاہد عطاری ضلع بھکر ذمہ دار اور تحصیل ذمہ دار
عدیل عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے
ذمہ داران نے پچھلے دنوں صوبۂ سندھ کے شہر سکرنڈ ضلع نوابشاہ کا دورہ کیا جہاں
انہوں نے اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی اور سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔
اس موقع پر نواب شاہ ڈویژن ذمہ دار محمد اسمعیل عطاری نے اسپیشل
پرسنز کی دینی و اخلاقی اعتبار سےتربیت کی۔بعدازاں تحصیل نگران سے دینی کاموں کے
سلسلے میں میٹنگ ہوئی جس میں انہوں نے جامعۃ
المدینہ اسپیشل پرسنز اور سکرنڈ میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
اسپیشل پرسنز کو شرکت کروانے کے حوالے سے
گفتگوکی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں پاکستان کے شہر
لاڑکانہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ
رسول سمیت اسپیشل پرسنز کی شرکت ہوئی۔
اس اجتماعِ پاک میں اسپیشل پرسنز کی آسانی کے
لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی و ڈویژن ذمہ دار
لاڑکانہ محمد مصری خان عطاری نے اشاروں کی زبان میں سنتوں بھرے بیان کی ترجمانی
کی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ) میں عاشقانِ رسول کے جامعات سے آئے ہوئے طلبۂ کرام کے لئے ایک نشست کاانعقاد کیا گیا جس
میں اراکینِ شوریٰ نے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
دورانِ نشست مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور طلبۂ کرام کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
کے متعلق آگاہی دی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب
دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا ر کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سنی جامعات کے طلبہ کرام کے درمیان رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری کا بیان

16
جون 2022ء بروز اتوار دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں پاکستان بھر سے سنی جامعات کے طلبہ اور علمائے کرام نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے ”اسلام کی روشنی ساری دنیا میں کیسے
پہنچی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اسلام کی تبلیغ میں صحابہ
کرام علیہم
الرضوان
کی قربانیاں بیان کیں۔
اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمدامین عطاری،
حاجی محمد اطہر عطاری اور حاجی مولانا
جنید عطاری مدنی بھی موجود تھے۔
دارالسلام تنزانیہ کے کچھی ہال میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد،
جانشین امیر اہلسنت نےبیان فرمایا

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 19 جون 2022ء کو دار السلام تنزانیہ کے کچھی ہال میں سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت
کی۔
جانشین
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا
بیان کیا اور شرکا کو اپنی زندگی سنت مصطفٰے صلَّی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق گزارنے کی ترغیب دلائی۔
آخر
میں صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوا۔
تنزانیہ میں اسلامی بھائیوں کے گھروں پر دینی حلقہ،
جانشین امیر اہلسنت نے نیکی کی دعوت پیش کی

جانشین
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ان
دنوں دارالسلام تنزانیہ کے دورے پر ہیں۔
دوران
دورہ جانشین امیر اہلسنت تنزانیہ میں نادر
عطاری مدنی کی رہائش گاہ پہنچے جہاں اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقے کا انعقاد
کیا گیا۔ مدنی حلقے میں حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں 12
دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب
دلائی۔
بعد
ازاں دار السلام تنزانیہ میں ہی ایک اور شخصیت کے گھر پرنیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں جانشین
امیر اہلسنت نے اسلامی بھائیوں کو دینی کاموں میں شرکت کرنے، انفرادی کوشش کے
ذریعے نیکی کی دعوت کو عام کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔
آخر
میں صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوا۔