صحافی
صدیق جان رپورٹر سپریم کورٹ خصوصی نامہ نگار بول نیوز نے دعوتِ اسلامی کے
مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد کا وزٹ کیااور
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد وقار المدینہ عطاری سے ملاقات کی۔
رکن
شوریٰ نے انہیں ملک و بیرون ملک میں ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے حوالے سے آگاہ کیا اور ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جس پر
انہوں نے اپنی خواہشات کااظہار کرتےہوئے دعوت اسلامی کی دینی خدمات کو سراہا۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
پچھلے دنوں کوئٹہ میں بی این پی مینگل کے ممبر صوبائی
اسمبلی بلوچستان ثناء بلوچ سے دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے
صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے ملاقات کی۔
ملاقات میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کےشعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی
شعبہ ماہنامہ خواتین ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذ
ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نگران
عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے شعبہ ماہنامہ خواتین ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذ
ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ لیا ۔
اس
مشورے میں شعبے کے دینی کام سے متعلق بات
ہوئی اور آئندہ کے لئے اہداف دیئے گئے نیز زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنیں ماہنامہ خواتین کا مطالعہ کریں اس حوالے سے مدنی پھول پیش کئے گئے۔
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے تحت کلفٹن کابینہ کراچی میں حج تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔ نگرانِ عالمی مجلس مشاورت نے ’’ حج ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں
عازمین مدینہ خواتین کو گناہوں سے بچ کر سفر مدینہ اختیار کرنے اور حج و
عمرہ کا کورس کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے ان کی تربیت کی۔
رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو
اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں موجود دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ
میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ، نگران شعبہ، صوبائی اور سرکاری ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کی پچھلی کار کردگیوں کا جائزہ لیا اور اس شعبے کو خود کفیل بنانے، تقرری، فیڈ بیک، کے پی آئز، ٹاسک
مینجمنٹ، کارگردگی جائزہ (جنوری 2022 تا اپریل 2022) اور 2026 کے اہداف نیز او آر جی ایپلی کیشنز کا تعارف کروایا۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاور ت نے اختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں کے حوالے سے مدنی مرکز فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں سندھ ڈویژن ذمہ داراسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
اس مدنی مشورے میں صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ (سندھ) عابد حسین عطاری نےذمہ داران سے ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور نگران
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ (پاکستان ) محمد حنیف عطاری نے بذریعہ ٹیلی فون اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔
بعدازاں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ نے اپنے ڈویژن کی تقرریاں مکمل کرنے کے لئے
اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس موقع پر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار قاری محمد خالد عطاری بھی
موجود تھے جنہوں نے ذمہ داران کی تربیت کی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد سے ایک ماہ کا
مدنی قافلہ راہِ خدا کے سفر پر روانہ
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد سے ایک ماہ کا مدنی قافلہ
راہِ خدا عزوجل کے
سفر پر روانہ ہوا جس میں
اسپیشل پرسنز سمیت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی جن میں غلام مصطفٰی عطاری
اور ارسلان عطاری شامل تھے۔
دورانِ مدنی قافلہ مختلف ایکٹیویٹیز کا سلسلہ
رہا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکائے قافلہ کی تربیت کے لئے سیکھنے سکھانے کا
حلقہ بھی
لگایا اور اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
اس کے علاوہ شرکائےقافلہ کی اپنے اپنے علاقو ں
میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام گزشتہ دنوں ملتان
ایئر پورٹ پر عازمینِ حج کو رخصت کرنے کے لئے ایک تقریب
کا انعقاد کیا گیا جس میں عازمینِ حج سمیت ایئر پورٹ کے کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس موقع پر مبلغ ِدعوت اسلامی و چیف حج ماسٹر ٹرینر
محمد سلیم بلالی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عازمینِ حج کی تربیت و
رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن
دیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر علی حیدر گیلانی، ڈائریکٹر حج، ایئر پورٹ مینجمنٹ، چیف سکیورٹی آفیسر،
ایئر بلیو اسٹیشن مینجر، ڈپٹی ایئر پورٹ مینجر، ڈپٹی چیف سیکورٹی آفیسر سمیت ایئر
پورٹ آفیسرز اور حج ڈائیریکٹوریٹ کے آفیسرز
موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ حج و عمرہ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پنجاب پاکستان کے شہر بہاولپور میں دعوتِ اسلامی
کے زیرِ اہتمام 4 جون 2022ء بروز ہفتہ دینی کاموں کا سلسلہ ہوا جس میں بعد نمازِ
مغرب وہاں موجود اسٹوڈنٹس سمیت دیگر عاشقانِ رسول کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ
لگایا گیا۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی و ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد شیراز
عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے
کی ترغیب دلائی نیز 12 جون 2022ء اور 15 جولائی 2022ء کو راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے والے مدنی قافلہ میں شرکت کرنے کی
نیتیں کروائیں جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عباد الرحمٰن عطاری اسلامیہ یونیورسٹی قافلہ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مرکزی ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت پاکستان صاحبزادہ
پیر خالد سلطان القادری سے ملاقات
گزشتہ دنوں صوبۂ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں
دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مرکزی
ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت پاکستان صاحبزادہ پیر خالد سلطان القادری سے ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ داران نے صاحبزادہ پیر خالد سلطان
القادری کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر
مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہیں بالخصوص بلوچستان میں دعوتِ اسلامی کی جانب سے ہونے والی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔
صاحبزادہ پیر خالد سلطان القادری نے
دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا نیز ذمہ
داران کی حوصلہ افزائی کی اور دعاؤں سے نوازا۔
اس موقع پر ٹاؤن نگران کوئٹہ کنٹونمنٹ حاجی
نورالعینین عطاری، صوبائی ذمہ دار شعبہ تقسیم رسائل نور مصطفیٰ عطاری، شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ کوئٹہ ذمہ دار سجاد عطاری اور
ضلع جعفر آباد شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے
ڈسٹرکٹ ذمہ دار مجیب الرحمٰن عطاری موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
4 جون 2022ء بروز ہفتہ شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ
اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں فیصل آباد کے ایڈیشنل
ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر کاشف رضا اعوان سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سے
مختلف موضوعات پر کلام کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے
حوالے سے بریفنگ دی۔
اس کے علاوہ نیو سوسائٹی ذمہ دار، خدام المساجد ذمہ دار اور
اہل علاقہ کے ہمراہ مسجد کے متعلق ڈی سی آفس کا شیڈول رہا جہاں انہوں نے ایڈمن کیٹرنگ
آفیسر ریاض انجم اور ہیڈ کلرک جنرل برانچ محمد عابد سمیت اسٹاف
کے دیگر عملے سے ملاقات کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ
اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پنجاب پاکستان کے شہر گوجرانوالہ میں مختلف
شخصیات سے ملاقات کی جن میں DIG ڈاکٹر محمد عابد، SSP قیوم گوندل، SP محمد خان، DSP اسد، DSP شیخ الیاس، DSP میاں معظم اور اسسٹنٹ کمشنر کامران حسین شامل تھے۔
ذمہ داران نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کی عالمی
سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی اور مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کرتے ہوئے اپنی نیک
خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)