اجتماعی قربانی کے سلسلے میں شعبہ فیضان آن لائن
اکیڈمی اور شعبہ ایف جی آر ایف کا مدنی مشورہ
29 مئی 2023ء بروز پیر دعوتِ اسلامی کے تحت
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی
برانچ فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے ذمہ
داران اور شعبہ FGRF کے اسلامی بھائی شریک تھے۔
ڈونیٹ قربانی کے ذمہ دار سیّد غلام الیاس عطاری،
ہوم ڈلیوری قربانی کے ذمہ دار مولانا تبریز عطاری مدنی اور FGRF کے
ذمہ دار شفاقت عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے ہوم
ڈلیوری کی ذمہ داری کس انداز میں کی جائے اور ڈونیٹ قربانی کے متعلق چند اہم نکات پر مشاورت کی۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان
آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
25
مئی2023ء کو دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت رکنِ مجلس اسپیشل ایجوکیشن ذمہ دار احمد اویس عطاری (پاکستان) نے کشمیر کے علاقے باغ میں واقع ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر
آفس کا وزٹ کیا،جہاں ان کی سوشل ویلفیئر آفیسر اور ایک پرائیویٹ این جی او( NGO )کے سربراہ سے ملاقات ہوئی۔
دورانِ ملاقات ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کے مختلف
شعبہ جات کا تفصیلی تعارف کروایا اور اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہونے والی سرگرمیوں پر بریفنگ دی نیز
ڈسٹرکٹ آفس میں نابینا افراد کا ڈیٹا حاصل
کر کے انہیں مدرسۃ المدینہ برائے نابینا افراد اور جامعۃ المدینہ برائے نابینا
افراد میں داخلوں کے لئے تیار کرنے ،این جی او (NGO ) کےتحت چلنے والے اسکولز میں موجود اسپیشل پرسنز(گونگے بہرے، نابینا اور معذور افراد) کی
تربیت کرنے اور ان میں مختلف سرگرمیاں
کرنے پر پلاننگ کی گئی۔(رپورٹ: محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس،کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
پاکستان بھرکے شفٹ و برانچ ناظمین، ڈویژن ذمہ
داران اور اراکینِ شعبہ کی ماہانہ میٹنگ
اشاعتِ دین کا کام بھرپور انداز میں کرنے والے
دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت ماہانہ آن لائن میٹنگ
ہوئی جس میں پاکستان بھرکے شفٹ و برانچ ناظمین، ڈویژن ذمہ داران اور اراکینِ شعبہ
کے اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد میں شرکت رہی۔
تفصیلات کےمطابق ابتداءً نگرانِ شعبہ مولانا
یاسر عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے منصب پر فائز ہونے پر اللہ عزوجل کا
شکر ادا کرنے اور ذمہ داری کے تقاضے پورے کرنے کا ذہن دیا۔
نگرانِ شعبہ کا کہنا تھا کہ احساسِ ذمہ داری سے
کسی کا مستقبل روشن ہو سکتا ہے اور احساسِ ذمہ داری نہ ہو نے پر غلط فیصلہ بھی ہو
سکتا ہے، احساسِ ذمہ داری سے مالِ وقف کی حفاظت بہترین انداز میں ہو سکتی ہے، ذمہ
دار اگر حساس طبیعت کا ہوگا تو شرعی اصولوں پر عمل کرنے اور کروانے میں کامیاب ہو
جائے گا۔
اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
گرلز سیّد غلام الیاس عطاری نے قربانی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دعوتِ
اسلامی کے تحت 3 طرح سے اجتماعی قربانی کی جاتی ہے۔1)علاقے میں قربانی۔2)ڈونیٹ
قربانی۔3) ہوم ڈلیوری قربانی ۔
راولا
کوٹ ،کشمیر میں واقع سوشل ویلفیئر آفس میں ڈسٹرکٹ آفیسر سے ملاقات
دعوت ِاسلامی
کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 24
مئی2023 ء کو اسپیشل ایجوکیشن ذمہ دار
احمد اویس عطاری نے صوبائی ذمہ دار سلیمان
عطاری کے ہمراہ راولا کوٹ ،کشمیر میں واقع سوشل ویلفیئر آفس میں ڈسٹرکٹ آفیسر سمیت
وہاں موجود دیگر افسران سے ملاقات کی ۔
دورانِ ملاقات ذمہ داران نے افسران کو دعوتِ اسلامی اور اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے
تحت ہونے والی دینی ،فلاحی اور تعلیمی سرگرمیوں پر بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی دینی خدمات کو
خوب سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس،کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
16
مئی 2023ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے مدنی کورسز ڈیپارٹمنٹ کے تحت شعبہ FGRF کے تعاون سے پنجاب کے قدیمی شہر ملتان میں
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفس (Rescue 1122) میں ویک اینڈ نماز کورس کا انعقاد کیا گیا۔
معلم
مدنی کورسز محمد یاسر عادل عطاری نے ’’ نماز کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر بیان
کیا جس میں نماز کے طبی فوائد بھی بتائے اور دعوت اسلامی کا تعارف کروایا نیز وہاں موجود شخصیات اور اہلکاروں کو فیضان نماز کورس کرنے کی ترغیب دلائی ۔
اس موقع پر DEO
ڈاکٹر کلیم اللہ،اسٹیشن انچارج، شفٹ انچارج،آفس کمپیوٹر آپریٹر، دعوت اسلامی ملتان
سٹی مدنی کورسز کے ذمہ دار محمد عادل عطاری سمیت ریسکیو 1122 کے دیگر عملے نے شرکت
کی۔
ڈسٹرکٹ
ایمرجنسی آفیسر نے کورس کو Appreciate کیا
اور اپنے ادارے میں مزید Short Courses کروانے کا عزم کیا جبکہ DEO کا کہنا تھا کہ اس وقت معاشرے میں بے حیائی
اور برائیاں پھیلتی جا رہی ہیں، ہمیں اچھائیاں کرنے کے ساتھ ساتھ نیک کاموں کی بھی
تشہیر کرنی چاہیے تاکہ برائی کو نیکی سے بدلا جا سکے۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
22
مئی2023 ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت لمس یونیورسٹی ملتان کے Pharmacy
Department میں جزوقتی فیضانِ قرآن و حدیث کورس ہوا۔
شعبہ
مدنی کورسز کے معلم محمد یاسر عادل عطاری نے یونیورسٹی اسٹوڈنٹس کے درمیان
’’ علم دین کی اہمیت ‘‘کے موضوع پر
بیان کیا نیز ایک اسٹوڈنٹ اچھا مسلمان کیسے
بن سکتا ہے اور دین و دنیا کی کامیابی پانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز حسنِ اخلاق اپنانے اور کتب بینی کا ذہن دیا ۔اسٹوڈنٹس نے اس فیضانِ
قراٰن و حدیث کورس کو سراہا اور آئندہ بھی اسی طرح کے دینی کورسز کے انعقاد کے
حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
بعدازاں
یونیورسٹی ڈائریکٹر نے دعوت اسلامی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس کورس کو Appreciate
کیا اور اپنے مثبت خیالات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 26 مئی 2023ء کو غسلِ میت کورس کا سلسلہ ہوا جس میں اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت سات دن کا کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
شعبہ
کفن دفن کے ذمہ دار عزیر عطاری نے غسل
میت دینے کی فضیلت اور اسکی اہمیت بیان کی
نیز غسل میت دینے کا طریقہ بھی بتایا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
28مئی2023ء
بروز اتوار عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی کے اطراف میں قائم رضوی بلڈنگ میں شعبہ اجتماعی
قربانی کراچی سٹی کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اجتماعی قربانی کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے
شرکت کی۔
اس موقع پر کراچی سٹی اجتماعی قربانی کے ذمہ دار سید اسد عطاری نے ذمہ داران کو اجتماعی
قربانی کے در پیش معاملات کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور اختتام پر سابقہ سال بہترین کارکردگی پر کیماڑی
ڈسٹرکٹ ذمہ دار ظہیر عطاری مدنی کو تحفہ
بھی پیش کیا ۔(رپورٹ:
رضوان شاہ عطاری مدنی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 26 مئی 2023ء کو مدینہ ٹاؤن فیضانِ مدینہ فیصل آبادمیں تربیتی اجتماع ہوا جس میں شعبے کے ڈسٹرکٹ اور ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔
ڈویژن
نگران حاجی محمد سلیم عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور کام میں مزید نکھار لانے کے متعلق تربیت کی۔ (رپورٹ: الله دتہ عطاری فیصل آباد
میٹروپولیٹن ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
اسلاف
کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےشعبہ تحفظ
اوراق مقدسہ کی جانب سے 29 مئی 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اڈیالہ روڈ راولپنڈی میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں راولپنڈی سٹی و ڈسٹرکٹ اسلام آباد ،واہ
کینٹ، اٹک، پنڈ دادن خان، چکوال، جہلم ،مری کہوٹہ، کلرسیداں، گجرخان اور چکوال کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
دورانِ
مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ابو ماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے
شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے اُن میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا
اور آئندہ کے اہداف بھی بتائے جس پر اسلامی
بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمدبلال راولپنڈی سٹی
وڈسٹرکٹ ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت فتح جنگ میں قائم مستقل حج و عمرہ تربیت گاہ میں حج تربیتی
نشست کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار
نے عازمین حج کو مناسک حج سکھائے نیز حاضری
مدینہ کے آداب بتائے اور کتاب رفیق الحرمین تحفے میں پیش کی۔ (رپورٹ:مبشر
حسن عطاری مجلس حج و عمرہ ڈسٹرکٹ اٹک،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضانِ
مدینہ اسٹیچفورڈ برمنگھم یوکے میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دنیا
بھر میں دین اسلام کی تعلیمات عام کرنے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت 25 مئی 2023ء کو فیضانِ مدینہ اسٹیچفورڈ برمنگھم یوکے
میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
ہفتہ
وار اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ’’نیک اعمال کے دنیوی فائدے‘‘
کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو عبادات کرنے کا ذہن دیتے ہوئے رسالہ نیک اعمال پر عمل
کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انھوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
Dawateislami