گزشتہ روز مرکزی مجلس شوری کے رکن و نگران اسلام آباد و راولپنڈی مشاورت حاجی وقارالمدینہ عطاری کا فیضان مدینہ ڈھوک جمعہ،  جہلم میں نیو تقسیم کاری پر جہلم کے تمام ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا۔

رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے عاشقان رسول کی حسن اخلاق، اطاعت اور خود کو نیک بنانے کے لئے نیک اعمال پر عمل کرتے ہوئے 12 دینی کام کرنے کی ترغیب دی جس پر عاشقان رسول نے 3 دن، 12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلوں میں ملک و بیرون ملک سفر کرنے کی نیتیں کی۔

اس کے علاوہ مدنی مشورے میں تحصیل نگرانوں اور یوسی نگرانوں کے اعلانات بھی کئے گئے اور وارڈ نگرانوں کا تقرر 7 دن میں مکمل کرنے کا ہدف طے ہوا ساتھ ہی ایک ماہ میں مسجد نگران کے تقرر کا ہدف بھی طے ہوا ۔

اس موقع پر رکن شوریٰ و نگران جہلم ڈسٹرکٹ مشاورت حاجی بغداد رضا عطاری اور رکن شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری بھی موجود تھے۔ ( کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)