دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں گرین سٹی واہ کینٹ میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں نیو تقسیم کاری کے حوالے سے راولپنڈی اور اٹک ڈسٹرکٹ کے تمام ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے ”حسنِ اخلاق اوراطاعت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کے لئے نیک اعمال رسالے پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کرتے ہوئے 3 دن، 12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلے میں ملک و بیرونِ ملک سفر کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

مزید اس مدنی مشورے میں تحصیل نگرانوں اور یوسی نگرانوں کے اعلانات بھی کئے گئے اور وارڈ نگرانوں کا تقرر 7 دن میں مکمل کرنے کا ہدف طے ہوا ساتھ ہی ایک ماہ میں مسجد نگران کے تقرر کا ہدف بھی طے ہوا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)