دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گزشتہ
روز نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے بنوں ڈویژن صوبہ
خیبرپختونخوا میں سیّد اکبر صاحب سے ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی
کاموں کے متعلق چند اہم نکات پر تبادلۂ خیا ل کیا۔
بنوں ڈویژن صوبہ خیبرپختونخوا میں دعوتِ اسلامی
کے تحت 24 مئی 2023ء بروز بدھ نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضانِ
مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ گورنمنٹ
اسلامیہ ہائی اسکول نمبر 2 کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وائس پرنسپل سیّد عرفان
صاحب سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات ذمہ داران میں موجود نگرانِ شعبہ
ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے وائس پرنسپل سے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں اور
ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے حوالے مختلف امور پر مشاورت کی۔
علاوہ ازیں نگرانِ شعبہ نے وائس پرنسپل کو دعوتِ اسلامی کے تحت راہِ خدا عزوجل کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت پیش کی جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
بنوں یونیورسٹی صوبہ خیبرپختونخوا میں ڈاکٹر
عرفان اللہ صاحب اور امیر نواز صاحب سے ملاقات
صوبہ خیبرپختونخوا کی بنوں یونیورسٹی میں 24 مئی
2023ء بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں نگرانِ شعبہ ماہنامہ
فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک اسٹڈیز اینڈ
ریسرچ ڈاکٹر عرفان اللہ
صاحب اور اسسٹنٹ پروفیسر امیر نواز صاحب سے ملاقات کی۔
معلومات کے مطابق اس ملاقات میں نگرانِ شعبہ نے ڈاکٹر
عرفان اللہ صاحب اور امیر نواز صاحب سے ماہنامہ فیضانِ
مدینہ کی بکنگ، سرکولیشن اور پروموشن کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو کی۔
سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے اسلامی
بھائیوں کا 3 دن پر مشتمل سنتوں بھرا اجتماع
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
زیرِا ہتمام 22 تا 24 مئی 2023ء بروز پیر، منگل اور بدھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کا اجتماع منعقد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ
مقبول صلی
اللہ علیہ و سلم اور امیرِ اہلِ
سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے صوتی پیغام سے اجتماع کا آغاز ہوا جبکہ مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے شرکا اسلامی بھائیوں کو نماز کی
پابندی کرنے، درود و استغفار کی کثرت
کرنےاور اپنے اخلاق کو بہتر بنانے کا ذہن دیا۔
دورانِ اجتماع مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی
محمد علی عطاری اور حاجی فضیل رضا عطاری نے بھی اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں
دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیز نیک
اعمال کا رسالہ پُر کرنے والے اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے۔
کوہاٹ کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
25 مئی 2023ء بروز جمعرات صوبہ خیبرپختونخوا
کے شہر کوہاٹ میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے کثیر اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعت شریف سے ہوا ، نگرانِ
ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیااور وہاں
موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب
دلائی۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مولانا مہروز عطاری مدنی کا کوہاٹ یونیورسٹی کی
سینٹرل لائبریری کا وزٹ، چیف لائبریرین سے ملاقات
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں نگرانِ ماہنامہ
فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے نگرانِ شعبہ تقسیمِ رسائل سیّد حسنین
عطاری کے ہمراہ کوہاٹ یونیورسٹی کی سینٹرل لائبریری کا وزٹ کیا۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے چیف
لائبریرین سے ملاقات کی جس میں چیف لائبریرین کو دعوتِ اسلامی اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا تعارف
پیش کرتے ہوئے انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی گئی۔
آج رات 27 مئی 2023ء کو فیضانِ مدینہ کراچی میں مذاکرے کا انعقاد کیا
جائے گا
قراٰن و حدیث میں علمِ دین حاصل کرنے کے بےشمار
فضائل موجود ہیں نیز صحابۂ کرام علیہم الرضوان
اور بزرگانِ دین رحمہم
اللہ المبین کا یہ معمول تھا کہ
وہ ہر وقت علمِ دین حاصل کرنے کی تلاش میں لگے رہتے تھے۔
علمِ دین کی جستجو کو برقرار رکھتے ہوئے آج 27
مئی 2023ء بروز ہفتہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا
انعقاد کیا جائے گاجس میں کراچی کے کثیر عاشقانِ رسول براہِ راست اور پاکستان کے
دیگر شہروں سمیت بیرونِ ملک کے اسلامی
بھائی بذریعہ مدنی چینل شریک ہوں گے۔
مدنی مذاکرے کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق
تقریباً 9:30 بجے تلاوتِ قراٰنِ پاک سےکیا
جائے گا اور نعت خواں اسلامی بھائی حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کریں گے۔
اس کےبعد امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہعاشقانِ رسول
کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے علم و حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔
تمام عاشقانِ رسول وقت کی پابندی کے ساتھ اس
مدنی مذاکرے میں براہِ راست یا بذریعہ مدنی چینل شرکت کرکے اپنے لئے علمِ دین کا خزانہ حاصل کریں۔
رسول
اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اِرشاد
فرمایا: جو اپنے مسلمان بھائی کے عیب تلاش کرے گا اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کے
عیب کھول دے گا اور جس کے عیب اللہ عَزَّوَجَلَّ ظاہر کرے وہ
مکان میں ہوتے ہوئے بھی ذلیل و رُسوا ہوجائے گا۔(ترمذی،ج 3،ص416،
حدیث: 2039)
حکیم
الاُمّت مفتی احمد یار خان رحمۃُ اللہِ
علیہ
اِس حدیثِ پاک کے تحت لکھتے ہیں: یہ قانونِ قدرت ہے کہ جو کسی کو بِلا وجہ بَدنام
کرے گا قدرت اسے بَدنام کر دے گی۔ (مراٰۃ المناجیح،ج6،ص618)
اسی
سلسلے میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان رسول کو اپنے مسلمان بھائیوں کے عیب کو
چھپانے اور خوفِ خدا سے ڈرانے کے لئے اس ہفتے 21 صفحات کا رسالہ ”کسی کے عیب مت ڈھونڈو“ پڑھنے/ سننے کی
ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے
عطار
یاربَّ
المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ ”کسی کے عیب مت ڈھونڈو“ پڑھ
یا سن لے اُسے دوسروں کے عیب چُھپانے اور ان کی خوبیوں پر نظر رکھنے والا بنا اور
اُسے بے حساب بخش دے۔ اٰمِیْن
بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
دعوتِ اسلامی کے تحت 2023ء بروز منگل گومل
یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں دعوتِ
اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی بھی شرکت ہوئی۔
معلومات کے مطابق اس حلقے میں نگرانِ شعبہ
مولانا مہروز عطاری مدنی نے اسٹوڈنٹس کے درمیان بیان کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی
کے تحت مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی سرکولیشن کے سلسلے میں
گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
23 مئی 2023ء بروز منگل نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضانِ مولانا مہروز عطاری مدنی نے
دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ڈیرہ اسماعیل خان میں واقع گومل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔
اس دورانِ نگرانِ شعبہ کی ملاقات چیئرمین
ڈیپارٹمنٹ آف عربک اینڈ اسلامک اسٹڈیز ڈاکٹر عبدالمجید صاحب اور لیکچرار
عبدالمجیدعطاری (Statistics Department) سے ہوئی۔
اس موقع پر مولانا مہروز عطاری مدنی نے انہیں دعوتِ
اسلامی کے حوالے سے ڈاکومنٹری دکھائی اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی
نیز جولائی 2023ء عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والے پی ایچ ڈی اجتماع کی
دعوت پیش کی۔
ماہنامہ فیضانِ مد ینہ کی سرکولیشن کے سلسلے میں رجسٹرار
ایگریکلچر یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان سے ملاقات
23 مئی 2023ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے تحت
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےدینی کاموں کے سلسلے میں ایگریکلچر یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے
رجسٹرار سے ملاقات کی۔
شعبہ
کفن دفن دعوت اسلامی کے تحت لیاقت آباد ٹاؤن میں 24 مئی 2023ء کو مکہ مسجد میں کفن دفن کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں مکہ
مسجد کے نمازی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ایسٹ
ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد عزیر عطاری نے’’ غسلِ میت دینے کی فضیلت‘‘ کے موضوع
پرسنتوں بھرابیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو غسلِ میت دینے کا طریقہ سمجھاتے ہوئے
کفن کاٹنے/ پہنانے کا طریقہ سکھایا۔ اس کے علاوہ نمازِ جنازہ پڑھنے کا طریقہ اور
تدفین کرنے سے متعلق شرعی مسائل بتائے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
Dawateislami