25 مئی2023ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے ذیلی شعبہ RT&D کے آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان سطح کے ذمہ دار حاجی فیضان عطاری مدنی نے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو آئندہ کے لئے اہداف دیئے ۔

مزید ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے ان کو شعبے کے دینی کاموں میں ترقی کرنے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز جدید تقاضوں کے مطابق اپنے اندر پیشہ وارانہ صلاحتوں کا اضافہ کرنے کا ذہن دیا ۔اس آن لائن مدنی مشورے میں پنجاب سطح کے شعبہ ذمہ دار جنید عطاری اور سندھ سطح کے شعبہ ذمہ دار بھاول عطاری بھی شریک تھے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


لیاقت آباد ٹاؤن میں 24 مئی  2023ء کو شعبہ کفن دفن دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام بہارِ مدینہ مسجد میں غسلِ میت کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں بہار مدینہ مسجد کے نمازی اسلامی بھائی اور مدرسۃ المدینہ کے طلبہ،اساتذہ اور ناظم فرید عطاری نے شرکت کی۔

ایسٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمدعزیر عطاری نے شرکا کو غسلِ میت دینے کی فضیلت و اہمیت بیان کرتے ہوئے نمازِ جنازہ پڑھنے کا طریقہ سکھایا۔اس کے علاوہ کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتاتے ہوئے اس سے متعلق چند ضروری شرعی مسائل بھی بتائے۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


16 مئی2023ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے رکن مجلس احمد اویس عطاری (پاکستان) نے کشمیر کے علاقے میر پور میں ڈپٹی ڈائریکٹر آفس کا وزٹ کیا،جہاں انہوں نے آفیسر اور دیگر اسٹاف سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات شخصیات کو عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کی دینی خدمات کا تعارف کروایا اور ان کو مدرسۃ المدینہ برائے نابینا افراد (چکسواری) اور فیضان مدینہ میرپور کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انھوں نے اچھی نیت کا اظہار کیا۔ وقت رخصت ان کو مکتبۃ المدینہ دعوت اسلامی کی شائع کردہ اصلاحی کتاب بھی تحفہ میں پیش کی۔ (رپورٹ: محمد رضوان عطاری مدنی (اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں یوکے سفر پر موجود مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ کریڈلی ہیتھ ویسٹ مڈلینڈز یوکے میں قائم دعوتِ اسلامی کے نئے مرکز کا دورہ کیا۔

معلومات کے مطابق یہ جگہ کم و بیش 120 سال پرانی غیر مسلموں کی عبادت گاہ تھی جسے عنقریب دارالمدینہ کیمپس میں تبدیل کیا جائے گا ۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے مقامی ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کو مرکز کے تعمیراتی کاموں میں بھرپور انداز سے کوشش کرنے اور دینی کام بڑھانے کے حوالے سے اُن کی ذہن سازی کی۔


19 مئی2023ء کو پنجاب کے شہر عارف والا    میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ محمدی ٹاؤن میں ملک عامر اعوان خوشحالی کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے گونگے بہرے اسلامی بھائیوں میں اشاروں کی زبان میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔

صوبائی ذمہ دار حافظ محمد وقاص عطاری نے گونگے بہرے اسلامی بھائیوں میں اشاروں کی زبان میں بیان کیا اور انہیں فکرِ آخرت کا ذہن دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں آنے کی دعوت دی۔

اس کے بعد گونگے بہرے اسلامی بھائیوں نے ملک عامر اعوان کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے قرآن پاک کی زیارت کی اور مرحومہ کو اس کا ثواب پہنچایا۔ اس موقع پر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ڈویژن ذمہ دار محمد زبیر عطاری(ساہیوال) اور عابد حسین عطاری(بہاولپور) بھی ہمراہ تھے۔(رپورٹ: عابد حسین عطاری ڈویژن ذمہ دار ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


برطانوی ملک ویسٹ مدلینڈز کے شہر ڈڈلی (Dudley)میں واقع دعوتِ اسلامی کے زیرِ نظام چلنے والی جامع مسجد فیضانِ فاروقِ اعظم میں تربیتی سیشن ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

دینی کاموں کے سلسلے میں سفرِ یوکے پر موجود رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے اس سیشن میں سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو مدنی پھولوں سے نوازا۔بعد نمازِ عصر تمام اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات بھی کی۔


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت 19 مئی2023ء کو بستی خدا بخش عارف والا،پنجاب میں صوبائی ذمہ دار حافظ محمد وقاص عطاری  (پنجاب ) نے ڈویژن ذمہ دار محمد زبیر عطاری(ساہیوال) اور ڈویژن ذمہ دار عابد حسین عطاری(بہاولپور) کے ہمراہ مقامی تاجر عبدالرحمن عطاری سے ان کے بھائیوں کے انتقال پر گھر جاکر ملاقات کی۔

دوران ِ ملاقات عبدالرحمن عطاری سے ان بھائیوں کے انتقال پر اظہار تعزیت کی اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے دعائیں مغفرت کروائی۔بعدازاں انھیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: عابد حسین عطاری ڈویژن ذمہ دار ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت پنجاب کے علاقے چشتیاں میں  19 مئی2023ء کو علاقائی دورہ کا اہتمام کیا گیا۔

صوبائی ذمہ دار حافظ محمد وقاص عطاری (پنجاب) نے ڈویژن ذمہ دار عابد حسین عطاری(بہاولپور) کے ہمراہ چشتیاں شہر میں دکان ، دکان جاکر گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کو اشاروں کی زبان میں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں نماز وں کی پابندی کرنے اور روزانہ قرآن پاک کی زیارت کا ذہن دیا۔(رپورٹ: عابد حسین عطاری ڈویژن ذمہ دار ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


19 مئی 2023ء کو چشتیاں ،پنجاب  میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں میں ترقی کے پیش نظر صوبائی ذمہ دار حافظ محمد وقاص عطاری اور ڈویژن ذمہ دار عابد حسین عطاری(بہاولپور) نے ڈسٹرکٹ نگران قاری ناصر عطاری (چشتیاں )سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کے تقرر اور اسلامی بھائیوں کے لئے اشاروں کی زبان میں کورسز کروانے کے لئے مشاورت کی اور آئندہ کے اہداف طے کئے ۔(رپورٹ: عابد حسین عطاری ڈویژن ذمہ دار ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کی جانب سے  24 مئی 2023ء کو عامر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں سب ٹاؤن نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورہ میں عزیز بھٹی ٹاؤن نگران محمد ندیم عطاری نے سب ٹاؤن نگران اسلامی بھائیوں کو مختلف موضوعات پر مدنی پھول دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو کرنے کے فوائد بتائے نیز نیک کام کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے نرم مزاج اپنانے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں اپنی ذمہ داری کے تقاضے پورے کرتے ہوئے رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے اور3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آخر میں ذمہ داران کی کارکردگی پرکھنے اور دینی کاموں میں مزید مضبوطی لانے کے لئے عملی جدول کے ذریعے گریڈنگ سسٹم کا نفاذ ماہ جون 2023ء سے کرنے کا ہدف دیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ UK میں قائم دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF (فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن) کے پہلے آفس کا دورہ کیا۔

دورانِ دورہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کو UK میں FGRF دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والی سرگرمیوں کے حوالے سے بتایا جس پر انہوں نے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں مزید کوششیں کرنے کا ذہن دیا۔ آخر میں رکنِ شوریٰ نے حاضرین کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت  مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کی دورۂ UK کے دوران ایسٹن برمنگھم UK میں قائم دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کی چوتھی برانچ میں آمد ہوئی۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے دارالمدینہ کی عمارت اور اسٹوڈنٹس کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا جبکہ وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دارالمدینہ کے موجودہ نصاب اور فراہم کی جانے والی تعلیم کے بارے میں رکنِ شوریٰ کو بریفنگ دی۔