.jpeg)
ڈویژن جلالپور بھٹیاں فیضان مدینہ میں زون ذمہ دار محمد عمران عطاری کا جدول

شعبہ تحفظ
اوراق مقدسہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 3اپریل2021
ء بروز ہفتہ لاہور ریجن ، زون و کابینہ
حافظ آباد ، ڈویژن جلالپور بھٹیاں فیضان
مدینہ میں زون ذمہ دار محمد عمران عطاری کا
جدول رہا۔
.png)
فیصل آباد ، ڈی گراؤنڈ کی ڈویژن ڈی ٹائپ میں اوراقِ مقدسہ باکسز کا جائزہ اور خالی کرنے کا سلسلہ
.jpeg)
تحفظ اوراق
مقدسہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 3اپریل
2021 ء بروز ہفتہ فیصل آباد ، ڈی گراؤنڈ کی ڈویژن ڈی ٹائپ میں
محافظ تحفظ اوراق مقدسہ و رکن کابینہ نے باکسز کا جائزہ لیا جو بوکسز اور ڈرم بھر
چکے تھے ان کو خالی کیا اور باردانہ میں ڈال کر قرآن محل تک پہنچایا۔
.jpeg)
شعبہ رابطہ
بالعلما دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سابق ایم این اے جناب پیر اقبال
شاہ نے فیضان مدینہ بستی ملوک کا وزٹ کیا۔ مختلف شعبہ جات کے ذمہ
داران نے استقبال کیا اور شاہ صاحب کو دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے
میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر انجمن تاجران
بستی ملوک کے صدر راؤمقیم انجم دیگر ذمہ داران محمد ناصر قادری جناب عمران مدنی
عمران وارث مقصود عطاری ذیشان عطاری محمد اسلم قادری اور مدرستہ المدینہ بالغان کے ریجن ذمہ دار محمد شاہد عطاری بھی
موجود تھے۔
.jpeg)
شعبہ رابطہ
برائے وکلاء دعوت اسلامی کے زیراہتمام 03 اپریل 2021ء بروز ہفتہ جُنڈ
تحصیل بار میں میلا داجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں وکلاء اور مقامی لوگوں نے
شرکت کی۔
.jpeg)

دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں شیخوپورہ کابینہ کی ڈویژ ن ہاوسنگ
کالونی کے علاقے جوءیانوالہ موڑ میں شخصیات اجتماع کاانعقادہوا جس میں شیخوپورہ کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
نےشرکت کی۔
شیخوپورہ کابینہ نگران اسلامی بہن نے بیان کیا اور اسلامی بہنوں کودعوتِ
اسلامی کے شعبہ جات کے بارے میں معلومات فراہم کیں نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے مدنی مذاکرہ سننے کاذہن دیا اور ڈونیشن جمع کرنے کےحوالے سے نکات دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ مکتبۃالمدینہ
کےتحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن میں بذریعہ
اسکائپ مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں شعبہ
مکتبۃالمدینہ کراچی ریجن اور پاک سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
شعبہ مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے تمام
ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کےسابقہ کام کاجائزہ لیا اور شعبے
میں بہتری کےحوالے سے نکات بتاتے ہوئے سنتوں بھرے اجتماعات میں بستے لگانے کے
اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی
نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوت ِاسلامی کے شعبے
کفن دفن کے تحت گزشتہ دنوں کراچی صدر کابينہ میں غسل میت ٹریننگ سیشن کاانعقاد ہوا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے میت کو غسل دینے کفن
پہنانے اور بچھانے کا عملی طریقہ سکھایااور اسراف اور مستعمل پانی کے بارے میں معلومات فراہم کیں نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے مدنی مذاکرہ سننے کاذہن دیتے ہوئےاسلامی
بہنوں کواس طرح کے ٹریننگ سیشن میں
شرکت کرنےکا ذہن دیا۔شرکت کرتو لی، ابھی بھی شرکت کا ذہن دے رہی ہیں؟،، یا تو یوں
لکھیئے کہ شرکت کرتے رہنے کا ذہن دیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ
اصلاح ِاعمال کے تحت گزشتہ دنوں کراچی لیاری کابینہ میں اجتماع کاانعقاد ہواجس میں کم و بیش 33 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
زون
مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے بیان کرتے ہوئے ہر جائز کام سے پہلے اچھی نیتیں کرنے
اور قراٰن پاک کو درست مخارج کے ساتھ پڑھنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار اجتماع
میں شرکت کرنے مدنی مذاکرہ سننے کاذہن دیا
جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ دارالسنہ للبنات کے تحت 7 دن پر مشتمل رہائشی اصلاحِ اعمال کورس 3 اپریل 2021 ء سے اس کاسلسلہ جاری ہے جس میں مقامی اسلامی بہنیں شریک ہےاس کورس تجوید
،فقہ، نیک اعمال کی عملی مشق سے متعلق
اسلامی بہنوں کو معلومات فراہم کی جائیں گی اس کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی شرائط:
عمر کم سے کم 18 سال ہو، اردو لکھنا پڑھنا جانتی ہوں، مدنی ماحول سے وابستگی کی
مدت کم از کم 12 ماہ ہوں۔
کورس کا مقام: دارالسنہ للبنات زون ساؤتھ 2
کراچی۔