• ایک حدیث شریف میں ہے  جس شخص نے کتاب اللہ کی ایک آیت یا علم کا ایک باب سکھایا اللہ عزوجل تا قیامت اس کا اجر بڑھاتا رہے گا حضرت سیدنا انس رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم رحمت عالم نور مجسم شاہ بنی آدم رسول محتشم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا فرمان مغظم ہے : جس نے قرآن پاک سیکھا اور سکھایا اور جو قرآن پاک میں ہے اس پر عمل کیا قرآن شریف اسکی شفاعت کرے گا اور جنت میں لے جائے گا ۔

    الہی خوب دے دے شوق قرآن کی تلاوت کا

    شرف دے گنبد خضری کے سائے میں شہادت کا

    قرآن مجید سننا تلاوت کرنے اور نفل پرھنے سے افضل ہے گرمیوں میں صبح قرآن مجید ختم کرنا بہتر ہے اور سردیوں میں اول شب کو ۔ حدیث میں ہے : جس نے شروع دن قرآن ختم کیا شام تک فرشتے اس کے لیے استغفار کرتے ہیں ۔

    اللہ عزوجل سے دعا ہے وہ ہمیں خوب خوب تلاوت قرآن کی سعادت بخشے اور قرآن پرھنے کا شوق نصیب فرماے اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

    یہی ہے آرزو تعلیمِ قرآن عام ہو جائے

    کہ ہر اونچے سے اونچا پرچم اسلام ہو جائے