
علمِ دین حاصل
کرنے والے طلبہ کے لئے راہنما
تحریر
کامیاب طالب علم کون ؟
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے
تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے
’’علامات ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭تقریباً
ہرآیت مبارکہ میں ترجمہ ٔکنزالایمان کا التزام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار
رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام
٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام
منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات،
احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭ایک
ہی نظرمیں رسالے کے عنوانات دیکھنے کیلئے کتاب کے آخر میں فہرست(Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی
’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭پورےرسالے کی دارالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے
شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے مکمل رسالےکی کئی بار پروف ریڈنگ
73 صفحات پر مشتمل یہ رسالہ 2005 ء سے اب تک9مختلف ایڈیشنز میں
تقریباً57 ہزارکی تعداد میں پرنٹ ہو چکاہے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح ِاعمال کے تحت گزشتہ دنوں کراچی محمود
آباد کابینہ میں اجتماع کاانعقاد ہواجس
میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کواپنی
اصلاح کے حوالے سے اسلامی بہنوں کونکات فراہم کئےاور نیک اعمال رسالہ جمع کروانے
اور دوسروں کو اس کی ترغیب دلانے کی نیتیں پیش کیں۔

دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کابینہ سرجانی ٹاؤن میں
مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں کابینہ ڈویژن اور علاقہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون نگران اسلامی بہن نے کابینہ مشاورتوں کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کو اپنے شعبے کو مضبوط کرنے کا ذہن دیااور مختلف دینی کاموں کے اہداف دئیے اور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی بڑھانے اور ہفتہ وار اجتماع کو بہتر انداز میں کرنے، یکساں تعلقات رکھنے اور ازدیاد حبّ کے متعلق
مدنی پھول دئیے جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہار
کیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ شب و روز کے تحت گزشتہ
دنوں ملتان ریجن اور
کراچی ریجن میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشوروں
کاانعقاد ہوا جن میں ملتان ریجن زون
شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
پاک شب وروز ذمہ داراسلامی بہن نے ملتان ریجن کی ریجن و زون شعبہ ذمہ داراسلامی
بہنوں کو نیکی کرنے کی اہمیت اور گناہوں سے بچنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئےنیز کابینہ پر شب وروز شعبے کی ذمہ دار کی تقرری کے حوالے سے نکات بتائے اور تقرری کے
اہداف دئیے نیز مدنی خبروں اور تحریری کام میں ترقی و اضافہ کے حوالے سے مدنی
پھول اور اہداف بھی دیئے۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ شب و روز کے تحت
گزشتہ دنوں ساؤتھ سینٹرل 2 زون میں مدنی مشورے کاانعقاد
ہوا جس میں کابینہ شعبہ مشاورتوں کی25 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاک شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی
بہنوں کو دعوت ِاسلامی کے شعبہ شب و روز کا تعارف پیش کیا اور اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کی نیوز دینے کی
ترغیب دلائی ۔
پاک شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی
بہنوں کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے تحریری مضامین میں حصہ لینے کاذہن دیتے ہوئے ویب سائٹ پر نئے لکھاری میں مضامین اپلوڈ کروانے کیلئے مضامین
لکھنے کے حوالے سے نکات بتائے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہار کیا۔
مظفر آباد زون، میر پور کشمیر زون اور چکوال
جہلم زون میں مدنی مشوروں کا سلسلہ

اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورس کے تحت گزشتہ
دنوں اسلام آباد ریجن کی مظفر آباد زون ، میر پور کشمیر زون اور چکوال
جہلم زون میں مدنی مشورے منعقد ہوئے جن میں علاقہ
تا زون شارٹ کورسز ذمہ داراسلامی بہنوں اور شارٹ کورسز کی مدرسات نے شرکت کی ۔
پاک شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شارٹ کورسز کے حوالے سے مدنی پھول فراہم کرتے ہوئے تقرریوں
کے اہداف دیئے اور زیادہ تعداد میں کورسز کروانے کاذہن دیا جس پر
اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان
کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈیرہ اسماعیل خان زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی
بہنوں کو ماہانہ کارکردگی فارم اور دینی کاموں کے نکات بتائے اورڈونیشن کے لئے زیادہ سے زیادہ کوشش کرنے کی ترغیب دلائی اوراس کے اہداف دیئے نیز کابینہ
اور ڈویژن کی تقرریوں کا جائزہ لیتےہوئےاہداف دیئے جس پر
اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار
کیا۔

دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں جنوبی لاہور میں سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی حلقے کاانعقاد ہوا جس میں جنوبی لاہور زون کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
جنوبی لاہور زون نگران اسلامی بہن نے بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
میں شرکت کی ترغیب دلائی اوراسلامی بہنوں کودینی کام اور رسالہ کارکردگی بڑھانے،
ڈونیشن جمع کروانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں داتا صاحب کابینہ
کی اچھرہ ڈویژن میں ماہانہ مدنی حلقے کاانعقاد ہواجس میں اچھرہ ڈویژن کی اسلامی بہنوں
نےشرکت کی۔
جنوبی لاہور زون نگران اسلامی بہن نے آخرت کی
تیاری کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دینی ماحول سے وابستہ رہنے
اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیز اسلامی بہنوں کو جدول مضبوط کرنے ،مدنی کام بڑھانے، تقرریاں مکمل
کرنے اور ڈونیشن کی کارکردگی بڑھانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔

اسلامی
بہنوں کےشعبہ اصلاح ِاعمال کےتحت گزشتہ دنوں
قصور زون میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں قصور زون اصلاح ِاعمال کابینہ کی ڈویژن، علاقہ اور ذیلی ذمہ داراسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے اصلاح ِاعمال نے اسلامی
بہنوں کو روزانہ نیک اعمال کا جائزہ لینے اور وقت پر کارکردگی جمع کروانے کا ذہن
دیا نیز تقرری کےاہداف اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیا جس پر اسلامی
بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں سیالکوٹ
کابینہ کے ڈویژن گوہد پور میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں مقامی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
اسلام آباد ریجن نگران اسلام بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو سالانہ ڈونیشن
میں بھر پور حصہ ملانے کا ذہن دیا
نیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی۔
لاہور ریجن حافظ آباد زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن حافظ آباد زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور ریجن نگران اسلامی بہن سمیت زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور نئی ڈویژن و
کابینہ پر کابینہ و ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا تقرر کرنے ، نئی ڈویژن میں دینی کام کا آغاز
کرنے اور سالانہ ڈونیشن کے اہداف دیئے ۔