دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کابینہ سرجانی ٹاؤن میں مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں کابینہ ڈویژن اور علاقہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے کابینہ مشاورتوں کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اپنے شعبے کو مضبوط کرنے کا ذہن دیااور مختلف دینی کاموں کے اہداف دئیے اور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی بڑھانے اور ہفتہ وار اجتماع کو بہتر انداز میں کرنے، یکساں تعلقات رکھنے اور ازدیاد حبّ کے متعلق مدنی پھول دئیے جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہار کیا۔