قرآن
مجید ایسی مُقدّس کتاب ہے جو اللہ
عزوجل نے اپنے پیارے حبیب، مکی مدنی مصطفی صلی اللہ
علیہ وسلم پر نازل فرمائی، اس کا ایک نام ہے "عزیز" جس کے معنی ہیں
غالب اور بے مثل، اس کے مثل اورکوئی کتاب
نہیں، قرآن پاک سکھانے کے بہت سے فضائل ہیں، قرآن پاک میں اِرشاد ہے، آیتِ مبارکہ کے ایک حصّے میں فرمایا گیا:
"اور
اسے پھیلاؤ "۔(صراط الجنان میں آیت مبارکہ کا ایک جزو ہے)
حدیث مبارکہ میں ہے:
بہترین شخص:
نبی
مکرم، نورِ مجسم صلی اللہ علیہ وسلم نے اِرشاد فرمایا: خَیْرُکُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَ عَلَّمَہٗ۔یعنی
تم میں سے بہترین شخص وہ ہے، جس نے قرآن سیکھا
اور دوسروں کو سکھایا۔" (صحیح بخاری، جلد 3 ، صفحہ 410، حدیث 5027)
سیدنا
ابو عبدالرحمن سلمی رضی اللہ عنہ
مسجد میں قرآن پڑھایا کرتے اور فرماتے کہ"اسی حدیث مبارکہ نے مجھے یہاں بٹھا رکھا ہے۔"( تلاوت کی فضیلت)
ایک آیت سكهانے کی فضیلت:
حضرت
انس رضی اللہ عنہ
سے روایت ہے کہ" جس شخص نے قرآن کی کوئی آیت یا دین کی کوئی سنت سکھائی، قیامت کے دن اللہ پاک اس کے لئے ایسا ثواب تیار
فرمائے گا کہ اس سے بہتر ثواب کسی کے لئے بھی نہ ہوگا۔"(بحوالہ رسالہ، تلاوت کی فضیلت)
ایک آیت سكهانے والے کے لئے قیامت تک ثواب:
ذُوالنورین،
جامعُ القرآن، عثمان بن عفان رضی اللہ
عنہ سے روایت ہے کہ تاجدارِ مدینہ منورہ، سلطانِ مکہ مکرمہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اِرشاد فرمایا:"
جس نے قرآن مُبین کی ایک آیت سکھائی، اس
کے لئے سیکھنے والے سے دُگنا ثواب ہے۔"
اور
ایک حدیث پاک میں حضرت انس رضی اللہ
عنہ سے روایت ہے کہ خاتم المرسلین، شفیع المذنبین صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:"جس نے
قرآن عظیم کی ایک آیت سکھائی، جب تک اس آیت
کی تلاوت ہوتی رہے گی، اس کے لئے ثواب جاری
رہے گا۔" (بحوالہ رسالہ، تلاوت کی فضیلت)
قرآن شفاعت کر کے جنت میں لے جائے گا :
حضرت
سیدنا انس رضی اللہ عنہ
روایت ہے کہ رَسولِ اکرم، رحمتِ عالم، نورِ مجسم، شاہِ بنی آدم، رسولِ محتشم صلی اللہ
علیہ وسلم کا فرمانِ معظم ہے:" جس نے قرآن سیکھا اور سکھایا
اور جو کچھ قرآن پاک میں ہے اس پر عمل کیا، قرآن پاک اُس کی شفاعت کرے گا اور جنت میں لے
جائے گا۔"(بحوالہ رسالہ، تلاوت کی فضیلت)
اللہ تعالی قیامت تک
اجر بڑھاتا رہے گا :
ایک
حدیث شریف میں ہے:"جس نےکتاب اللہ کی
ایک آیت یا علم کا ایک باب سکھایا، اللہ عزوجلتاقیامت
اس کا اَجر بڑھاتا رہے گا۔"(بحوالہ رسالہ، تلاوت کی فضیلت)
عطاہو شوق مولٰی مدرسے میں آنے جانے کا
خدایا! ذوق دے قرآن پڑھنے کا پڑھانے کا
دعوتِ اسلامی میں قرآن سکھانا :
الحمداللہ عزوجل دعوتِ اسلامی کا ایک اہم
شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنین اور بالغات بھی ہے، جس میں بچوں، بچیوں کی سنتوں کے مطابق تربیت بھی کی جاتی ہے
اور قرآن پاک کی حفظ و ناظرہ کی تعلیم بھی
دی جاتی ہے، آپ بھی اپنے بچوں اور بچیوں
کو ان مدارس میں داخلہ دلوائیے اور قرآن پاک کا صحیح معنوں میں علم سکھائیے۔
اللہ عزوجل ہمیں صحیح معنوں میں قرآن پاک سیکھنے، سکھانے کی توفیق عطافرمائے۔
آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ
علیہ وسلم