2 ستمبر 2023ء بروز ہفتہ ذمہ دارانِ دعوتِ
اسلامی کی مختلف شخصیات سے ملاقات ہوئی جن میں S.P
انویسٹی گیشن ضیاء اللہ،
S.P جیل سپرینڈنٹ ملک بابر، D.S.P رضا کار، D.S.P رانا جمیل، S.H.O شبیر، سیکیورٹی انچارج قیصر، اسسٹنٹ کمشنر
غلام سرود، ڈسٹرکٹ آئی ٹی انچارج حافظ ظہیر اور D.S.P جیل
محمد شہباز شامل تھے۔
شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے دورانِ ملاقات شخصیات کو دعوتِ
اسلامی کی خدمت دین کرتے ہوئے 42 سال مکمل ہونے کے متعلق بریفنگ دی جس پر انہوں نے
خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے دینِ اسلام کی خدمت
کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے میرپور خاص کا دورہ کیا۔
اس دوران شعبہ رابطہ برائے حکیم کے نگران حکیم محمد حسان عطاری نے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کے ہمراہ حکما سے ملاقاتیں کیں اور اُن کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقے
لگائے نیز ڈویژن ذمہ داران کا مدنی مشورہ بھی لیا۔(رپورٹ: محسن عطاری مدنی صوبہ سندھ رابطہ برائے ہومیوپیتھک
ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی نیو چالی برانچ
کراچی میں شفٹ مدنی کے مدرسین کا مدنی مشورہ
لوگوں کو ضروریاتِ دین سکھانے والی عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 01 ستمبر 2023ء بروز جمعہ شعبہ فیضان آن لائن
اکیڈمی بوائز کی نیو چالی برانچ کراچی میں شفٹ مدنی کے مدرسین کا مدنی مشورہ منعقد
ہوا۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ
مولانا یاسر رضا عطاری مدنی اور رکنِ شعبہ کراچی و حیدر آباد ریجنز مولانا تبریز
حسین عطاری مدنی نے سالانہ سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت سے متعلق کلام کیا نیز
امیرِ اہلِ سنت کی بارگاہ میں 12 دینی کاموں کا تحفہ پیش کرنے پر تبادلۂ خیال
کیا۔
علمِ دین عام کرنے اور فرض علوم سکھانے والے شعبے
فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت 01 ستمبر 2023ء بروز جمعہ کراچی
میں مدرسین کا مدنی مشورہ ہوا۔
مدنی مشورے کے دوران نگرانِ شعبہ مولانا یاسر
رضا عطاری مدنی اور کراچی و حیدر آباد
ریجنز کے رکنِ شعبہ مولانا تبریز حسین عطاری مدنی نے سالانہ سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور امیرِ اہلِ سنت کی بارگاہ میں 12 دینی
کاموں کا تحفہ پیش کرنے کے متعلق گفتگو کی۔
راجا رانی مارکی، ستیانہ روڈ فیصل آباد میں
اجتماعی طور پر ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کا اہتمام
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ روز راجا رانی مارکی، ستیانہ روڈ فیصل آباد میں اجتماعی طور پر ہفتہ وار
مدنی مذاکرہ دیکھنے کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری کے ہمراہ سیاسی و سماجی شخصیات، ذمہ داران اور عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد
موجود تھی۔
مدنی مذاکرے کے بعد نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا اور دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔آخر میں نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات
بھی کی۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز
فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
نثار کالونی مین بازار فیصل آباد میں ذیشان عطاری کی
رہائش گاہ پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ
نثار کالونی مین بازار محمد علی ہاؤسنگ سکیم میں
ذیشان عطاری کی رہائش گاہ پر دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سیکھنے سکھانے کا حلقہ
لگایا گیا جس میں تاجران و شخصیات اور ذمہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت
کی۔
حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو سنتِ نبوی صلی
اللہ علیہ و سلم پر عمل کرنے بالخصوص اپنے چہروں اور سروں پر داڑھی شریف و عمامہ شریف سجانے کا
ذہن دیا۔
حلقے کے اختتام پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری نے بعض اسلامی بھائیوں کے سروں پر عمامہ شریف بھی باندھا جبکہ
دیگر اسلامی بھائیوں نے داڑھی شریف رکھنے کی نیتیں کیں۔
دعوتِ اسلامی کے مختلف ایونٹس سمیت 25 صفر اور
12 ربیع الاول کے حوالے سے مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے مختلف ایونٹس بالخصوص 25 صفر المظفر اور 12 ربیع الاول 1445ھ کو ہونے
والے اجتماعات کے حوالے سے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں
پچھلے دنوں سٹی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد ڈسٹرکٹ
نگران، فیصل آباد سٹی نگران اور ٹاؤن ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت و رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ
حاجی محمد شاہد عطاری نے دورانِ مدنی مشورہ ہر ذیلی حلقے میں 12 محافلِ میلاد
منعقد کروانے نیز سوسائٹیز میں بھی محافلِ نعت کا انعقاد کرنے کے متعلق گفتگو کی۔
اسی طرح نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے گلیوں اور محلوں سجانے کے ساتھ ساتھ عاشقانِ رسول کو مدنی قافلوں میں سفر
کروانے کا ذہن دیا۔
علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نے شرکائے مدنی مشورہ کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار
نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عالم
کورس اور تخصص مکمل کرنے والے طلبہ کا 11ستمبر کو دستارِ فضیلت اجتماع ہوگا
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی 25 صفر المظفر 1445ھ کوپاکستان
کے 10مقامات پر عالم کورس اور تخصصات مکمل کرنے والے طلبائے کرام کےلئے دستارِ فضیلت اجتماع منعقد
ہونے جارہا ہے۔
ان
شاء اللہ کریم بمطابق 11ستمبر بروزپیر
2023 ء کوکراچی،حیدرآباد،ملتان،فیصل آباد،اوکاڑہ،لاہور،گجرات،سیالکوٹ،گجرانوالہ
اور اسلام آباد میں pm 9:15 پر
اجتماع کا آغاز ہوجائے گا۔
تلاوت
و نعت کے بعدpm
9:30 بجے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد
عمران عطاری مدظلہ العالی ’’علم ِدین‘‘ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جس کو مدنی چینل پر لائیو نشر
کیا جائے گا۔
pm10:45پر
دستارِ فضیلت کا آغاز ہوگا جس میں دس مقامات پر موجود علمائے کرام ومفتیانِ کرام
اور اراکینِ شوریٰ مذکورہ مقامات پر موجود ایک ہزار 555طلبائے کرام کے سروں پر درس نظام کی
تکمیل و تخصصات مکمل کرنے کی خوشی میں
مبارک باد پیش کرتے ہوئے عمامہ شریف کا تاج سجائیں گے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
10ستمبر2023ء
بروز اتوار کاربازار گراؤنڈ، نیو کراچی ڈی
-11 میں گراؤنڈ اجتماع ہوگا
دعوتِ
اسلامی کے تحت ایک بار پھر یومِ رضا و
استقبالِ ربیع الاول کے سلسلے میں 10ستمبر2023ء بروز اتوار کاربازار گراؤنڈ11-D
نیو کراچی میں گراؤنڈ اجتماع کا انعقاد ہونے جارہا ہے ۔
اس اجتماع
پاک کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 9:30 بجے تلاوتِ
قرآنِ پاک ونعت رسول مقبول صلی
اللہ علیہ وسلم سے ہوگاجس میں خصوصی بیان مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مدظلہ العالی فرمائیں
گے ۔
واضح
رہے کہ! یہ اجتماع مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔کراچی میں موجود عاشقانِ
رسول سے گراؤنڈ اجتماع میں مدنی پرچموں کے ساتھ شرکت کی مدنی التجا ہے اور دیگر شہر وں و ممالک کے
اسلامی بھائیوں سے بذریعہ مدنی چینل اجتماع پاک کی نشریات کو ملاحظہ کرنے کی درخواست ہے ۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوت
اسلامی کے زیرِ اہتمام 3ستمبر2023ء بروز اتوارتحصیل مرید میں شعبہ جات کے تحصیل ذمہ
داران کا ظہر تاعصر مدنی مشور ہ ہوا جس میں شعبہ عشر، شعبہ اصلاح اعمال، شعبہ مدنی قافلہ، شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کے تحصیل ذمہ دار نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں نگران تحصیل مشاورت قاسم عطاری
نے 12 دینی کام کرنے کے متعلق اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول
دیئے نیز آئندہ کے لئے اہداف بھی فراہم کئے جس پر انہوں نے اچھے خیالات کااظہار کیا۔(رپورٹ:زوہیب عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)
شعبہ
کفن دفن دعوت اسلامی کے تحت 2 دسمبر 2023ء کوعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں غسلِ
میت اور کفن دفن کورس ہوا جس میں مختلف
مقامات سے آئے ہوئے مدنی قافلے کے اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
شعبہ
کفن دفن ڈسٹرکٹ ایسٹ کے ذمہ دار عزیر عطاری نے شرکائے مدنی قافلہ کو غسل میت دینے اورکفن کاٹنے/ پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز تدفین سے متعلق دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
یوم
دعوت اسلامی کے موقع پر پاکستان مشاورت آفس کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
2
ستمبر 2023ء کو یوم دعوت اسلامی کے موقع پر پاکستان مشاورت آفس کے ذمہ داراسلامی
بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے دعوت ِاسلامی کی دینی و دنیاوی خدمات کے بارے میں بتایا ۔
علاوہ
ازیں نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ
داران کو دعوتِ اسلامی کے ساتھ وابستہ رہنے کے بارے میں ذہن دیا اوراپنے قیمتی مدنی پھولوں سے بھی نوازا۔ (کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)