اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں
28 اگست 2023ء بروز پیر ملک نیپال کے ڈویژن گنج بخش میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ گھر گھر
جاکر نیکی کی دعوت دی۔
دورانِ نیکی کی دعوت نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے گھر کی خواتین پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت
ہر بدھ کو ہونے والے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےکی ترغیب
دلائی۔
علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے خواتین کو مختلف مدنی پھولوں سے نوازا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔
ریجن سطح کی شعبہ مشاورت اسلامی بہنوں کا دینی
کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ
ریجن سطح کی شعبہ مشاورت اسلامی بہنوں کا دینی
کاموں کے سلسلے میں 10 اگست 2023ء بروز اتوار مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ مدرسۃ
المدینہ بالغات، شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات اور فنانس ڈیپارٹمنٹ گرلز کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق مدنی مشورے کی ابتداء میں شعبہ مدرسۃ المدینہ
بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے 1 ڈے لرننگ سیشن ریجن سطح پر کرنے کے حوالے سے
چند اہم امور پر کلام کیا جبکہ شعبہ اصلاحِ
اعمال للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اصلاحِ اعمال سیشن ہر ہر اسٹیٹ میں
بالخصوص آسٹریلیا ریجن کی تمام اسٹیٹس
میں بذریعہ انٹرنیٹ منعقد کروانےپر مشاورت
کی۔
اس کے علاوہ دیگر مختلف موضوعات پر ذمہ دار
اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی
کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات
کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ
نگران مولانا محمد وسیم عطاری نے حافظ
آباد میں ڈاکٹر محمد فاروق MBBS ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ DHQ اور سپرنٹنڈنٹ جیل محمد فرخ سے ملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات ذمہ داران نے شخصیات کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا جس پر انہوں نے خدماتِ دعوت اسلامی کو
سراہتے ہوئے اچھے اور نیک جذبات کا اظہار کیا۔
بعدازاں
ذمہ داران نے جیل کے دیگر افسران و عملے کے ساتھ ملکر تھانے کے باغیچہ میں شعبہ ایف جی آر ایف کے تعاون سے پودے لگائےاور ملک و ملت کےلئے دعائے خیر کروائی
۔(رپورٹ:شعبہ رابط برائے شخصیات ڈسٹرکٹ حافظ آباد،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جبی جاتلاں
کشمیر میں میٹنگ کا سلسلہ ہوا جس میں مدنی
ڈسٹرکٹ بھمبر کے ڈسٹرکٹ تا ذیلی سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔
رپورٹ کے مطابق رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری
نے ’’آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کریمانہ “کے
خوبصورت موضوع پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ امیر اہل سنت دامت
برکاتہم العالیہ
سیرت مصطفی کا عملی نمونہ ہیں اور دورانِ
بیان رکنِ شوریٰ نے شرکا کو اچھے اخلاق اپنانے کا ذہن دیا۔
اس کے
ساتھ ساتھ 12 دینی کام کرنے اور ان میں بھرپور شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں عاشقان رسول سے ملاقات کی اور انہیں تحائف بھی پیش کئے۔ (
کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 7 ستمبر 2023ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت غسلِ میت کورس کا انعقاد ہوا جس میں ڈونیشن سیل
کے اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
ڈسٹرکٹ
ذمہ دار محمد عزیر عطاری نے’’ غسلِ میت دینے کی فضیلت‘‘ کے موضوع پرسنتوں
بھرابیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو غسلِ میت دینے کا طریقہ سمجھاتے ہوئے کفن
کاٹنے/ پہنانے کا طریقہ سکھایا۔ اس کے علاوہ نمازِ جنازہ پڑھنے کا طریقہ اور تدفین
کرنے سے متعلق شرعی مسائل بتائے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
لاہور
کینٹ مرحوم عبداللہ خان سنبل کے نمازِ جنازہ کے موقع
پر اہلِ خانہ سے تعزیت
07
ستمبر 2023ء کو لاہور کینٹ کی جامع مسجد الحبیب میں وفاقی
سیکرٹری داخلہ مرحوم عبداللہ خان سنبل کا نمازِ جنازہ ادا کیا گیا جس میں شعبہ
رابطہ برائے شخصیات لاہور ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی اور وہاں آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر
عثمان انور ، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ ، ڈی
ایس پی اشفاق سمیت دیگر سیاسی اور سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔
اس
موقع پر ذمہ داران نے عبداللہ خان سمبل کے
بیٹے سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کروائی ۔علاوہ ازیں قبرستان میں اسلامی بھائیوں نے قبر کے قریب نعت شریف پڑھی نیز مرحوم کوتلقین کی اور دعا کروائی ۔(رپورٹ:
شہزاد عطاری کارکردگی ذمہ دار ، کانٹینٹ
:رمضان رضا عطاری)
نیکی
کی دعوت دینے کے سلسلے میں ڈویژن
ساہیوال کی تحصیل عارف والا میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار فہیم عطاری اور
ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا عابد عطاری مدنی نے مقامی
شخصیات و دکانداروں سے
ملاقاتیں کی۔
دورانِ ملاقات ذمہ داران نے شرکا کو نیکی کی دعوت
دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروايا اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے نیز دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس شخصیات و دکانداروں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا
آف ڈییارٹمنٹ پاکستان، کانٹینٹ
:رمضان رضا عطاری)
06ستمبر2023ء
کو نگران مجلس فیضان اسلامک اسکول سسٹم مولانا محمد زبیر عطاری مدنی نے ہیڈآفس اسٹاف کے ساتھ فیضان اسلامک
اسکول جام گوٹھ ملیر کیمپس کا دورہ کیا۔
اس موقع
پر نگران مجلس نے کیمپس میں جاری تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ طلبہ واساتذہ کی کارکردگی اور انتظامی امور کا جائزہ
لیا نیز عملے کی اچھی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعلیمی عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لئے تجاویز فراہم کی جس پر
اسلامی بھائیوں نے اچھے خیالات کا اظہار
کیا۔ (رپورٹ:
غلام محی الدین ترک ، کانٹینٹ :رمضان رضا عطاری)
صوبہ
بلوچستان کے میٹرو سٹی کوئٹہ پریس کلب میں
سنتوں بھرے اجتماع کاا نعقاد
صوبہ
بلوچستان کے میٹرو سٹی کوئٹہ پریس کلب میں 3ستمبر 2023ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام سنتوں بھرے اجتماع
کاانعقاد ہوا جس میں یونیورسٹی پروفیسرز ،اسٹوڈنٹس،
ٹیچرز اور شخصیات نے شرکت کی ۔
شعبہ
تعلیم کے نگران مجلس و رکنِ شوریٰ عبدالوھاب
عطاری نے شرکا کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا جس میں نیکی کی دعوت کے ساتھ ساتھ
دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور انہیں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: صوبائی ذمہ دار شعبہ تعلیم محمد
فہد عطاری صوبہ بلوچستان،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
خدمتِ دین و اشاعتِ دین کے 42 سال مکمل ہونے پر
دعوتِ اسلامی کےشعبہ مکتبۃ المدینہ نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا خصوصی شمارہ ”فیضانِ دعوتِ اسلامی“ شائع کیا ہے جس میں دعوتِ اسلامی کی گزشتہ سالوں میں ہونے والی دینی،
فلاحی اور نیکی کے کاموں کے بارے میں کثیر
معلومات موجود ہے۔
عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی
خدمات سے آگاہ کرنے کے لئے جانشینِ امیرِ اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی دامت برکاتہم العالیہ نے اس ہفتے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا خصوصی شمارہ ”فیضانِ دعوتِ اسلامی“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے
بھی نوازا ہے۔
دعائے جانشینِ امیر
ِاہلسنت
یا اللہ کریم!جو کوئی تقریباً 40 صفحات پر مشتمل ماہنامہ فیضانِ
مدینہ کا خصوصی شمارہ ”فیضانِ دعوتِ اسلامی“ کے کم سے کم 14 صفحات پڑھ یا سن لےاسے ایمان و عافیت کے ساتھ میٹھے مدینے میں موت نصیب
فرما، جنت البقیع مقدر فرما اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرما۔ اٰمین بِجاہِ خاتَمِ
النَّبِیّیْن صلّی اللہُ علیهِ واٰله وسلّم۔
یہ خصوصی شمارہ
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 05 ستمبر
2023ء کو شعبے کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ راجہ رفعت
مختار سے ان کے آفس میں ملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات یعقوب عطاری سمیت دیگر اسلامی
بھائیوں نے آئی جی صاحب کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا اور انہیں عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے بہت جلد فیضانِ مدینہ وزٹ کرنے کی
اچھی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شہزاد
عطاری کارکردگی ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
4ستمبر2023ء
بروز پیر دعوتِ اسلامی کے شعبہ خدام المساجد والمدارس کے تحت ڈسٹرکٹ سینٹر کے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن
میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی شخصیات سمیت کراچی ذمہ دار یوسف عطاری سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ خدام المساجد و المدارس و رکنِ شوریٰ سید لقمان عطاری نے دعوت اسلامی کے دینی کام کرنے کے انداز کے متعلق بتایا نیز دینی کاموں کے ساتھ ساتھ اپنے علاقے میں مسجد بنانے کا ذہن
بھی دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے بہت جلد نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں مسجد کی
جگہ لینے کی اچھی نیت
کا اظہار کیا۔
(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)