پچھلے
دنوں نعت خواں الحاج عمران شیخ عطاری نے فیضانِ
مدینہ اسٹیچفورڈ برمنگھم یو کے کا دورہ کیاجہاں دعوت اسلامی ویسٹ مڈلینڈز برطانیہ کے نگران سید عمار عطاری اور وہاں کے مقامی اسلامی بھائیوں نے انہیں مدنی مرکز آمد پر خوش آمدید کہا۔
اس
دوران اسلامی بھائیوں نے عمران شیخ عطاری کو جامعۃ المدینہ بوائز سمیت وہاں موجود دیگر شعبہ جات کا دورہ کروایا اور یوکے میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق بتایا جس پر انہوں نے خوشی کااظہار کیا۔ (کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
آج رات ہفتہ وار اجتماع میں نگرانِ شوریٰ مولانا
حاجی عمران عطاری بیان فرمائیں گے
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام آج رات مؤرخہ 7 ستمبر 2023ء بروز جمعرات دنیا بھر میں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائےگا جن میں تلاوت و نعت شریف کے بعد
اراکین شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ اجتماعات کا
اختتام اورادو وظائف، ذکر اللہ اور قت انگیز دعا پر ہوگا۔
آج
رات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہِ راست مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ
وار اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
ساہیوال
ڈویژن میں دورانِ مدنی قافلہ فرض علوم سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد
شعبہ
مدنی قافلہ کے زیرِ اہتمام 1، 2 اور 3 ستمبر2023ء کو یوم دعوت اسلامی کے موقع پر کثیر عاشقان رسول نے
مختلف مقامات پر مدنی
قافلوں کا سفر اختیار کیا۔
دورانِ مدنی قافلہ ساہیوال
ڈویژن میں ڈویژن ذمہ دار علی حسنین عطاری نے شرکا کو وضو اور غسل کا طریقہ سمجھایا نیز نماز کا عملی طریقہ اور بہت سے نماز کے مسائل سکھائے جس پر اسلامی
بھائیوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
مزید
شرکا ئے مدنی قافلہ نے ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائی کے ہمراہ علاقائی دورے کئے جس میں مقامی عاشقانِ رسول کو مسجد میں ہونے والے درس و بیان میں شرکت کی دعوت بھی دی ۔(رپورٹ:
بدرمنیر عطاری سوشل میڈیا پنجاب مدنی قافلہ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
بروز
منگل بتاریخ 05 ستمبر 2023ء کو کراچی میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے ذمہ
داران نے مختلف سیاسی شخصیات (چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی ،
سابق ایم پی اے بلال احمد غفار، رکن رابطہ
کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان شکیل اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار ایسٹ )سے ملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد زکی عطاری سمیت شعبے کے دیگر اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور انہیں نیو
کراچی کار گراؤنڈ میں ہونے والے دعوت اسلامی کے گراؤنڈ
اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جس پر شخصیات نے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔(شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
گزشتہ
روز شعبہ رابطہ برائے حکیم دعوتِ اسلامی کے تحت نگران شعبہ حکیم محمد حسان عطاری نے دیگر
ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ بدین اور حیدرآباد کا دورہ کیا جس میں حکما سے ملاقاتیں کیں ۔
دورانِ
جدول حکیم محمد حسان عطاری نے حکیموں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے جس میں انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا ۔
علاوہ
ازیں نگران شعبہ نے ڈویژن ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا اور اس میں ذمہ داران کو 12 دینی کاموں میں اضافہ کرنے سے
متعلق ترغیب دلائی ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کےتحت مدرسۃ المدینہ بوائزاڈا چھبیل میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد
ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کے بچوں اور قاری صاحبان نے شرکت کی ۔
نگران
ٹاؤن مشاورت حق نواز عطاری نے قاری
صاحبان و بچوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں واہگہ ٹاؤن میں 09
ستمبر2023ء کو ہونے والے مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی جس میں رکن شوری
حاجی یعفور رضا عطاری کی خصوصی تشریف آوری ہوگئی۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
شعبہ
رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام شعبے کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے تحصیل قصور میں ایس پی انویسٹی
گیشن شاہد محمود سے ملاقات کی۔
اس
موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ایس پی انویسٹی گیشن کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور ان کے ساتھ ملکر شعبہ ایف جی آر ایف کے تعاون سے تھانہ کے باغیچہ میں پودے لگائے جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی خدمات پر بھلے
تاثرات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: خلیل احمد عطاری تحصیل قصور شعبہ
رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ڈی جی
خان ڈویژن میں سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ سےملاقات
پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈی جی خان ڈویژن میں سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ سےملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات ذمہ داران نے سردار
ذوالفقار علی خان کھوسہ کو دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق بتایا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے 42سال مکمل ہونے پر مبارک باد دی اور
اچھے تاثرات پیش کئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
یوکے میں
یومِ دعوتِ اسلامی کے حوالے سے ڈیجیٹل بل
بورڈز اور ڈیجیٹل ایڈوان لگائے گئے
خدمتِ دین ، اشاعتِ دین اور قراٰنِ کریم کی
تعلیمات کو عام کرنے کے 42 سال مکمل ہونے
پر 2 ستمبر 2023ء کو پاکستان سمیت بیرونِ ممالک میں یومِ دعوتِ اسلامی بھرپور
انداز سے منایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یومِ دعوتِ اسلامی پربرمنگھم
ویسٹ مڈلینڈز یوکے میں ڈیجیٹل بل بورڈز
اور ڈیجیٹل ایڈوان(Digital Billboard
and Digital Advan displayed) لگائے گئے ۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت 3 ستمبر 2023ء کو کھجی گراؤ نڈ ناظم آباد کی نورانی مسجد میں کفن دفن کورس کا انعقاد ہوا جس میں ٹاؤن ذمہ
دار نعیم عطاری شعبہ کفن دفن اور نورانی
مسجد کے نمازی اسلامی بھائیوں کی شرکت
ہوئی۔
ڈسٹرکٹ
ایسٹ ذمہ دار عزیر عطاری نے شرکا کو غسل میت
دینے کی فضیلت و اہمیت بیان کی نیز غسل میت دینے اور نمازِ جنازہ وتدفین کا طریقہ
سکھایا۔مزید کفن کی لمبائی اور چوڑائی کے بارے میں بتاتے ہوئے کفن کاٹنےاور پہنانے
کا عملی طریقہ بھی سمجھایا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ
کارکردگی کی جانب سے 04 ستمبر 2023ء کو عزیز بھٹی ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں سب ٹاؤن اور یوسی
نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں محمد ندیم عطاری نے’’ اخلاقیات اور عقائد‘‘ کے موضوعات پر اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول
دیئے نیز12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ہرہر یوسی میں تہجد اجتماع کرنے، 12 ستمبر2023ء کو شخصیات
اجتماع رکھنے اور 15 ستمبر کو مدنی قافلے کے لئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی روانہ ہونے والی اسپیشل ٹرین کے لئے بھر پور کوشش کرنے کے اہداف دیئے۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
فیصل آباد کے لیاقت ٹاؤن میں اسلامی
بھائی کی رہائش گاہ پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
2 ستمبر 2023ء بروز ہفتہ فیصل آباد کے لیاقت ٹاؤن ABC روڈ نزد جامع مسجد شفیع اعظم
میں ایک اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں
تاجران، شخصیات اور ذمہ داران سمیت دیگر عاشقانِ
رسول کی شرکت رہی۔
معمول کے مطابق حلقے کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک
اور نعت شریف سے کیا گیا جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی۔
دورانِ تربیت نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نےشرکا کو سنتِ نبوی صلی
اللہ علیہ و سلم پر عمل کرنے کا
ذہن دیتے ہوئے انہیں اپنے چہروں اور سروں پر داڑھی شریف و عمامہ شریف سجانے کی
ترغیب دلائی۔
اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نے بعض اسلامی بھائیوں کے سروں پر عمامہ شریف باندھا اور شخصیات نے داڑھی شریف رکھنے کی نیتیں کیں۔آخر میں
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اختتامی دعا کروائی نیز اسلامی
بھائیوں نے اُن سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:
عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)