زندگی
کی مہارتوں کو نئے انداز اور نئے ماحول میں سیکھنا طلبہ کے لیے کافی فائدہ مندہوتا
ہے۔سمر کیمپ ان باتوں کو نہ صرف بہتر انداز میں پورا کرتا ہے بلکہ طلبہ کو کم وقت
میں زیادہ سے زیادہ سیکھنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ دارالمدینہ ، سندھ اور
پنجاب ریجن کے کیمپسز میں سمرکیمپس کا
انعقاد ہوا۔
دارالمدینہ نے اس سمر کیمپ کے لیے کئی منفرد سرگرمیاں تیار کیں
۔ ان میں تربیہ اورکردار سازی کے علاوہ روبوٹکس،STEM،
انگریزی بول چال، ذاتی تربیت، ری سائیکلنگ ، آرٹ اورپودے اگانے سمیت کئی تعلیمی،
ذہنی، جسمانی اور ماحولیاتی آگاہی کی دلچسپ سرگرمیاں کروائی گئیں۔ یہ سرگرمیاں
طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے ، نئی صلاحیتیں دریافت کرنے اور زندگی کی
قیمتی مہارتیں حاصل کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گی ۔اس سمر کیمپ میں دارالمدینہ کے
علاوہ دوسرے اسکولوں کےطلبہ نے بھی شرکت کی۔(رپورٹ: غلام
محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹر(مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ
،ہیڈ آفس کراچی))