مہمان کی تعریف: کسی کے ہاں ضیافت یا دعوت کے لیے یا عارضی قیام کے لیے آنے والا شخص مہمان کہلاتا ہے۔

رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اسے چاہیے کہ وہ اپنے مہمان کی عزت کرے۔ (بخاری، 4/105، حدیث: 6019)

مہمانوں کے بہت سے حقوق ہیں یہاں چند آپکے پیش خدمت ہیں:

میزبان کو چاہیے کہ مہمان کی عزت کرے اسکے ساتھ احترام سے پیش آئے۔ میزبان کو چاہیے کہ مہمانوں کو پیار دیں۔ میزبان کو چاہیے کہ مہمانوں کا اپنی حیثیت کے مطابق شاندار استقبال کریں۔ مہمان کو اچھا کھانا کھلائیں۔ مہمان کے آنے پر اچھے سے خوش آمدید کرے اور جاتے وقت الوداع کرے اور دوبارہ آنے کی دعوت دے۔

ہمیں بھی چاہیے کہ مہمانوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں اور انہیں بوجھ نہ سمجھیں کیونکہ مہمان اپنا رزق اپنے ساتھ لاتا ہے، جیسا کہ فرمانِ مصطفی ﷺ ہے: جب کوئی مہمان کسی کے یہاں آتا ہے تو اپنا رزق ساتھ لاتا ہے اور جب کسی کے یہاں سے جاتا ہے تو صاحبِ خانہ کے گناہ بخشے جانے کا سبب ہوتا ہے۔ (کشف الخفاء، 2/33، حدیث: 1641)

اللہ پاک ہمیں مہمانوں کے حقوق پورے کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الامین