لاہور داتا صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے 980 عرس کے موقع پر خیر خواہی اُمّت کے جذبے کے تحت دعوتِ اسلامی میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے تحت عاشقان رسول کے لئے تینوں دن فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔

اس موقع پر کنسلٹنٹ اور سینئر ڈاکٹرز نے اپنی خدمات پیش کیں اور زائرین کوفری چیک اَپ کے ساتھ فری میڈیسن بھی دیں۔(رپورٹ: شمشیر علی عطاری مدنی میڈیکل ڈیپارٹمنٹ لاہور،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


تبلیغِ دین اور خدمتِ دین کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 29 اگست 2023ء  بروز منگل بنبھور ڈویژن کی خواتین میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کارکردگی شیڈول کی وصولی ، دینی کاموں کے فوائداور سفرِ شیڈول کی اہمیت پر کلام کیا۔

واضح رہےاس مدنی مشورے میں صوبہ سندھ کی نگران اور بنبھور ڈویژن و ڈسٹرکٹ کی ذمہ داران سمیت دیگر سطح کی اہم ذمہ دار اسلامی بہنیں بھی شریک تھیں ۔


قراٰن کی خدمت کرنے اور دینِ اسلام کی باتیں بتانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت 29 اگست 2023ء  بروز منگل مظفر آباد ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں صوبہ کشمیر کی نگران اور مظفر آباد ڈویژن و ڈسٹرکٹ کی ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بہنیں موجود تھیں۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں پر کلام کرتے ہوئے دینی کاموں کی بروقت انٹری کرنے پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے طے شدہ شیڈول بنانے اور ماہانہ مدنی مشورے لینے سمیت مختلف موضوعات پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی ۔ 


29 اگست 2023ء  بروز منگل دعوتِ اسلامی کے تحت پونچھ ڈویژن کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہواجس میں صوبہ کشمیر کی نگران اور پونچھ ڈویژن و ڈسٹرکٹ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی ۔

شرکائے مدنی مشورہ کی تربیت کے لئے راولپنڈی شہر سےنگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ احساس ِذمہ داری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کے لئے رابطہ میں رہنا کیوں ضروری ہے ؟اور ماتحتوں کی طرف سے رابطے میں آزمائش کی صورت میں کیا کیا جائے؟ اس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔

رحمت کالونی،  رحیم یار خان کے جامعۃ المدینہ گرلز میں 26 اگست 2023ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے تحت نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ آمد ہوئی۔

اس موقع پر اسٹاف و طالبات کے لئے ایک سیشن منعقد ہوا جس میں جامعۃ المدینہ گرلز کی ناظمہ ، معلمہ و طالبات اور اسٹاف کی دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

سیشن میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”دعوتِ اسلامی کے احسانات “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور 8 دینی کاموں کی اہمیت بیان کرتے ہوئے عملی طور پر اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس پر معلمات و طالبات نے ذمہ داریاں لینے اور عملی طور پر دینی کام کرنے کی نیتیں کیں ۔


رحیم یار خان شہر میں   ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کے سلسلے میں 26 اگست 2023ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے تحت بہاولپور ڈویژن کی رحیم یار خان ڈسٹرکٹ کی میٹنگ ہوئی جس میں بہاولپور ڈویژن کی نگران، ڈویژن سطح کی شعبہ ذمہ داران، رحیم یار خان ڈسٹرکٹ کی نگران ، شعبہ ذمہ داران ، تحصیل نگران اور یوسی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق اس میٹنگ میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”اہداف بنا کر دینی کام کرنا“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے دینی کاموں میں درپیش مسائل اور اُن کے حل پر مشاورت کی۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بروقت کارکردگی شیڈول جمع کروانے، سافٹ ویئر اینٹریز مکمل کرنے کا ذہن دیا اور سابقہ اہداف کا فالو اپ لیا ۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے 8 دینی کاموں کے اہداف مکمل کرنے کی ترغیب دلائی اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مختلف دینی کاموں کے اہداف بتائے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

بلوچستان کے شہر سبی میں  عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 24 اگست 2023ء بروز جمعرات سبی ڈویژن کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں صوبہ بلوچستان کی نگران، سبی ڈویژن کی نگران، ڈویژن سطح کی شعبہ ذمہ داران، ڈسٹرکٹ نگران اورشعبہ ذمہ داران سمیت رہائشی ذیلی کی تمام ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

معلومات کے مطابق مدنی مشورے کی ابتداء میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ” اہداف میں کامیابی کیسے ملے؟“ کے موضوع پر بیان کیا اور دینی کاموں میں آنے والے مسائل نیز اُن کے حل پر تبادلۂ خیال کیا ۔

اسی دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بروقت کارکردگی شیڈول جمع کروانے اور سافٹ ویئر اینٹریز مکمل کرنے کا ذہن دیتے ہوئے سابقہ اہداف کا فالو اپ لیا ۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے 8 دینی کاموں کے اہداف مکمل کرنے کی ترغیب دلائی اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مختلف دینی کاموں کے اہداف بھی دیئے۔


قراٰن و سنت کی اشاعت اور فروغِ علمِ دین کے جذبے کے تحت پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ دینی کاموں کے سلسلے میں  گنج بخش ڈویژن ، نیپال کا دورہ کیا۔

اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے گنج بخش ڈویژن کی 3 اہلِ ثروت اسلامی بہنوں سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دینی ماحول سے ہمیشہ منسلک رہنے کی ترغیب دلائی۔

29 اگست 2023ء کو نیپال کی گنج بخش ڈویژن میں تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئے ہونے والے 8 دینی کام کورس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی آمد ہوئی۔

دورانِ کورس شرکا کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئےنگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو احسن انداز میں کرنے کے علاوہ دیگر اہم موضوعات پر کلام کیا۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبہ جات میں دینی کام کرنے کا طریقہ، نئی جگہ کام شروع کرنے کے اہداف بالخصوص بچیوں کا اجتماع شروع کروانے کے متعلق ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

ملک نیپال کی ڈویژن گنج بخش میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے 28 اگست 2023ء بروز پیر ایک میٹنگ ہوئی جس میں تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے درس و بیان کے طریقۂ کار کے متعلق ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور اس کے اہداف بھی دیئے۔

بعدازاں میٹنگ میں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ڈویژن گنج بخش، نیپال میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات، بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغات اور معلمات و مبلغات کی تعداد کے بارے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کو آگاہ کیا۔

دینی ماحول میں دنیاوی تعلیم دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک  دعوتِ اسلامی کے تحت 28 اگست 2023ء بروز پیر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران کے ہمراہ ڈویژن گنج بخش،نیپال میں قائم دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کا وزٹ کیا۔

اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دارالمدینہ کی ہر کلاس میں جاکر اسٹوڈنٹس کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی چینل دیکھنےاور دعوتِ اسلامی کے نیک اجتماعات میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔

آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دارالمدینہ کے اسٹاف کی میٹنگ کی جس میں انہوں نے اسٹاف کو دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے نیتیں بھی کیں۔


28 اگست 2023ء بروز پیر ملک نیپال کے ڈویژن گنج بخش میں دعوتِ اسلامی کے تحت ماہانہ سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بہنوں کی بھی شرکت رہی۔

اس حلقے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شرکا کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جبکہ اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔