21 اگست 2023ء بروز جمعرات عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اسٹیٹ نگران اور کاؤنسل نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دیگر اسلامی بہنوں کی بھی شرکت رہی۔

دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”مدنی پھول برائے یومِ دعوتِ اسلامی“ کے حوالے سے وہاں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں بڑی دھوم دھام سے یومِ دعوتِ اسلامی منانے کی ترغیب دلائی۔

21 اگست 2023ء بروز جمعرات عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اسٹیٹ نگران اور کاؤنسل نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دیگر اسلامی بہنوں کی بھی شرکت رہی۔

دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”مدنی پھول برائے یومِ دعوتِ اسلامی“ کے حوالے سے وہاں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں بڑی دھوم دھام سے یومِ دعوتِ اسلامی منانے کی ترغیب دلائی۔

نیوزی لینڈ میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں نگرانِ اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سطح کی ذمہ داران کی شرکت رہی۔

تفصیلات کے مطابق دورانِ مدنی مشورہ دینی کاموں کا جائزہ لیا گیا اور ان میں درپیش مسائل کے حل پر کلام کیا گیا جبکہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مکتبۃا لمدینہ للبنات کی کارکردگی اور اس کے اسٹاک کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے جامعۃ المدینہ گرلز کا آغاز کرنے، آکلینڈ اور پامسٹرن نارتھ (Palmerston North)میں مزید دینی کام بڑھانے اور مدرسۃ المدینہ بالغات میں اسلامی بہنوں کی تقرری کرنے کے حوالے سے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

میلبرن کی اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے گزشتہ روز مختلف شعبہ جات کے تحت دینی کام کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں فیضانِ ویک اینڈ اسلامک اسکول سسٹم گرلز ، فیضانِ ویک اینڈ اکیڈمی گرلز اور شعبہ فیضانِ اسلام کے دینی کاموں کے حوالے سے مختلف موضوعات پر کلام کیا گیا۔

مزید ذمہ دار اسلامی بہنوں نے میلبرن میں جامعۃ المدینہ گرلز کھولنے، گجراتی لینگویج کی مبلغہ اور معلمہ تیار کرنے کے متعلق تبادلۂ خیال کیا ۔


عالمی سطح پر دینِ اسلام کی خدمت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت فیملی ہجرت کروانے کے مدنی پھول سے متعلق ریجن نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نومبر 2023ء میں بیرونِ ملک سے مزید اسلامی بہنوں کو آنے کی ترغیب دلائی جس پر ریجن نگران اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


لوگوں کو دینی کی باتیں بتانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 25 اگست 2023ء بروز جمعہ آسٹریلیا ریجن نگران اور مختلف سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

اس مدنی مشورے میں عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیت مکتبۃ المدینہ للبنات کے اسٹال اور جامعۃ المدینہ گرلز کے متعلق چند اہم نکات پر مشاورت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ربیع الاول اجتماع کی تیاری اور نومبر 2023ء میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونےوالے اجتماع کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسلامی بہنوں کو عالمہ کورسز (درسِ نظامی) کروانے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کے تحت ہر سال کی طرح اس سال بھی 2023ء میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں عالمی مجلسِ مشاورت کی اراکین اور شخصیات سمیت دیگر اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعت شریف سے کیا گیا جبکہ دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کو تقویٰ و پرہیز گاری اپنانے کا ذہن دیا۔

اجتماع کے اختتام پر جامعۃ المدینہ گرلز سے فارغ التحصیل ہونے والی خوش نصیب طالبات نے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی صاحبزادی اور اُن کی نواسی کے ہاتھوں سےچادر اڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

24 اگست 2023ء بروز جمعرات حرمینِ طیبین میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی سطح کی شعبہ حج و عمرہ  للبنات ذمہ دار ، نگرانِ عرب ریجن اور حرمینِ طیبین کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک تھیں۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں بالخصوص ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور محافلِ نعت منعقد کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دینی کام کی تقسیم کاری کے بارے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔


کویت کی اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے سلسلے میں 24 اگست 2023ء بروز  جمعرات دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ماہانہ میٹنگ ہوئی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے میٹنگ میں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں کی دینی کاموں کے حوالے سے ذہن سازی کرتے ہوئے نیکی کی دعوت دینے اور نیک اجتماعات میں شرکت کرنے کے فضائل بیان کئے۔

اس دورانِ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے مدرسۃالمدینہ بالغات میں بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کا ایڈمیشن کروانے کے حوالے سے کلام کیا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ بالغات پڑھانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔میٹنگ میں ہونے والی گفتگو کے مطابق 27 اگست 2023ء سے مدرسۃ المدینہ بالغات کا آغاز ہو جائے گا۔


کوئٹہ بلوچستان میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بھائیوں سمیت اسلامی بہنوں میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے سلسلے میں رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت پچھلے دنوں  کا شیڈول ہوا۔

24 اگست2023ء بروز جمعرات رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ فیضان اسلامک اسکول سسٹم کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے ٹیچرز سے ملاقات کی اور انہیں مدنی مذاکرہ دیکھنے، ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور نیک اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دورانِ شیڈول رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مدرسۃ المدینہ بالغات، گلی گلی مدرسۃ المدینہ اور قراٰن ٹیچر ٹریننگ کورسز کے ہونے والے 1 ڈے لرننگ سیشن میں شرکت کی جس میں انہوں نے تینوں شعبہ جات کی ذمہ داران اور مدرسات کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا۔

رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران اور مدرسات سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں نئے مدارس المدینہ گرلز کھولنے کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں مدرسۃ المدینہ بالغات اور گلی گلی مدرسۃ المدینہ پڑھانے کے لئے تقریباً 16 اسلامی بہنوں نے خود کو پیش کیا جبکہ 6 اسلامی بہنوں کے ہاتھوں ہاتھ ٹیسٹ دلوائے گئے۔

لرننگ سیشن کے اختتام پر رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ ایک ذمہ دار اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر جاکر اُن کی عیادت کی اور اُن کے لئے دعائے خیر کروائی۔

دنیا بھر میں خدمتِ دین کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 23 اگست 2023ء بروز بدھ رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن ( نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ گرلز) کا دینی کاموں کے سلسلے میں کوئٹہ بلوچستان کے جامعۃ المدینہ گرلز میں شیڈول ہواجہاں انہوں نے طالبات کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا۔

بعدِ بیان رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے طالبات سمیت دیگر اسلامی بہنوں سے ملاقات کی اور اُن پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی نیز علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا بھی سلسلہ ہوا۔

اس کے علاوہ کوئٹہ میں ہونے والے نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ گرلز کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی مشورے اور ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا۔

اس موقع پر رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت نے وہاں موجود اسلامی بہنوں کو دیگر گھروں میں بھی محافلِ نعت کا اہتمام کرنے، شارٹ کورسز اور دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پاک فوج کی گاڑی پر حملے کے دوران شہید ہونے والے راؤ محمد عارف کی نمازِ جنازہ   01 ستمبر 2023ء بروز جمعہ واپڈا پول پلانٹ گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔

معلومات کے مطابق مبلغِ دعوتِ اسلامی فدا علی عطاری نے وہاں موجود شرکا کو نمازِ جنازہ کے اراکین اور سنتیں بتاتے ہوئے شہیدراؤ محمد عارف کی نمازِ جنازہ پڑھائی ۔

اس موقع پر ضلعی انتظامیہ سمیت ہزاروں افراد نے نمازِ جنازہ میں شرکت کی جبکہ شہید راؤ محمد عارف کو فوجی اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)