اگر ہمارے گھر میں کوئی مہمان آئے چاہے وہ دور سے آئے یا نزدیک سے آئے اس کی خاطر تواضع کرنی چاہیے مہمان الله پاک کی رحمت کا ذریعہ ہے ہمیں چاہیے کہ مہمان کی عزت کریں ان کے لیے اچھا کھانے کا اہتمام کرنے اور اسے کوئی تکلیف نہ پہنچائے مہمان کو بھی چاہیے کہ اگر وہ کسی سے ملنے کے لیے آیا ہو تو تین دن سے زیادہ میزبان کے گھر نہ رہے مہمان نوازی کرنا سنت رسول ﷺ ہے۔ اس لیے ہمیں بھی چاہیے کہ مہمان نوازی کے آداب کا خیال رکھیں مہمان کو کھانا کھلانے سے رزق میں برکت ہوتی ہے اور رزق میں اضافہ ہو جاتا ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ اچھی نیت سے مہمان کی مہمان نوازی کرلیں۔ اچھے سے مہمان نوازی کرنے سے محبت بڑھتی ہے۔

حضور ﷺ کا فرمان ہے کہ مہمان کے لیے تکلف مت کرو کہ تکلف سے اس کو برا جانو گے اور جو شخص مہمان کو برا جانتا ہے وہ اللہ کو برا جانتا ہے اللہ اس کو برا جانتا ہے۔

اگر مہمان کے سامنے کھانا پیش کیا جائے تو اسے وقفے وقفے سے کہنا چاہیے کہ اور کھالے مہمان سے کوئی ایسے سوال نہ کرے کہ آپ کو کھانا اچھا لگا خوب پیٹ بڑھ کر کھایا جس سے جھوٹ کا اندیشہ ہو۔ اور مہمان مروت میں جھوٹی تعریف کر دے۔

مہمان سے حسن اخلاق سے بات کرنی چاہیے۔

آپ ﷺ فرماتے ہیں کہ جب تمہارے پاس کوئی ملنے کے لیے آئے تو اس کی تعظیم کرو۔

اگر مہمان گھر واپس جانے کی اجازت طلب کرے تو ان کو تعظیم سے رخصت کرنا چاہیے۔