عام مسلمانوں کے 5 حقوق از بنت راجہ واجد حسین،ھدی
للناس اکیڈمی راولپنڈی پاکستان
1۔ سلام کا جواب فورا دینا واجب ہے سلام بلند
آواز میں کرنا چاہیے۔ سلام میں پہل کرنا سنت مبارکہ ہے۔ گھر میں آتے جاتے سلام
کرنا سنت ہے۔ جس سے سلام کیا جارہا ہے وہ اگر تنہا ہے تو سلام کا جواب دینا فرض
عین ہے اور اگر ایک سے زیادہ لوگ ہیں تو فرض کفایہ ہے۔
2۔ مریض کی تیمار داری کرنا فرض کفایہ ہے۔
3۔ جنازے کےساتھ چلنا فرض کفایہ ہے اس سے مراد
جنازے کو اسکی یا نماز کی جگہ سے دفن کی جگہ تک لے جاناہے۔
4۔ شادی کے ولیمے کی دعوت، اگر فقہ کی کتابوں میں
بیان کی گئی شرطوں کے مطابق ہو تو قبول کرنا واجب ہے جبکہ تقریبات کی دعوت قبول
کرنا سنت مؤکدہ ہے۔
5۔ چھینک آنا اللہ کی نعمت ہے اس لیے کہ اس سے انسان
کے اجزائے بدن میں جمع شدہ ہوا خارج ہوتی ہے اللہ تعالی اس کے نکلنے کے راستے کو
کھول دیتا ہے اور یوں چھینک لینے والے کو راحت ہوتی ہے۔ چھینکنے والا جب الحمد لله
کہے تو اسکا جواب دینا، کچھ علما کے نزدیک فرض عین ہے اور اگر ایک سے زیادہ لوگ
ہیں تو فرض کفایہ ہے جبکہ کچھ دوسرے علما کا
کہنا ہے یہ مستحب ہے۔
چھینک آنے پر الحمد لله کہنا سنت ہے۔ سننے والے پر
واجب ہے کہ جواب میں یرحمک اللہ کہے۔ جواب سن کر چھینکنے والا کہے یغفراللہ لنا
ولکم۔