بچّہ ابتدائی عمر میں سکھائی جانے والی باتیں  ساری عمر یاد رکھتا ہے۔جن بچّوں کے والدین یا اساتذہ نے قرآن سے اُن کا مضبوطی سےتعلق قائم کیا،وہ بچے ساری زندگی قرآن سے اپناتعلق قائم رکھتے ہیں۔ الحمد للہ عزوجل دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں جہاں بچوں کو پاکیزہ دینی ماحول میں دورِ جدید کے تقاضوں کے مطابق تعلیم فراہم کی جاتی ہے ، وہیں اُن کی دینی تعلیم کا بھی خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔

تعلیمی سال 2023-24کے اختتام پر دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کےتحت 5731طلباوطالبات نے مدنی قاعدہ اور ناظرہ مکمل کیا۔اس طرح اب تک تقریباً 29ہزار طلباوطالبات قاعدہ اور ناظرہ مکمل کرچکے ہیں۔( غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹر(سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی)