محمد احسان عطار ی (درجۂ
رابعہ جامعۃ المدینہ شاہ عالم مارکیٹ
لاہور، پاکستان)
پیارے پیارے
اسلامی بھائیوں مہمان اللہ پاک کی رحمت ہوتا ہے اسلام کی تعلیمات میں مہمان نوازی
کو ایک بنیادی وصف اور اعلی خلق کے طور پر پیش کیا گیا ہے دنیا کے دیگر مذاہب کے
مقابلے میں اسلام مہمانوں کے حقوق کی زیادہ تعلیم اور ترغیب دیتا ہے کھانا پیش
کرنا تو ایک ادنی پہلو ہے اسلام نے مہمان کے قیام و طعام کے ساتھ اس کی چھوٹی چھوٹی
ضرورت کی دیکھ بھال بے لوث خدمت اور خاطر تواضع اور اس کے جذبات کے خیال رکھنے کی
تعلیم دی ہے افسوس کہ آج کے اس ترقی یافتہ دور میں مہمان نوازی کی قدر اور ثقافت
دم توڑتی نظر آرہی ہے گھر میں مہمان کی آمد اور اس کے قیام کوزحمت سمجھا جانے لگا
ہے جبکہ مہمان اللہ پاک کی رحمت ہوتا ہے ایسے حالات میں مہمانوں کے لئے گھروں کے
دسترخواہ سکڑ گۓ ہیں آۓ آج میں آپ کو مہمان کے حقوق بتانے کی کوشش کرتا ہوں
اللہ پاک سے دعا ہے کہ مجھے حق اور سچ بیان کرنے کی توفیق عطاء فرمائے مہمان نوازی
کے بہت سے فوائد ہے جن میں سے چند آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہوں
نمبر 1: مہمان نوازی سے معاشرے میں محبت اور بھائی چارہ
کو فروغ ملتا ہے ہم اپنے مہمانوں کے ساتھ عزت اور احترام کے ساتھ پیش آئیں گے تووہ
بھی ہمارے ساتھ عزت اور احترام والا سلوک کریں گے ۔
نمبر *2 مہمان نوازی سے تعلقات کو مضبوط بنانے میں
مدد ملتی ہے جب ہم آپ دوستوں اور رشتہ داروں کو مہمان کے طور پر اپنے گھر میں
بلاتے ہیں تو اس سے ہمارے رشتے مضبوط ہوتے ہیں
نمبر 3: مہمان کو اچھی جگہ ٹھہرا کر فورا اس کے
کھانے پینے کا انتظام کرنا چاہیے
نمبر 4: مہمانوں کی تکریم جزوایمان ہے کہ اگر کوئی شخص ان سے اہانت آمیز برتاؤ کرے
تو میزبان پر فرض ہے کہ مہمان کی جانب سے مدافعت کرے کیونکہ اس سے خود میزبان کی
توہین ہوتی ہے چنانچہ مہمان نوازی کے متعلق حدیث پاک ملاحظہ
حدیث پاک : ہو فرمان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہےکہ آدمی جب
اللہ پاک کی رضا کے لئے اپنے بھائی کی مہمان نوازی کرتاہے اور اس کی کوئی جزا اور
شکریہ نہیں چاہتا تو اللہ پاک اس کے گھر میں دس فرشتوں کو بھیج دہتا ہے جو پورے
سال تک اللہ پاک کی تسبیح و تہلیل اور تکبیر پڑھتے اور اس بندے کے لئے مغفرت کی
دعا کرتے رہتے ہیں اور جب سال پورا ہوجاتا ہے تو ان فرشتوں کی پورے سال کی عبادت
کے برابر اس کے نامہ اعمال میں لکھ دی جاتی ہے اللہ پاک کے ذمہ کرم پر ہے کہ اسکو
جنت کی پاکیزہ غذائیں جنتہ الخلد اور نہ فنا ہونے والی بادشاہی میں کھلائے۔ (
کنزالعمال *الحدیث*25878 )
اللہ پاک ہمیں
مہمان کے حقوق کا خیال رکھنے کی توفیق عطاء فرمائے امین بجاہ خاتم النبین صلی اللہ
علیہ وسلم