شعبہ کفن
دفن کے تحت پچھلے دنوں ڈویژن سخی حسن میں قائم جامع مسجد بہزاد میں بعد نماز تراویح مدنی حلقہ ہوا جس میں امام صاحب معتکفین اور کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
عزیر
عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ نے’’ غسل میت دینے کے فوائد ‘‘ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ اس کے بعد غسل میت
کا عملی طریقہ کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بھی بتایا۔(رپورٹ: عزیر عطاری شعبہ کفن
دفن ، کانٹینٹ: رمضان رضاعطاری )
مدنی
مرکز فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت کا مختلف شعبہ جات کے نگران کیساتھ مشورہ
گزشتہ
دنوں فیصل آبادمدنی مرکز فیضان مدینہ میں
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگران پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران کاآن لائن مدنی مشورہ کیا جس میں شعبہ تعلیم ، مدنی کورسز ، اصلاح اعمال اور مدرسۃالمدینہ بالغان کے نگران مجالس اور ذمہ داران نے شرکت کی ۔
نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے آخری عشرے کے اعتکاف کی تعداد اور انتظامات کے مسائل اور تجاویز کے بارے میں مدنی مشورہ کیا ۔ ذمہ داراسلامی بھائیوں نے اعتکاف کے دوران پیش آنے والے مسائل کو حل کرنے کے لے اپنے عزم کا اظہار کیا ۔ نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اعتکاف انتظامات کو بہتر سے بہتر بنانے کے حوالے سے مدنی پھول بھی دیئے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:شیخ محمد مصطفیٰ انیس انصاری)
)
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیصل آباد قیصر عباس رند کا فیضانِ
مدینہ فیصل آبادکا دورہ
گزشتہ دنوں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیصل آباد قیصر
عباس رند نے فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا دورہ
کیا، اس دوران انہوں نے دعائے افطار اجتماع میں شرکت کی۔
بعد اجتماع قیصر عباس رند کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات ہوئی، نگرانِ
پاکستان مشاورت نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی، فلاحی و سماجی خدمات کے بارے میں بتایا نیز ’’ڈیجیٹل قراٰنِ پاک‘‘ کا بھی تفصیلی تعارف کروایا جس پر انہوں دعوتِ اسلامی کے
دینی و فلاحی کاموں کو سراہا۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گزشتہ
دنوں فیصل آباد مدنی مرکز فیضان مدینہ میں دعوت اسلامی کے پر وفیشنل ڈپارٹمنٹ
کے تحت تاجر حاجی عبد اللہ سندھی نے
فیضان مدینہ فیصل آباد کا وزٹ کیا ۔
حاجی عبد اللہ نے فیضان مدینہ میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی ، دوران ملاقات نگران پاکستان نے صدقۂ فطر کے احکا مات بیان کئے اور حاجی عبد اللہ کو اپنا صدقہ ٔفطر دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں استعمال کے لئے جمع کروانے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:شیخ محمد مصطفیٰ انیس انصاری)
)
کراچی
کے علاقے شادمان ٹاؤن میں بعد تراویح نور محمدی مسجد میں مدنی حلقہ
23
اپریل 2022ء کو کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن میں بعد تراویح نور محمدی مسجد میں مدنی
حلقہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے غسل میت دینے کے فوائد بیان کئے نیز
غسل میت کا عملی طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتایا۔
شرکا
میں امام صاحب اورمعتکفین و کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔(رپورٹ: عزیر عطاری شعبہ کفن
دفن ، کانٹینٹ: رمضان رضاعطاری )
فیضان مدینہ فیصل آباد میں معتکفین اسلامی بھائیوں کے
سیکھنے سکھانے کے لئے مدنی حلقے کا اہتمام
گزشتہ دنوں فیضان مدینہ فیصل آباد میں معتکفین اسلامی بھائیوں کے سیکھنے سکھانے کے لئے مدنی حلقے کا اہتمام لگایا جس میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے معتکفین کو نماز کا عملی طریقہ سکھایا اور عاشقان رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور مدنی پھولوں سے نوازا ۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:شیخ محمد مصطفیٰ انیس انصاری)
نارتھ
کراچی سیکٹر 7۔سی حرا مسجد میں بعد تراویح مسجد میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 23 اپریل 2022ء کو نارتھ کراچی سیکٹر 7۔سی حرا
مسجد میں بعد تراویح مسجد میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہوا جس میں معتکفین و کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی
۔
مبلغ
دعوت اسلامی عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ نے غسل میت کا عملی طریقہ، کفن
کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتایا نیز شرکا
کو دعوت اسلامی کی ملک و بیرون ملک میں ہونے والی خدمات کے حوالے سے معلومات فراہم کیں ۔ (رپورٹ:
عزیر عطاری شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ: رمضان
رضاعطاری )
پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان
مدینہ میں دعوت اسلامی کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے تحت صحافی اسلامی بھائیوں کے لئے مناجاتِ افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرک فیصل آباد پریس کلب کے ممبران، وائس پریزیڈنٹ، سیکرٹری جنرل، فیصل آباد جرنلسٹ اور مختلف نیوز چینل کے بیوروچیف
سمیت صحافیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے آنے والے صحافی اسلامی بھائیوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےشرکا کو نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کے بارے مدنی پھول ارشاد فرمائے نیز اعتکاف کے فضائل بھی بیان کئے۔بعدازاں صحافی اسلامی بھائیوں نے نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
17اپریل
کو مدنی مذاکرے کا انعقاد، امیر اہلسنت نےمدنی پھول ارشاد فرمائے
رمضان المبارک کی سعاتوں کو عبادتوں میں گزارنے کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں17 اپریل
2022ء کو مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں معتکفین اور دیگر عاشقان رسول نے
شرکت کی۔
امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نےعاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات ارشاد
فرمائے۔
بعد نماز عصر ہونے
والے مدنی مذاکرے کے مدنی پھول
سوال: اللہ پاک اوراُس کے پیارے رسول صلی اللہ علیہ والہ
وسلم کی محبت میں رونا کیسا ؟
جواب : اللہ پاک کے خوف ،اُس کی محبت اورنبیِ کریم صلی اللہ علیہ والہ
وسلم کے عشق میں رونا بہت سعادت کی بات ہے ۔
سوال: گناہوں سے کیسے بچیں؟
جواب:اپنے دل میں اللہ پاک کا
خوف پیداکریں ، اللہ پاک سے
گناہوں سے بچنے کی دعاکریں ،گناہوں سے بچنے کی بھرپور کوشش بھی کریں۔
سوال: اسمِ اعظم سے
کیامرادہے؟
جواب: اسمِ اعظم،اللہ پاک کاو ہ نام جس کاوِردکرنے سے دعاقبول ہوتی ہے ،اسمِ اعظم سے مراد اللہ پاک
کا کون سانام ہے ،اس میں کئی اقوال ہیں مثلاً لفظاللہ ، یَاحَیُّ یَا قَیُّومُ،یَا
ذَالْجَلاَلِ وَالْاِکْرَام ،ان
تینوں کو اسمِ اعظم کہا گیا ہے ۔
سوال : اسلام میں کتنے غوث ِاعظم ہیں
اورسب سے پہلے غوث ِاعظم کون ہیں؟
جواب: نواسۂ رسول،جنّتی
جوانوں کے سردار حضرت امام حسن
مجتبیٰ رضی اللہ عنہ،صحابیِ رسول ، قطب
الاکبراوراسلام کے پہلے غوثِ اعظم ہیں،دوسرے غوثِ اعظم پیرومرشد حضرت شیخ سیدعبدالقادرجیلانی حسنی رحمۃ اللہ علیہ اورتیسرے غوثِ اعظم امام
مہدی رضی اللہ عنہ ہوں گے۔
بعد نماز تراویح ہونے والے مدنی مذاکرے کے مدنی پھول
سوال: کیا علماء کی تعظیم کرنا ضروری ہے ؟
جواب :جی
ہاں !علم دین کی وجہ سے علماءکی تعظیم کرنا فرض ہے
،علمِ دین کی وجہ سے علماء عوام سے
ممتازہوتے ہیں ،علماء کی وجہ سے قرآن وحدیث کی باتیں عوام تک پہنچتی ہیں
،اگرعلماءکو معاشرے سے کم (Minus)کردیا
جائےپھرتَو کچھ بھی نہیں بچے گا،نہ صرف دنیا بلکہ جنت میں بھی عوام کو عالم کی ضرورت پڑے گی،جب اللہ پاک جنّتیوں سے فرمائے گا کہ مانگوتو یہ علماء کے پاس
جاکرپوچھیں گےکہ ہم اللہ پاک سے کیا مانگیں؟ تو علماء ان کی
رہنمائی کریں گے۔
سوال: علمِ دین حاصل کرنے کا کیا فائدہ ہے ؟
جواب:علمِ دین انمول خزانہ ہے اس کی کوئی قیمت نہیں ،علماء دنیامیں بھی پُر سکون
ہوتے ہیں ،غیرعالم کو مال کی طلب ہوتی ہے ، اسی وجہ سےوہ بے سکون ہوتا ہے ۔
سوال: صحت اورسکون غریبوں میں زیادہ ہے یا امیروں میں؟
جواب: صحت اورسکون عام طورپر غریبوں میں زیادہ ملے گا،بعض
امیرلوگ ہاتھ پیرنہ چلانے(یعنی خود کام کاج
نہ کرنے) کی وجہ سے جسمانی
بیماریوں میں مبتلاہوجاتے ہیں اورغریب
محنت مزدوری کرکے بیماریوں سے بچے رہتے ہیں ،کیونکہ ان کے بدن کی مکمل ورزش ہوتی رہتی ہے۔
سوال : ایک گھر میں کتنے بچے عالم ہونے چاہئیں ؟
جواب: سب بچوں کو عالم
بنائیں ،اگرسب کو عالم نہ بناسکیں تو کم ازکم ایک ذہین بچے کو عالمِ دین ضرور بنائیں،عید کے بعد شوال المکرم میں دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ میں داخلے کھلیں گے ،اس میں بچوں کو درسِ نظامی (عالم کورس کرنے کے
لیے)داخل کروائیں ۔
سوال: حضورنبیِ کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو کون سی سبزی اورکون ساپھل
پسندتھا ؟
جواب: کدّوشریف پسندتھا ،ایک درزی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ
وسلم کو کھانے کی دعوت پیش کی ،حضرت انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ
نبیِ کریم صلی اللہ علیہ والہ
وسلم کے ساتھ میں بھی گیا، میں نے دیکھا کہ
آپ صلی اللہ علیہ والہ
وسلم چُن چُن کر کدّو
تناول فرما رہے تھے، لہٰذا اس دن سے میں بھی کدّوشوق سے کھانے لگا۔ (بخاری،ج3،ص536،
حدیث:5433مفہوماً) ،ایک مرتبہ کسی نے
عرض کی: کیا آپ کدو شریف بہت پسند فرماتے
ہیں۔رسولِ کریم صلی اللہ علیہ والہ
وسلم نے ارشاد فرمایا:’’ہاں ،یہ میرے بھائی
حضرت یونس علیہ السلام کا درخت ہے۔ ( بیضاوی، الصافات،
تحت الآیۃ: ۱۴۶، ۵ / ۲۷)
حضورنبیِ کریم صلی اللہ علیہ والہ
وسلم کو
کھجور،انگوراورخربوزہ پسندتھے ،(1) سردارِ عرب و عجم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کھجور شوق سے
تناول فرماتے تھے ،خاص طور پر
عجوہ کھجور آپ صلی اللہ علیہ والہ
وسلم کو بہت پسند
تھی۔(2)نبیِّ
کریم صلی اللہ علیہ والہ
وسلم سے انگور(Grapes) کھانا بھی
ثابت ہے چنانچِہ حضرتِ ابنِ عبّاس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں
حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ والہ
وسلم کی زیارت کے
لئے گیا تو دیکھا کہ آپ انگور تناول فرمارہے تھے۔ (معجم کبیر،
ج12،ص115،حدیث:12727) (3)حضرت
سیّدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: صاحبِ
معراج صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم خربوزےکو تَر کھجوروں کے
ساتھ تناول فرماتے اور ارشاد فرماتےکہ خربوزے کی ٹھنڈک کھجور کی گرمی کو ختم کردے
گی۔ (سبل الہدٰی و
الرشاد،ج7،ص209)
سوال: بُرے خاتمے کے اسباب میں سب سے بڑاسبب کیا ہے ؟
جواب: بُرے خاتمے کا سب سے بڑاسبب دوسروں پر ظلم کرنا ہے۔
سوال: خالی پیٹ ہوتو
تلی ہوئی(Fried) چیزیں کھانا
کیسا ؟
جواب :تلی ہوئی چیزیں ہضم کرنے کے لحاظ سے بھاری(Heavy) ہوتی ہیں ،خالی پیٹ
میں ایسی چیزیں ڈالنا ہاضمہ خراب کرتاہے ۔
سوال: اگر فوت شدہ والدین خواب میں اچھی حالت میں نظر
نہ آئیں تو کیا کرنا چاہئے؟
جواب: ان کے لیے
ایصالِ ثواب اوردُعائے مغفرت زیادہ کر دی جائے۔
سوال: ہم اللہ پاک کی رحمت کیسے حاصل کرسکتے
ہیں ؟
جواب: ساری مخلوق کو
اللہ پاک کی رحمت کاحصہ
ملاہواہے ،اگر ہمیں اللہ پاک کی رحمت حاصل نہ ہوتی تو ہم جیسے گنہگار زندہ کیسے رہ سکتے تھے؟ مزید
یہ کہ بندہ اللہ پاک کی بارگاہ میں اُس کی رحمت کا سوال کرتارہے ۔
سوال : بسااوقات کسی چیز کا
خوف بندے کو اُس سے دُورکردیتاہے ،پھر اللہ پاک کا خوف کیوں ضروری ہے؟
جواب: اللہ پاک کے خوف کا یہ
معاملہ نہیں ،ایک بزرگ فرماتے ہیں کہ اللہ پاک کا خوف اللہ پاک کے قُرب کا ذریعہ ہے، اللہ پاک کا جتناخوف ہوگابندہ اُتنی ہی زیادہ عبادت کرے گا،نیکیوں کی طرف مائل
ہوگا اورگناہوں سے بچے گا ۔
سوال: کیا نبیِ پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے جانورپالے
تھے ؟
جواب: جی ہاں ! بکریاں آپ صلی اللہ علیہ والہ
وسلم کی بارگاہ میں
حاضررہتی تھیں ،اس دورمیں سواری کےلیے جانور ہوتے تھے ،آپ کے پاس سواری کے لیے
اُونٹنی بھی تھی۔
سوال: کیا بچوں کو گھرکے کاموں میں امی
ابوکا ہاتھ بٹاناچاہئے ؟
جواب:جی ہاں! سمجھداربچوں کو چاہئے کہ گھرکے کاموں میں شوق سے
اپنی امی ابوکا ہاتھ بٹائیں ،امی ابوبھی تو کام کرکے تھک جاتے ہیں۔
16اپریل
کو مدنی مذاکرے کا انعقاد، امیر اہلسنت نےمدنی پھول ارشاد فرمائے
ہرمسلمان مردو
عورت کو علم دین سیکھنا نہایت ضروری ہے اس کے لئے جو بھی مناسب طریقہ میسر آئے اسے
اپنالیا جائے۔ مدنی چینل بھی علم دین سیکھنے کا بہترین ذریعہ ہے جس میں رمضان
المبارک کی برکتوں کو لوٹنے کے لئے بعد نماز عصر اور بعد نماز تراویح عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی مذاکرے کا اانعقاد کیا جارہا ہے۔
اسی
سلسلے میں 16 اپریل 2022ء کو مدنی مذاکرے
کا انعقاد کیا گیا جس میں معتکفین اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
امیر اہلسنت
علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نےعاشقان رسول
کی جانب سے ہونے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائے۔
بعد نماز عصر ہونے
والے مدنی مذاکرے کے مدنی پھول
سوال:کیاایک دوسرے کو اچھے ناموں سے پکارنا چاہئے ؟
جواب:جی
ہاں !حدیث پاک میں اچھے ناموں سے پکارنے
کی ترغیب ارشاد فرمائی گئی ہے ۔ہمیں اس پر عمل کرنا چاہئے۔ مثلاً کسی کا نام
محمدنعیم ہوتو اسے صرف نعیم کہیں گے تو وہ ناراض نہیں ہوگامگرمحمد نعیم کہیں گے تو
وہ خوش ہوگا ،اسی طرح اگرکوئی حاجی یا حافظ ہوتو حاجی فلاں اورحافظ فلاں کہیں گے
تو وہ بہت خوش ہوگا۔
سوال: صبرکی کیا فضیلت ہے ؟
جواب: صبرکرنے والے کو اللہ
پاک کا ساتھ اورقُرب حاصل ہوگا، سورۂ بقرہ،آیت :153میں ہے : اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الصّٰبِرِیْنَ ترجمہ: بیشک اللہ صابروں
کے ساتھ ہے ۔
سوال:اس ماہ ِرمضان میں
شبِ قدرکون سی ہے؟
جواب: شبِ قدرچُھپی
ہوئی ہے،حضرت ابوالحسن عراقی رحمۃ اللہ علیہ کے قول اورتجربے کے مطابق اگراتوارکو پہلا روزہ
ہوتوشبِ قدر 29ویں شب ہوتی ہے ، امامِ اعظم ابوحنیفہ
اوردیگرکثیرعلماء رحمۃ اللہ علیہم
اجمعین کے نزدیک شبِ قدر
رمضان المبارک کی 27ویں رات ہوتی ہے ، "اگر قدر دانی ،ہر شب ،شبِ
قدر است" یعنی اگرقدرکی جائے تو ہرشب
شبِ قدرہے ۔
بعد نماز تراویح ہونے والے مدنی مذاکرے کے مدنی پھول
سوال: شرم وحیا کسے کہتے ہیں ؟
جواب :عیب لگانے کے خوف سےجھجھکنا ،شرمانا ،اس سے مرادوہ
خوبی ہے جواُن کاموں سے روک دے جواللہ پاک اورمخلوق کے ہاں ناپسندیدہ ہوں ،مخلوق
سے حیا کرنا عوامی برائیوں سے بچائے گا،علماءاوردینی لوگوں سے حیا کرنا دینی
برائیوں سے بچائے گا۔مگر حیا وہی
درست ہوگی کہ جب مخلوق سے شرماکر کسی کام سے رک جانے میں خالق (اللہ پاک ) کی نافرمانی نہ ہو،نہ کسی کے حقوق کی ادائیگی
میں وہ حیا رکاوٹ بنے،اللہ پاک سے حیایہ ہے کہ اللہ پاک کی ہیبت اورخوف دل میں
بٹھائے اورہراس کام سے رکے جس میں اللہ پاک کی ناراضی کا اندیشہ ہو۔
سوال: نواسۂ رسول،جنّتی
جوانوں کے سردارحضرت امامِ حسن مجتبیٰ رضی اللہ عنہ کا یوم ولادت کیا
ہےاورآپ کی کنیت کیا ہے؟
جواب: امام حسن مجتبیٰ رضی
اللہ عنہ کا یومِ ولادت 15رمضان
المبارک اورکنیت ابومحمدہے۔
سوال:دنیا میں قابلِ رشک
کون ہے؟
جواب: خداکی قسم !قابلِ رشک وہ ہے جو
اپنا ایمان سلامت لے کرقبرمیں اُترگیا۔
سوال : سب سےانمول چیز کیا ہے؟
جواب: سب سے انمول خزانہ ایمان ہے۔
سوال : عبادت ونیکی
کے لیے ایمان کیوں ضروری ہے ؟
جواب: اللہ پاک نے ایمان لانے کا حکم دیا ہے ،نیکی وہی ہے جس
سے رب راضی ہو،ایمان سب سے بڑی نیکی ہے ،یہ ہوتو دیگرنیکیاں قبول ہوں گی ،جنت میں
جانے کے لیے ایمان شرط ہے ،جنت ہے ہی ایمان والوں کے لیے ۔
سوال: سلام کس طرح کرنا چاہئے اورسلام
کرنے کے کیا کیا فوائدہیں ؟
جواب:جب ملاقات ہوتوسب سے پہلے سلام
کریں ،سلام کرتے وقت تلفظ بھی درست ہوں اورادائیگی بھی ،اتنی جلدی سلام نہ کیا
جائے کہ الفاظ پورے ادانہ ہوں ،سلام دعاہے ،اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ
کا معنی ہے آپ پر سلامتی ہو۔سلام کرتے وقت
دل میں یہ نیّت ہوکہ جس کو سلام کرنے لگا ہوں اس کا مال اورعزت وآبروسب کچھ میری
حفاظت میں ہے اورمَیں اِن میں سےکسی چیز میں دخل اندازی کرنا حرام جانتاہوں،دن میں
کتنی ہی بارآمناسامناہو،کسی کمرے وغیرہ میں باربارجانا ہووہاں موجودمسلمانوں کو
ہربارسلام کرنا کارِ ثواب ہے ،سلام میں پہل کرنا سنت ہے، سلام میں پہل کرنے والا
تکبرسے آزادہے ۔
سوال: جب والدین کوغُصہ آجائے توبچوں کو کیا کرنا چاہئے ؟
جواب : خاموش ہوجائیں،بچے جس چیز کی ضداورڈِیمانڈ کررہے ہیں
اسے چھوڑدیں۔مکتبۃ المدینہ کے اس رسالے"ماں باپ لڑیں تو اولاد کیا کرے؟" کا مطالعہ کریں،اس کی برکت سے بچوں کو
اپنے والدین کے بارے میں بہت ساری معلومات
حاصل ہوں گی ۔انْ شاۤء اللہُ
الکریم
سوال: بچے والدین کے لیے کیا کیا دعائیں کریں؟
جواب:یہ دعائیں کریں ، یااللہ پاک !ہمارے
والدین کا سایہ عافیت کے ساتھ ہم پر قائم رکھ، تندرستی دے، بیماریوں سے بچا ،ہم مل کر حج پرجائیں ،ہمارے والدین کاایمان سلامت رکھ ،ان کی بخشش ہوجائے ۔
سوال: والدین بچوں کی تربیت کس طرح کریں ؟
جواب: جتنا ہوسکے بچوں کو موبائل سے
بچائیں ،ان کو اپنی اطاعت کا ذہن دیں ،گھرکی بات باہر نہ کرنے کا کہیں ،رازکی بات
ان کے سامنے بھی نہ کریں ،بچوں کی عادتیں خراب نہ ہوں، اس کی کوشش کریں ۔ مکتبۃ المدینہ کا رسالہ"تربیتِ
اولاد" حاصل کرکے اس
کا مکمل مطالعہ کریں ،بہت فوائد حاصل ہوں گے ۔انْ شاۤء اللہُ الکریم
سوال : قرآنِ کریم میں اِعراب( زیر،زبر،پیش )کا رواج کب شروع ہوا ؟
جواب: حجاج بن یوسف ثقفی نے قرآنِ مجید میں اِعراب لگوائے اور ایک روایت کے مطابق اسلام کے چوتھے خلیفہ، امیرالمؤمنین
حضرت مولاعلی مشکل کشا رضی اللہ عنہ کے شاگر دِ رشید حضرت ابوالاسود
دوئلی نے لگائے ۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ”
امیرِاہلِ سنّت سے نمازِ وترکے بارے میں
سوال جواب “ پڑھنے یاسُننے
والوں کوجانشینِ امیرِاہلِ ِسُنّت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟
جواب:ياربّ المصطفےٰ! جو
کو ئی 14 صفحات کا رسالہ ” امیرِاہلِ سنّت سے نمازِ وترکے بارے میں سوال جواب“ پڑھ یا سُن لے اُسے باجماعت
نماز کی پابندی نصیب فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم ۔
15اپریل
کو مدنی مذاکرے کا انعقاد، امیر اہلسنت نےمدنی پھول ارشاد فرمائے
ہمارے اسلاف کا
طریقہ رہاہے کہ انہو ں نے اپنی ساری زندگی علم دین سیکھنے اور مسلمانوں کو اس کے
نور سے فیض یاب کرنے کے لئے وقف کردیں۔ اسی طریقے کو عاشقان رسول میں عام کرنے کے
لئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں15
اپریل 2022ء کو مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں معتکفین اور دیگر عاشقان
رسول نے شرکت کی۔
امیر اہلسنت
علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نےعاشقان رسول
کی جانب سے ہونے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائے۔
بعد نماز عصر ہونے
والے مدنی مذاکرے کے مدنی پھول
سوال: ہمارے پیارے نبی
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بعد کون سے نبی علیہ السلام کا رتبہ ہے ؟
جواب: حضرت
ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام کا۔
سوال: کیا جمعرات کو روحیں گھرمیں آتی
ہیں؟
جواب:جمعرات کو روحیں گھر میں آتی ہیں ،ان کوایصالِ
ثواب کرناچاہئے۔
سوال: کیا جمعہ کو نیکی کا ثواب زیادہ ملتاہے ؟
جواب: جمعہ کی ایک نیکی کا ثواب 70گنا ملتاہے،اللہ پاک
اخلاص دیکھتاہے،اس لیے صدقہ وخیرات میں جمعہ کا انتظار کرنا مناسب نہیں، جمعہ کا انتظار کرتے کرتےکہیں ذہن بدل نہ جائے ۔
سوال:جسم میں دردکی وجہ سے نیندنہ آتی ہوتو کونساوِردکریں ؟
جواب:’’ یَامُغْنِیْ‘‘ پڑھ کر ہاتھوں پر دم
کرکے دردکی جگہ ملنے سے دردمیں افاقہ ہوگا۔
سوال: بچے کوڈرلگتاہوتوکیا پڑھیں؟
جواب: قرآن مجید کی سب سےآخری دوسورتیں" سورۂ
فلق اورسورہ ٔناس" پڑھ کربچے کو دم کردیں۔
بعد نماز تراویح ہونے والے مدنی مذاکرے کے مدنی پھول
سوال: شجر کاری (Tree Planting)کیا نبیِ کریم صلی اللہ علیہ والہ
وسلم سے ثابت ہے ؟
جواب:جی ہاں! سرکارِ
مدینہ صلی اللہ علیہ والہ
وسلم نے اپنے مبارک ہاتھوں سے حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے لیےکھجوروں کے99
درخت لگائے ،پہلے اس باغ کی زیارت ہوجاتی
تھی ،اب نہیں ہوسکتی کہ وہاں عمارت
تعمیرہوگئی ہے ،فضاکی زیارت ہوسکتی ہے ۔
سوال: کیا ہمیں شریف کے ساتھ شریف اوربدمعاش کے ساتھ بدمعاش
رہنا چاہئے ؟
جواب: بے
سہاروں کےسہارا،غریبوں کے داتا صلی اللہ علیہ والہ سلم
پرظلم ہوئے ،پتھرمارے گئے مگرآپ سراپا شرافت تھے ،اس لیے ہم نےبھی شریف بننا ہے،دنیا میں اب بھی شریف لوگ ہیں ،اگرزمین شریفوں سے خالی
ہوجائے تو یہ ختم ہوجائے ،شریف سے لوگ دل سے محبت کرتے ہیں ،بدمعاشوں سے دلی نفرت
کرتے ہیں ،اگرخوف سے احترام بھی کریں تو
ان کے شرسے بچنے کے لیے کرتے ہیں ،اچھے مسلمان کا کام نہیں ہے کہ وہ لوگوں کوتکلیف دے ،ایذارسانی کرے۔ شرافت کا زمانہ تھا
،ہے اوررہےگا۔بدمعاشی سے آپ ایک کوبھی نمازی نہیں بناسکتے ،پیارومحبت اورعاجزی سے
نمازکی دعوت دے کرہی مسجد میں لاسکتے ہیں ۔
سوال: کلاس روم(Class Room) میں مذاق مسخری کرنا
کیسا؟
جواب: کلاس روم اورگھر میں ایک دوسرے سےایسا مذاق نہ کیاجائے
کہ جس سے کسی کو تکلیف پہنچے مثلاً کوئی
بیٹھنے لگے تو اس کے نیچے سے کرسی کھینچ لینا وغیرہ ،اس سے تو وہ گِرجائے گا
،اگرچہ وہ بھی ہنسےگا مگروہ اپنی جھینپ مٹانے کے لیے ہنستاہے ،نہ کہ خوش ہوکر۔گرنے سے سخت چوٹ بھی آسکتی ہے اگرکوئی
بوڑھا ہواتو وہ گِرکر مربھی سکتاہے ۔فرمانِ مصطفےٰ (صلی اللہ علیہ والہ وسلم ):جس نے (بِلاوجہ شرعی)کسی مسلمان کوتکلیف
دی اُس نے مجھے تکلیف دی اورجس نے مجھے تکلیف دی اُس نے اللہ پاک کو اِیذا(تکلیف)دی۔ (معجم اوسط،2/387،حدیث3607)
سوال : آپ کوکون سی کتاب پسندہے ؟
جواب: مجھے بچپن سے مسائل کی کتاب (جس میں شرعی مسائل لکھے ہوتے ہیں )پسندہے۔
سوال: بچوں کو نیک کیسے
بنائیں ؟
جوا ب :بچوں کونیک بنانا چاہتے ہیں تو خود نیک بنیں ،کیونکہ
والدین کو دیکھ کراولاد عمل کرتی ہے ،اپنے بچوں کو مدرسۃ المدینہ اورجامعۃ المدینہ
میں داخل کروائیں ،چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا ،کرنے سے ہوتاہے ۔محاورہ ہے :اَلسَّعْیُ مِنَّا وَ الِاتْمَامُ مِنَ الله یعنی کوشش کرنا ہماراکام ہے ،کام کومکمل کرنا اللہ
پاک کے دستِ قدرت میں ہے ۔
سوال: حضرت جبرائیلِ امین علیہ السلام
حضور نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہِ اقدس
میں کتنی بارحاضر ہوئے ؟
سوال: حضرت جبرائیلِ امین علیہ السلام کا مقام کون ساہے؟
جواب : سِدْرَۃُ الْمُنْتَہیٰ۔
سوال: لیٹے لیٹے مدنی چینل دیکھنا یا
کتاب پڑھنا کیساہے؟
جواب: لیٹے
لیٹے مدنی چینل دیکھنے یا کتاب پڑھنے سے آنکھوں کو نقصان ہوسکتاہے ۔
سوال: کیا نبیِ پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے زمانے میں گنتی تھی ؟
جواب: جی ہاں۔
سوال : ہم امی ابوکا غُصہ کیسے
ٹھنڈاکرسکتے ہیں ؟
جواب: ان کو غصہ دلانا ہی نہیں چاہیے ،انہیں غصہ آجائے تو دعا دے دیں ،مثلاً اللہ پاک آپ کو میٹھا مدینہ دکھائے ۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے شعبہ ائمہ مساجد کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کے ہمراہ گلستانِ جوہر کراچی میں ایک شخصیت سے اُن کے عزیز کے انتقال پر تعزیت
کی۔
اس دوران ِ رکنِ شوریٰ نے اہلِ خانہ کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے مرحوم کےلئے زیادہ سے
زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا جس پر
انہوں نے شکریہ کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری شعبہ
ائمہ مساجد پاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)