دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں بیرونِ
ملک دورے پر موجود عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے 20 فروری 2024ء
کوماریشس، پرونس 1 کی ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا۔
مدنی
مشورے کے دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کے متعلق
کلام کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ذمہ داران کو ذیلی سطح پر تقرریاں
مکمل کرنے، ڈسٹرکٹ سطح پر اپنا نعم البدل دینے، مہینے میں 2 بار اجتماعات منعقد
کرنےہفتے میں 2 دن مدرسۃ المدینہ لگانے اور اسٹریٹ ذمہ دار بنانے کے لئے مدنی پھول
دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں شرکائے مدنی مشورہ نے نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔