گلشنِ اقبال کراچی کی جامع مسجد فیضانِ علی میں معتکفین کے لئے سیکھنے سکھانے
کا حلقہ
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے تحت گلشنِ اقبال کراچی کی جامع مسجد فیضانِ علی میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا
گیا جس میں اعتکاف کرنے والے عاشقانِ رسول سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ حلقہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد
عقیل عطاری مدنی نےشرکائے اعتکاف کے
درمیان ’’اچھی نیت کا ثواب‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و
اخلاقی اعتبار سے تربیت و رہنمائی کی۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود اسلامی
بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں
میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری شعبہ
ائمہ مساجد پاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے تحت 26
اپریل 2022ء بروز منگل گلستانِ جوہر کراچی کی جامع مسجد نعمان میں سیکھنے سکھانے
کا حلقہ لگایا گیا جس میں مختلف مساجد کے امام صاحبان نے شرکت کی۔
اس دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد عقیل
عطاری مدنی نےامام صاحبان کی تربیت کرتے ہوئے اُن کی اپنے مقتدیوں کو فرض علوم
سکھانے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے انہیں اپنی اپنی
مسجدوں میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری شعبہ
ائمہ مساجد پاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گلزار ہجری کراچی میں واقع جامع مسجد الکریم میں
معتکفین کی تربیت کا سلسلہ
پچھلے دنوں کراچی کے علاقے گلزار ہجری میں واقع
جامع مسجد الکریم میں عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کے لئے سیکھنے سکھانے کا
حلقہ لگایا گیا جس میں معتکفین سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور عاشقانِ رسول کو مدنی
پھولوں سے نوازا نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ
لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری شعبہ
ائمہ مساجد پاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے
دنوں بہاولپور فیضان آن لائن اکیڈمی میں ڈی پی او آفس سے الیاس کچھی نے وزٹ کیااس
موقع پر ڈویژن ذمہ دار مولانا نعیم مدنی
نے برانچ کا وزٹ کروایا اور انہیں دعوت
اسلامی کی ڈاکومینٹری دکھائی جس پر انہوں
نے دعوت اسلامی کے کام کو خوب سراہا۔
موسمیات کراچی میں قائم جامع مسجد فیضانِ عطار میں
سیکھنے سکھانے کا حلقہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام کراچی کے علاقے
موسمیات میں قائم جامع مسجد فیضانِ عطار مسجد میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا
جس میں معتکفین سمیت دیگر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔
اس حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
عقیل عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود معتکفین کو اعتکاف کے
چند ضروری مسائل سے آگاہ کیا اور انہیں اپنا اکثر وقت عبادت میں گزارنے کا ذہن
دیاجس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری شعبہ ائمہ مساجد پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
گزشتہ
دنوں حیدر آباد کےشہر ٹنڈو جام میں ڈویژن ذمہ دار وقار حسین عطاری، ڈیف ذمہ دار
محمد امین عطاری کی صوبائی ذمہ دار سندھ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد عابد حسین
عطاری کے ساتھ ملاقات کی اور ان کے ہمراہ ڈیف کلب میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ رہا
جس میں اشاروں کی زبان میں صوبائی ذمہ دار عابد حسین عطاری نے رمضان المبارک
میں اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی بعد میں فطرہ دعوت اسلامی کو
دینے کا ذہن دیا اور گونگے بہرے اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی
کیا۔(رپورٹ
: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: مصطفی
انیس )
جامع مسجد الخضراء کورنگی میں معتکفین کی تربیت
کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ
گزشتہ دنوں صوبۂ سندھ کے شہر کراچی میں واقع
کورنگی کی جامع مسجد الخضراء میں معتکفین کی تربیت کے
لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں دیگر اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی۔
دورانِ حلقہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ’’اعتکاف کی
اہمیت اور فضیلت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اعتکاف کے چند ضروری
مسائل بتائے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب
دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری شعبہ ائمہ مساجد پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے
دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد G11 میں عمرہ تربیتی نشست کا اہتمام ہوا جس میں
مبلغ دعوت اسلامی نے پاور پوائنٹ سلائڈ کے ذریعے عمرہ اور اسکے ارکان کے احکام
بیان کئے نیز احرام باندھنے کا عملی طریقہ
سکھایا گیا۔
اس
موقع پر مجلس حج و عمرہ راولپنڈی ڈویژن کے نگران حاجی عبدالوحید عطاری نے مدینے
پاک کی حاضری کے آداب بیان کئے۔
گزشتہ
دنوں شعبہ حج و عمرہ کے تحت جامع مسجد
فیضان محبوب خدا فتح جنگ میں تربیتی نشست کا سلسلہ رہا ۔
جس
میں مبلغ دعوت اسلامی نے پاور پوائنٹ سلائڈ کے ذریعے عمرے کا طریقہ سکھایا جس میں
احرام باندھنے کا عملی طریقہ اور مدینے پاک کی حاضری کے آداب بتائے ۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے شعبہ ائمہ مساجد کے ذمہ داراسلامی
بھائیوں کے ہمراہ کراچی میں ایک شخصیت کے گھر پر اُن کے عزیز کے انتقال پر تعزیت
کی۔
دورانِ تعزیت رکنِ شوریٰ نے اہلِ خانہ کو صبر کی
تلقین کرتے ہوئے انہیں مرحوم کے لئے زیاد
ہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے ، دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت
کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری شعبہ ائمہ مساجد پاکستان، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
گزشتہ
دنوں شعبہ اسپیشل پرسنزکے تحت گورنمنٹ
پوسٹ گریجویٹ کالج پتوکی میں افطار اجتماع ہوا جس میں خصوصی اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
اجتماع
پاک میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ اسپیشل پرسنز محمد سہیل عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور عاشقان رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار
سے تربیت کی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ : علی ریاض عطاری تحصیل
ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ: مصطفی انیس )
مرکزی
مجلس شوری کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی ڈسٹرکٹ ملیر کے دورے پر
پچھلے
دنوں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی محمد
عقیل عطاری مدنی ڈسٹرکٹ ملیر کے دورے پر تھے جہاں مختلف شخصیات سے
ملاقاتیں اور دینی کام کی۔
تفصیلات
کے مطابق رکن شوری نے شخصیات کو دعوت اسلامی کاتعارف کرایا نیز
مسجد کے لئے زمین لینے اور مسجد بنا نے
پر مشاورت کی ، شخصیات سے پروپرٹی کی خرید وفروخت کے شرعی مسائل پر گفتگو کی اور شخصیات
نے مدنی عطیات رکن شوری کو جمع کروائی ۔
جبکہ
قائد آباد ٹاؤن میں رکن شوری نے ائمہ ٔ کرام کے ساتھ مدنی مشورہ کیا اس کے علاوہ جامع مسجد برکت میں نماز عشاء و تراویح کے بعد سنتوں بھرا بیان
کیا اسی طرح جامع مسجد فیضان عطار کے
معتکفین سے ملاقات کی اور انکی تربیت کے لئے مدنی حلقے کا اہتمام کیا ۔(رپورٹ
: شعبہ ائمہ مساجد ، کانٹینٹ: مصطفی انیس )