دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام شعبہ کفن دفن کے
ڈویژن ذمہ دار کی شادی خانہ آباد کے سلسلے میں کمالیہ شہر میں واقع چک 187 گ ب
بلوچاں والا میں محفلِ میلاد ہوئی جس میں اہلِ
علاقہ کی شرکت ہوئی۔
اس موقع پر فیصل آباد ڈویژن مشاورت کے نگران حاجی محمد سلیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان
کیاجس میں انہوں نے سنت نکاح کے متعلق احادیث بیان کی اور حاضرین کو شادی کی
ناجائز رسومات کے بارے میں بتایا۔
ڈویژن مشاورت کے نگران نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دینِ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اس کے
مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
صوبہ پنجاب پاکستان کے شہر لاہور، گلشنِ راوی میں
17 دسمبر 2025ء کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن ایک میٹنگ ہوئی جس میں لاہور ڈویژن کے برانچ
ناظمین نے شرکت کی۔
میٹنگ کی ابتدا میں رکنِ شعبہ مولانا رضوان
عطاری مدنی ناظمین سے مختلف نکات پر کلام کرتے ہوئے انہیں شعبے کےکاموں میں مزید
بہتری لانے اور خود سمیت اپنے ماتحت اسلامی بھائیوں کو بھی دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔
اسی طرح رکنِ شعبہ نے رمضان عطیات کے بارے میں
مشاورت کی جس میں انہوں نے سابقہ سالوں کی کارکردگی اور آئندہ سال کی پلاننگ کے
حوالے سےچند اہم امور پر ناظمین کی
رہنمائی کی۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب
عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ
داران کا آن لائن مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت 24 دسمبر 2025ء کو ملتان، پنجاب سے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے شفٹ تعلیمی
ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں تعلیمی امور ذمہ دار مولانا محمد
آصف عطاری مدنی نے دینی کاموں میں مضبوطی لانے، ہر ماہ راہِ خدا عزوجل کے قافلوں میں سفر کرنے، اندازِ تفہیم میں نرمی لانے، تکمیلی امتحانات کے
عملی فوائد اور کراس چیکنگ کے متعلق مشاورت کی۔
اس کے علاوہ رکنِ شعبہ تعلیمی امور سیّد انس
عطاری نے ذمہ دار کے دیئے گئے کاموں کی اہمیت پر کلام کرتے ہوئے شفٹ تعلیمی ذمہ
داران کی جانب سےہونے والے سوالات کے جوابات دیئے اور ذمہ داران نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب
عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پاکستانی قونصل کی جانب سے دعوتِ اسلامی کو ایپریسی
ایشن لیٹر پیش کیاگیا
پاکستان
کے قونصل جنرل جناب فہد امجد نے FGRF یوکے کے ہیڈ سید فضیل رضا عطاری سے ایک اہم
ملاقات کی جس میں فلاحی اور انسانی خدمت کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات
کے دوران قونصل جنرل فہد امجد نے پاکستان، برطانیہ اور بالخصوص غزہ میں FGRF
کی جانب سے انجام دی جانے والی نمایاں انسانی خدمات کو سراہتے ہوئے ادارے کی
کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ FGRF
مشکل حالات میں بلا امتیاز انسانیت کی خدمت کر کے ایک مثالی کردار ادا کر رہا ہے۔
اس
موقع پر قونصل جنرل فہد امجد نے FGRF کی شاندار فلاحی خدمات کے اعتراف میں دعوت
اسلامی کو ایک Appreciation
Letter بھی پیش کیا جو ادارے کی بین الاقوامی سطح پر خدمات کا واضح
ثبوت ہے۔
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں دعوتِ اسلامی کے
تحت 19 دسمبر 2025ء کو ذمہ دار اسلامی بہن کی بیٹی کی شادی کے سلسلے میں محفلِ نعت
کا اہتمام کیا گیا جس میں ذمہ داران اور عاشقانِ رسول کے مدارس کی عالمات نے شرکت کی۔
تلاوت و نعت سے آغاز ہونے والے اس محفلِ نعت میں
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”اسلام میں پورے داخل ہو جاؤ“ کے
موضوع پر بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کو اسلام کی تعلیمات کے مطابق اپنی
زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔
اسی طرح نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی
بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینےکی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
بعدازاں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اختتامی دعا
کروائی اور عالمات سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات
کی۔
16 دسمبر 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت
بیرونِ ممالک کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی
مشورہ ہوا جس میں انٹرنیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ کی معاون نگران اور انٹرنیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ کی نگران اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مدنی مشورےمیں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کے لئے بیرونِ ملک سفر کرنے کے طریقۂ کار
کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اراکینِ مجلس
جس انداز میں کام کر رہی ہیں اس کا فالو اپ لیا۔
کراچی کے علاقے PIB
کالونی میں اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع
لوگوں کی اصلاح کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 17 دسمبر 2025ء کو PIBکالونی،
کراچی میں اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں قرب و
جوار کی کثیر اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
اجتماعِ کا آغاز معمول کے مطابق تلاوت کلامِ پاک
و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم سے کیا گیا جس کے بعد دعوتِ
اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”آزمائش زحمت نہیں رحمت ہے“
کے موضوع پر بیان کیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اپنے
بیان کے دوران اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کرنے، مصیبت پر صبر کرنے اور ہر حال میں اللہ پاک کا شکر ادا کرنےکے متعلق مدنی پھول بیان
کئے۔
آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شرکائے
اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے نیکیاں کرنے اور دینی
کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
28 تا 31 دسمبر نگران شوریٰ حاجی محمد عمران
عطاری سری لنکا کا سفر کریں گے
دعوت
اسلامی کے تبلیغی و اصلاحی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے کے لئے اراکین شوریٰ، مبلغین
دعوتِ اسلامی اور دیگر ذمہ داران مختلف ممالک کا دورہ کرتے رہتے ہیں۔
اسی
سلسلے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگرانِ مولانا حاجی محمد عمران
عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی 28 تا 31 دسمبر 2025ء سری لنکا (Sri
Lanka) کا دورہ کریں گے۔ اس دوران منعقد ہونے والے مختلف
دینی، اصلاحی اور تربیتی پروگرامز میں نگران شوریٰ خصوصی بیان فرمائیں گے
جبکہ دعوتِ اسلامی کے تحت قائم مختلف اداروں کا وزٹ ، شخصیات و ذمہ داران سے ملاقاتیں کرنا اور دینی
کاموں کا جائزہ لینا آپ کے شیڈول میں شامل ہے۔
اس
دورے سے سری لنکا کے عاشقانِ رسول کو دینی استفادہ حاصل ہوگا۔ دعوتِ اسلامی سری لنکا کے ذمہ داران کی جانب سے ان پروگرامز کی تیاریوں
کو حتمی شکل دی جا رہی ہےجبکہ مقامی اسلامی حلقوں میں اس دورے کو بڑی خوش آئند پیش
رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح
رہے کہ دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں قرآن و سنت کی تعلیمات کے فروغ، اصلاحِ معاشرہ
اور امتِ مسلمہ کی فکری و دینی رہنمائی کے لئے سرگرمِ عمل ایک بین الاقوامی دینی
تحریک ہے۔
لوگوں کو علمِ دین سکھانے، اُن کی اصلاح کرنے اور دینِ اسلام کی تعلیمات کو
عام کرنے کے لئے آج مؤرخہ 27 دسمبر 2025ء کو معمول کے مطابق دعوتِ اسلامی کے عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائے گا۔
مدنی مذاکرے کا باقاعدہ آغاز بعد نمازِ عشا تلاوتِ قراٰن سے ہوگا جس کے بعد نعتِ خواں
اسلامی بھائی نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم پڑھ کر حاضرین کے
دلوں کو منور کریں گے۔
تلاوت و نعت کے بعد عاشقِ اعلیٰ حضرت شیخِ طریقت
امیرِ اہلِ سنت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار
قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ قراٰن و حدیث کی روشنی میں حاضرین و ناظرین کی تربیت فرماتے
ہوئے اُن کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔
دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے والے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرنے
اور انہیں تنظیمی اپڈیٹس کے بارے میں آگاہی دینے کے لئے وقتاً فوقتاً سنتوں بھرے اجتماعات، مختلف سیشنز اور پروگرامز
کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
اسی سلسلے میں ماہِ جنوری 2026ء کی 4 اور 5
تاریخ کو دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پاکستان بھر کے یوسی نگرانوں کے لئے ہونے
جارہا ہے ”یوسی نگران سنتوں بھرا اجتماع“ جس کا انعقاد عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں ہوگا۔
مختلف ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق 4 جنوری 2026ء کو شروع ہونے والے اس اجتماعِ پاک
میں کراچی، صحرائے مدینہ، بلوچستان اور سندھ کے یوسی نگران تا نگرانِ صوبائی
مشاورت کی شرکت متوقع ہے۔
اس 2 دن کے اجتماعِ پاک میں خصوصی طور پر شیخِ
طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد
الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ، نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد
عمران عطاری اور رکنِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری تمام
ذمہ داران کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں تنظیمی
طریقۂ کار کے متعلق مدنی پھولوں سے نوازیں گے۔
شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت 14 تا 25
دسمبر 2025ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گڑھ موڑ، ضلع جھنگ میں 12 دن کا معلم کورس ہوا جس میں ذمہ داران اور
دیگر اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی بھائیوں نے کورس شیڈول
پر عمل کرتے ہوئے تہجد، اشراق و چاشت، اوبین اور صلوٰۃ التوبہ کی ادائیگی سمیت دعوتِ اسلامی کے مختلف دینی کاموں میں حصہ لیا۔
اسی طرح شرکائے کورس نے علاقے کے اسلامی بھائیوں
کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے نیک اجتماعات و ہفتہ وار مدنی
مذاکرے میں شرکت کرنے، دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف کورسز میں داخلہ لینے
اور نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی عطاری
رکن شعبہ مدنی کورسزواعتکاف، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ملتان، پنجاب میں قائم دعوتِ اسلامی کے
جامعۃالمدینہ بوائز اشاعت الاسلام میں غسلِ میت کورس ہوا جس میں طلبۂ کرام و
اساتذۂ کرام سمیت دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق یہ کورس صوبائی ذمہ دار مولانا
لیاقت علی عطاری مدنی اور احمد علی عطاری مدنی نے کروایا نیز کورس میں مختلف نکات
بیان کئے گئے جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭نزع کی علامت٭نزع کے وقت کیا کرنا چاہیئے؟٭غسلِ
میت کی اہمیت و فضیلت٭غسلِ میت کا طریقہ و احکام٭غسلِ میت کے مراحل٭عوام الناس میں
پائی جانے والی غلطیوں کی نشاندہی٭کفن میں کتنے کپڑے ہونے چاہیئے؟٭کفن کاٹنے اور
پہنانے کا طریقہ۔آخر میں کفن دفن سے متعلق سوال و جواب کا سلسلہ بھی ہوا۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami