فیصل آباد، پنجاب کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
میں پچھلے دنوں شعبہ معاونت برائے اسلامی
بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان بھر کے تمام ڈویژن،لاہور
سٹی، کراچی سٹی اور پنجاب کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
اس میٹنگ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے درج ذیل موضوعات پر ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کی تربیت کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔
موضوعات کی تفصیل:
٭اسلامی بہنوں کے 8 دینی کام تقرری٭شیڈول کی
رپورٹ٭فیڈبیک اور فالواپ کا نظام٭کارکردگی کا نظام٭اسلامی بہنوں کے شعبہ جات اور
اُن کی مختصر کارکردگی٭رمضان عطیات کی
تیاری٭8 دینی کام کی کارکردگی۔
آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کے سروں پر عمامہ شریف باندھا اور اُن کی نمایاں کارکردگی پر حوصلہ
افزائی بھی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری
نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
نیو ایئر نائٹ کے موقع پر آج رات مدنی مذاکرہ ہوگا: 9 عمرہ ٹکٹ بھی دیے جائیں گے
لوگوں کو گناہوں سے بچانے، انہیں نیکی کے کاموں
میں مصروف رکھنے اور دینی ودنیاوی مسائل میں لوگوں کی مدد کرنے والی عالمی سطح کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت آج رات 31
دسمبر 2025ء کو NEW YEAR NIGHT کے موقع پر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں مدنی مذاکرے کا اہتمام کیا جائے
گا۔
مدنی مذاکرے کا آغاز بعد نمازِ عشا تقریباً 8:30
بجے تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوگا جسے بذریعہ مدنی چینل پاکستان سمیت دنیا بھر کے
مختلف ممالک میں دیکھا جائے گا۔
تلاوت و نعت کے بعد شیخِ طریقت،
امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر
قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ عاشقانِ رسول کی جانب سے ہونے
والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔
اس موقع
پر مدنی مذاکرے میں شریک عاشقانِ رسول کے لئے قرعہ اندازی کی جائے گی جس میں 9
عمرے کے ٹکٹ ہوں گے جو عاشقانِ رسول اس قرعہ اندازی میں حصہ لینا چاہتے ہیں وہ
اپنی NIC کی کاپی جمع کرواکر مدنی مذاکرے میں اوّل تا آخر شرکت کریں اور
امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مدنی پھولوں سے بھی فیض یاب ہوں۔
گوجرانوالہ سٹی، پنجاب کے 3 مختلف مقامات پر ”ختمِ قراٰن اجتماع“ کا
اہتمام
تعلیمِ قراٰن عام کرنے والے شعبے مدرسۃالمدینہ
بالغان کے تحت 29 دسمبر 2025ء کو گوجرانوالہ سٹی، پنجاب کے 3 مختلف مقامات پر ”ختمِ قراٰن اجتماع“ کا
اہتمام کیا گیا جس میں ذمہ داران اور دیگر عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی۔
ان اجتماعات میں تلاوت و نعت کے بعد شعبے کے
صوبائی ذمہ دار مولانا طاہر علی حمزہ عطاری مدنی نے قراٰنِ پاک کی اہمیت و عظمت پر
بیان کیا اور شرکا کو قراٰنِ کریم پڑھنے کے ساتھ ساتھ اسے مضبوطی کے ساتھ تھامنے کا
بھی ذہن دیا۔
آخر میں صوبائی ذمہ دار کے ہاتھوں قراٰنِ کریم
ناظرہ مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کو اسناد پیش کی گئیں ۔اس موقع پر گوجرانوالہ
کے ڈویژن و سٹی ذمہ داران موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
ضلع ٹوبہ ٹیگ سنگھ، پنجاب کی تحصیل کمالیہ میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت ”غسلِ میت کورس“ کا
اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں اور ذمہ داران کی کثیر تعداد نے شرکت
کی۔
اس کورس میں صوبائی ذمہ دار مولانا لیاقت علی
عطاری مدنی نے غسلِ میت کے شرعی اصول بیان
کرتے ہوئے مختلف امور پر حاضرین کی رہنمائی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭نزع کی علامت٭نزع کے وقت کیا کرنا چاہیئے؟٭غسلِ
میت کی اہمیت و فضیلت٭غسلِ میت کا طریقہ و احکام٭غسلِ میت کے مراحل٭لوگوں میں پائی
جانے والی غلطیوں کی نشاندہی٭کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ٭کفن میں کتنے کپڑے
ہونے چاہئیں؟۔
بعدازاں حاضرین نے کفن دفن کے متعلق چند سوالات
کئے جن کے انہیں تفصیلی جوابات دیئے گئے اور اُن کے درمیان تحائف بھی تقسیم ہوئے۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گجرانوالہ ڈویژن میں شفٹ تعلیمی ذمہ داران اور مدرسین کا سہ ماہی اجتماع
28 دسمبر 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ
فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت گجرانوالہ ڈویژن میں سہ ماہی اجتماع منعقد کیا
گیا جس میں ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران اور مدرسین شریک ہوئے۔
اس اجتماعِ پاک میں Modern Education Psychology اور Teacher
Master File سمیت دیگر
موضوعات پر مختلف سطح کے ذمہ داران نے حاضرین کی رہنمائی کی۔
ذمہ داران کی تفصیل:
٭رکنِ شوریٰ عبد الوہاب عطاری٭رکنِ شعبہ تعلیمی
امور سیّد انس عطاری٭ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار جواد عطاری٭نگرانِ شعبہ فیضان آن
لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر عطاری مدنی٭نگرانِ
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز مولانا سیّد غلام الیاس عطاری مدنی۔
بعدازاں اجتماع میں شریک ذمہ داران اور مدرسین
کی جانب سے مختلف سوالات کئے گئے جن کے انہیں تفصیلی جوابات دیئے گئے اور انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر
فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی
کے تحت 29 دسمبر 2025ء کوماہانہ آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تعلیمی امور
کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
رکنِ شعبہ سیّد انس عطاری نے مدنی مشورے میں
شریک ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے گفتگو
کرتے ہوئے قول و فعل میں تضاد کے نقصانات بیان کئے اور ماہانہ تعلیمی تفتیش کے مدنی پھولوں کے بار ےمیں بتایا۔
دنیا بھر کے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے
اور نوجوانوں میں اسلامی شعور پیدا کرنے
والی عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت آج 30 دسمبر 2025ء کو کولمبو، سری لنکا میں
”YOUTH GATHERING“ کا انعقاد کیا جائے گا۔
مختلف ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق کولمبو،
سری لنکا میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہونے والا مذکورہ پروگرام 16, Orwell Residence, Deal Place میں ہوگا جوکہ بالخصوص سری لنکا کے نوجوانوں کے لئے منعقد
کیا جارہا ہے جبکہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات، مقامی ذمہ داران اور
بزنس مین سمیت دیگر عاشقانِ رسول کی بھی شرکت متوقع ہے۔
اس ”YOUTH GATHERING“ کا آغاز 8:00
PM پر تلاوتِ قراٰن و نعت شریف سے کیا جائے گا جس کے
بعد تقریباً 8:30 PM پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگرانِ مولانا حاجی
محمد عمر ان عطاری ”THE
TRIALS AHEAD“ کے موضوع پر بیان فرمائیں گے۔
27 دسمبر 2025ء کو وفاقی دارالحکومت اسلام
آبادکے علاقے G-11 میں
موجود دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت ”اشاروں کی زبان کا
کورس“ ہوا۔
صوبائی ذمہ دار کامران عطاری نے شرکائے کورس کو
اسپیشل ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کرواتے ہوئے
دینی و فلاحی کاموں سمیت نابینا افراد و جسمانی معذور افراد کی مدد کرنے نیز اُن
کی خیر خواہی کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: صوبائی ذمہ دار کامران عطاری اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
نابینا افراد کے عالمی دن کے موقع پر 20 دسمبر
2025ء کو I.J.P روڈ اسلام آباد میں واقع Eden Marquee میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں دیگر اداروں کی طرح اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران شریک ہوئے۔
اس پروگرام میں صوبائی ذمہ دار کامران عطاری نے
مختلف شعبوں سے وابستہ نابینا ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس سمیت دیگر نابینا افراد سے
ملاقات کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔
صوبائی ذمہ دار نے تمام نابینا افراد کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: صوبائی ذمہ دار کامران عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
19 دسمبر 2025ء کو اسلام آباد E-11 میں
واقع Rosecliff Marquee مین مارگلہ روڈ نزد گولڑہ شریف میں مدنی
چینل کے پروگرام ذہنی آزمائش سیزن 17 کا Grand finale ہوا۔
اس پروگرام میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے
صوبائی ذمہ دار کامران عطاری نے اسپیشل
پرسنز کے ہمراہ Grand finale میں شرکت کی جبکہ اسپیشل پرسنز کے لئے الگ
سے حلقے کا اہتمام کیا گیا اور اسٹال لگایا گیا جس میں Braille Books اور Sign language Books موجود تھیں۔اس موقع پر صوبائی ذمہ دار بدر شفیق عطاری اور نعیم عطاری سمیت
دیگر اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: صوبائی ذمہ دار کامران عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
22 دسمبر 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں ساہیوال
سٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نےمختلف دینی ایکٹیویٹیز میں شرکت کی۔
اس دوران ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار حافظ محمد
وقاص عطاری نے اسپیشل پرسنز اور اُن کے سرپرستوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ہفتہ
وار اجتماع و ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
بعدازاں صوبائی ذمہ دار نے اسپیشل پرسنز کے
ہمراہ غلہ منڈی میں اجتماعی طور پر مدنی مذاکرے
میں بذریعہ مدنی چینل شرکت کی اور اشاروں کی زبان میں مدنی مذاکرے کی ترجمانی کی۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 28
دسمبر 2025ء کو ساہیوال سٹی کی جامع مسجد توکل میں اسپیشل پرسنز (نابینا افراد) کے لئے میٹ اپ ہوا جس میں ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی
اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے رہنمائی کی۔
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسپیشل پرسنز سے
گفتگو کے دوران مختلف موضوعات پر مشاورت
کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
Dawateislami