دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام مدینہ مسجد ہال روڈ لاہور میں 12نومبر 2020ء کو تاجر اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں تاجر اسلامی بھائیوں سمیت کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے
رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ٹیلی تھون میں بھر
پور حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
15نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جوہر
ٹاؤن لاہور میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی تاجروں نے شرکت کی۔
موٹیویشنل اسپیکر محمد
ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ لینے
کی ترغیب دلائی۔
12نومبر
2020ء کودعوت اسلامی کے زیر اہتمام گورنمنٹ سید مٹھا ٹیچنگ اسپتال لاہورمیں اجتماع
میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں اساتذہ، ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔
نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
امیرِ اہلِ سنت سے کئے
گئے مختلف سوالات کے جوابات پر مشتمل شاندار رسالہ
بُلندآواز سے ذِ کْر کرنے میں
حکمت
(مع دیگر
دِلچسپ سُوال جواب )
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظر جدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے
’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو،
عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی
شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض
پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا
اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے
پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔
48صفحات پر
مشتمل یہ رسالہ2015 سے لیکر اب تک دو مختلف ایڈیشنز میں20ہزار سے زائد چھپچکاہے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
مجلس اصلاحِ
اعمال کے زیرِ اہتمام ساہیوال زون کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ
اہتمام ساہیوال زون کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون اور
کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
فیصل آباد ریجن کی رکن ریجن مجلسِ اصلاح اعمال کی
ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے
ہوئے تربیت کی اور ہر سنتوں بھرے اجتماع میں نیک اعمال مکتب لگانے اور اصلاح اعمال
اجتماع کو ہر ہر ڈویژن میں کرنے کی ترغیب دلائی۔اپنی ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں کے
ساتھ ماہانہ مدنی مشورہ لینے پر مدنی پھول دئیے۔
کینیا کی
نگران اسلامی بہن کا نیروبی کی ایک ڈویژن ذمہ داراسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سینٹرل افریقہ ریجن
کے ملک کینیا کی نگران اسلامی بہن کا نیروبی کی ایک ڈویژن ذمہ داراسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کینیا کی نگران اسلامی
بہن نے ان کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے
تربیت کی اور مدنی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے نئی اسلامی بہنوں سے ملاقات کرنے اورٹیلی تھون کے لئے زیادہ سے زیادہ کوشش کرنے کا ذہن دیا۔
کراچی گلشن، کھارادراورسرجانی کے مختلف مقامات
پر سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام کراچی گلشن، کھارادراورسرجانی کے مختلف مقامات
پر سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی عمران عطاری مد ظلہ العالی کا
بیان بذریعہ انٹرنیٹ چلایا گیا، دوران بیان آپ نے ٹیلی تھون میں حصہ ملانے کا ذہن
دیا جس پر اسلامی بہنوں نے ہاتھوں
ہاتھ رقم بھی جمع کروائی اور اچھی اچھی نیتیں
بھی کیں کچھ اسلامی بہنوں نے اپنے زیورات دے کر ٹیلی تھون میں اپنا حصہ شامل کیا۔
مدرستہ المدینہ
بالغات کے زیرِ اہتمام اورنگی کابینہ کی
ڈویژن دیدار مرشد میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے زیرِ
اہتمام اورنگی کابینہ کی ڈویژن دیدار مرشد
میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں کابینہ تا علاقہ سطح ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون سطح کی مدرسۃالمدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اسلامی
بہنوں کو ناظرہ ٹیسٹ اور فرض علوم کی تربیت
و ٹیسٹ دینے کا ذہن دیا، ساتھ میں کورس میں کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں کا فالواپ
بھی کیا نیز مدرسۃالمدینہ بالغات پڑھانے کا طریقہ اور جدول بھی سمجھایا اور علاقے
میں مزید مدارس کھولنے کا ہدف بھی دیا۔
مدرستہ المدینہ
بالغات کے زیرِ اہتمام پاکستان بھر میں ہفتہ وار اصلاح اعمال کی کارکردگی
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے زیرِ
اہتمام پاکستان بھر میں ہفتہ وار اصلاح اعمال کی کارکردگی وصول کی گئی جسکے مطابق
اس شعبے کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:
اپنے اعمال کا جائزہ لینے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 11 ہزار 443
نفلی روزہ رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1ہزار895
نفلی
روزوں کی نیتیں کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:2ہزار762
نماز تہجد ادا کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1ہزار202
مجلس رابطہ و
شعبہ تعلیم کے تحت لانڈھی کابينہ میں چار مقامات پر شخصیات اجتماعات کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے تحت
لانڈھی کابينہ میں چار مقامات پر شخصیات اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں پاکستان نگران اسلامی بہن، ریجن و زون مشاورتوں
اور کابينہ نگران اسلامی بہنوں سمیت کم و بیش 220 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اجتماعات میں سنتوں بھرے بیانات کئے گئے اور اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون میں حصہ ملانے کا ذہن دیا گیا۔ اس
موقع پر اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ 89ہزار600 روپے اور ایک گولڈ کی رنگ
پیش کی۔ اسلامی بہنوں نے کم و بیش 48 یونٹ
کی نیتیں پیش کیں۔
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام ٹیسٹ
کی سہ ماہی کارکردگی تین ماہ اگست ، ستمبر اور اکتوبر2020ءکی پیش کی گئی ہے جن کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:
کراچی ریجن
کی عوام ، ڈویژن ، کابینہ اور زون سطح سے اس سہ ماہی میں 57ٹیسٹ ہوئے اور 57ہی اسلامی بہنیں کامیاب قرار دی گئی۔
حیدر آباد ریجن کی عوام ، ڈویژن ، کابینہ اور
زون سطح سے اس سہ ماہی میں 75ٹیسٹ ہوئے اور 57اسلامی بہنیں کامیاب قرار دی گئی۔
ملتان ریجن
کی عوام ، ڈویژن ، کابینہ اور زون سطح سے
اس سہ ماہی میں 75ٹیسٹ ہوئے اور 57اسلامی بہنیں کامیاب قرار دی گئی۔
فیصل آباد ریجن کی عوام ، ڈویژن ، کابینہ اور زون سطح سے اس سہ
ماہی میں 75ٹیسٹ ہوئے اور 72اسلامی بہنیں کامیاب قرار دی گئی۔
لاہور ریجن
کی عوام ، ڈویژن ، کابینہ اور زون سطح سے
اس سہ ماہی میں 55ٹیسٹ ہوئے اور 02اسلامی
بہنیں کامیاب قرار دی گئی۔
اسلام آباد
ریجن کی عوام ، ڈویژن ، کابینہ اور زون سطح سےاس سہ ماہی میں 75ٹیسٹ ہوئے
اور 55اسلامی بہنیں کامیاب قرار دی گئی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ للبنات کے زیرِ
اہتمام ماہ اکتوبر 2020ءکی کارکردگی کے مطابق قاعدہ ناظرہ کورس اور مُدرِسہ کورسز
ہورہے ہیں جن میں 687 طالبات کورسز کر رہی ہیں اور اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! شعبہ مدرستہ المدینہ للبنات میں ماہ اکتوبر
2020ء کی کارکردگی کے مطابق 820 مدارس المدینہ للبنات کام کر رہے ہیں جہاں 44ہزار843
طالبات قراٰن و سنت کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔