سینٹرل
افریقہ ریجن کی ذمہ دار عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن کامدنی
مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں سینٹرل افریقہ ریجن کی ذمہ دار عالمی مجلس مشاورت
کی رکن اسلامی بہن نے ملک کینیا کی
نگران اور دیگر تمام شعبہ مشاورت ذمہ دران
اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ لیا جس میں آٹھ مدنی کاموں کی بہتری اور ان کو
بڑھانے کے لئے مدنی پھول دئیے گئے۔
مقامی زبان میں اجتماع شروع کرنے اور مقامی زبان
والی ذمہ دران کی تیاری کا ذہن بھی دیا نیزدیگر شعبہ جات کی مضبوطی اور ان میں ذیلی
سطح تک تقرریوں کی ترغیب دلائی۔
ٹیسٹ پاس
اسلامی بہنوں کو قرآن کی تعلیم عام کرنے کے لے مدرسہ بالغات کھولنےاور گھر مدرسہ
جاری کرنے کے اہداف دئیےنیز ذمہ داران نے ٹیلی تھون کے لئے عطیات کرنے کے لیے اپنی
اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔
دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے نگران عبد
الوہاب عطاری نے پاکپتن شریف کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر
پاکپتن سے ملاقات کی۔
نگران مجلس نے انہیں دعوت اسلامی کی تعلیمی
خدمات سے آگاہ کیا اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے مدنی رسائل تحفے میں
پیش کی۔
دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے نگران عبد
الوہاب عطاری نے پاکپتن شریف کا دورہ کیا جہاں انہوں نے C.E.Oایجوکیشن
پاکپتن سے ملاقات کی۔
نگران مجلس نے انہیں دعوت اسلامی کی تعلیمی
خدمات سے آگاہ کیا اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے مدنی رسائل تحفے میں
پیش کی۔
دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت لانڈھی کابینہ
کے New Era Academyمیں میلاد اجتماع ہوا جس میں اسکول کے اسٹوڈنٹس
نے شرکت کی۔مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسٹوڈنٹس کو مدرسۃ
المدینہ بالغان میں قرآن پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی۔
اسی طرح شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے تحت محمود
آباد کابینہ کے 2اسکولز میں درس کا آغاز ہوا جس میں اسکولز کے اسٹوڈنٹس کو نیکی کی
دعوت دی گئی۔
واضح رہے کہ شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے تحت ایسٹ
ملیر کورنگی زون کے 10 اسکولز میں میلاد
اجتماع منعقد ہوچکا ہے جبکہ مزید 8اسکولز میں میٹرک کے اسٹوڈنٹس کے درمیان اجتماع
میلاد کا انعقاد کیا جائیگا۔
14نومبر
2020ء کو دعوت اسلامی کے تحت گورنمنٹ رسول کالج ،
یونیورسٹی M.B.D میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹیچرز، پرنسپل اور اسٹوڈنٹس نے
شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے
رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو علمِ دین سیکھنے اور
سنت مصطفیٰ صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔
نگران عالمی مجلس مشاورت کی کراچی کھارادر موسیٰ لین کے ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی کی
زون ایسٹ کابینہ کھارادر موسیٰ لین میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں نگران عالمی مجلس مشاورت نےشرکت کی ۔
11نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بار ایسوسی ایشن سمبڑیال میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا
گیا جس میں وکلاء اور ججز حضرات نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے
رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سنتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے
مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلاتے ہوئے مدنی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
اسلامی
بہنوں کے ڈیپارٹمنٹ مدرستہ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں مدرستہ
المدینہ بالغات کی پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے پاک تا ریجن مشاورت کورسز ذمہ
دار اسلامی بہنوں اور کورسز کی مدرسات کا مدنی مشورہ لیا مدنی مشورے میں انھیں ٹیلی
تھون عطیات کے لئے بھر پور کوششیں کرنےکا ذہن
دیا۔
اور اس
حوالےسے ذاتی اہداف بھی دئیے۔ ہر طالبہ کے گھر ڈونیشن بکس رکھوانے کا بھی ہدف دیا۔ تدریس کرنےکے حوالے سے تربیت کی۔ نئے مدارس اور
گھر مدرستہ المدینہ بالغات کے اہداف دئیے گئےنیز شعبے کے نظام کو مضبوط بنانے کا ذہن
دیا گیا ۔
پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن کا حیدرآبار
اور فیصل آباد ریجن کا مدنی مشورہ
اسلامی
بہنوں کے ڈیپارٹمنٹ مدرستہ المدینہ بالغات
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں مدرستہ المدینہ بالغات کی پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے حیدرآبار
اور فیصل آباد ریجن کا مدنی مشورہ لیا جس میں ریجن تا کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
حاجی یعفور رضا عطاری کا ٹیلی تھون مہم کے حوالے سے
جامعۃ المدینہ سادھوکی کا جدول
15نومبر
2020ء کو دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ٹیلی تھون
مہم کے حوالے سے جامعۃ المدینہ سادھوکی کا دورہ کیا۔اس موقع پر سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے اساتذہ کرام، ناظمین اور طلبہ نے شرکت
کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے
رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ٹیلی تھون میں بھر
پور حصہ لینے کی ترغیب دلاتے ہوئے یونٹس کے اہداف بھی دیئے۔
میانوالی
زون نگران کا نگران کابینہ اور اراکین زون ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی
کے زیراہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن کی
میانوالی زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں کابینہ نگران، اراکین زون
اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون نگران
اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت فرمائی اورسوفٹ ویئر میں
شعبہ جات کی درست کارکردگی انٹر کرنے پر کلام کیا ۔ کابینہ سطح پر تقرری مکمل کرنے
پر کلام کیا نیز ٹیلی تھون کی کارکردگی کو مضبوط بنانے کا ذہن دیتے ہوئے اہداف بھی
طے کئے۔