18 رجب المرجب, 1446 ہجری
20 نومبر2020ء کو یوکے کے علاقے بری(Bury)میں ایک اسلامی
بہن کے ذریعے ایک غیرمسلم خاتون نے اسلام قبول کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اسلام لانے
سے پہلے انہیں دلی سکون حاصل نہیں تھا۔ ان کو اسلام کی طرف لانے کےلئے دعوت اسلامی
کی اسلامی بہن نے ان پر انفرادی کوشش کی اور مکتبہ المدینہ کی کتابیں پڑھنے کو دیں۔
اسلامی بہن نے ان کو اپنے گھر بلایا جہاں پر انہوں نے اسلام قبول کیا۔
انہیں دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ نیو مسلم کورس میں داخلہ لینے
اور تجوید سیکھنے کی ترغیب بھی دلائی گئی جب کہ ان کا اسلامی نام بھی رکھا گیا۔